Namwar

Educational and skills-related courses and the content will be shared on it.So that you learn someth

Operating as usual

10/12/2022

*SEO Training*

جدید دور کے ساتھ ساتھ ہماری ضروریات بھی جدید سے جدید تر ہوتی جارہی ہیں۔پہلے ہم کوئی چیز لینے کسی دوکان ہر جایا کرتے تھے لیکن اب ہم اس ڈیجٹل دور میں گھر بیٹھے اپنے موبائل سے سب کچھ گھر پہ منگواسکتے ہیں بغیر کسی پریشانی کے۔۔۔

اسی طرح ڈیجٹل چیزوں کو۔انجام دینے کے لیے دنیا کو بے شمار ڈیجیٹل ورکرزکی بھی ضرور ہوتی ہے۔ جو کہ آپ کوئی سکل یا ہنر سیکھ کر آن لائن مارکیٹ پلیس پہ جاکر اپنی سروس بیچ کر انجام دیتے ہیں

*ایس ای او* بھی اسی طرح کی ایک سکل یا ہنر ہے جس کو سیکھ کر آپ گھر بیٹھے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی سروسز دے کر ایک اچھی انکم بنا سکتے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ SEO سیکھ کر آپ اپنے بزنس کو بڑھا سکتے ہیں
اپنے بزنس کے لیے ٹریفک بڑھا سکتے ہیں

*نامور* انسٹیٹیوٹ ہمیشہ کی طرح SEO کورس آفر کر رہا ہے۔
کورس کی مدت دو ماہ ہے

اس کورس میں SEO کے ساتھ & content writing بھی شامل ہیں

ایس ای او کی اصل فیس دس ہزار ہے
لیکن ابھی پہلے 15 سٹوڈنٹس کے لیے ڈسکاؤنٹ فیس صرف اور صرف 5999 ہے
اگر آپ بھی پہلے 15 سٹوڈنٹس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنا ایڈمیشن کنفرم کروائیں

کورس میں مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پہلے تین لیکچرز کے دوران اپنی مکمل فیس ری فنڈ کروا سکتے ہیں
کورس مکمل ہونے کے بعد رجسٹرڈ سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا

جلد از جلد اس کورس میں اپنی رجسٹریشن کروائیے اور کام سیکھ کر گھر ںیٹھے لاکھوں کمائیے

رجسٹریشن کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں
0335.9508120
0347.8200106

10/12/2022

Training*

جدید دور کے ساتھ ساتھ ہماری ضروریات بھی جدید سے جدید تر ہوتی جارہی ہیں۔پہلے ہم کوئی چیز لینے کسی دوکان ہر جایا کرتے تھے لیکن اب ہم اس ڈیجٹل دور میں گھر بیٹھے اپنے موبائل سے سب کچھ گھر پہ منگواسکتے ہیں بغیر کسی پریشانی کے۔۔۔

اسی طرح ڈیجٹل چیزوں کو۔انجام دینے کے لیے دنیا کو بے شمار ڈیجیٹل ورکرزکی بھی ضرور ہوتی ہے۔ جو کہ آپ کوئی سکل یا ہنر سیکھ کر آن لائن مارکیٹ پلیس پہ جاکر اپنی سروس بیچ کر انجام دیتے ہیں

*ایس ای او* بھی اسی طرح کی ایک سکل یا ہنر ہے جس کو سیکھ کر آپ گھر بیٹھے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی سروسز دے کر ایک اچھی انکم بنا سکتے ہیں
*نامور* انسٹیٹیوٹ ہمیشہ کی طرح SEO کورس آفر کر رہا ہے
کورس کی مدت دو ماہ ہے

اس کورس میں SEO کے ساتھ & content writing بھی شامل ہیں

ایس ای او کی اصل فیس دس ہزار ہے
لیکن ابھی پہلے 15 سٹوڈنٹس کے لیے ڈسکاؤنٹ فیس صرف اور صرف 5999 ہے
اگر آپ بھی پہلے 15 سٹوڈنٹس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنا ایڈمیشن کنفرم کروائیں

کورس میں مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پہلے تین لیکچرز کے دوران اپنی مکمل فیس ری فنڈ کروا سکتے ہیں
کورس مکمل ہونے کے بعد رجسٹرڈ سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا

جلد از جلد اس کورس میں اپنی رجسٹریشن کروائیے اور کام سیکھ کر گھر ںیٹھے لاکھوں کمائیے

رجسٹریشن کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں
0335.9508120
0347.8200106

09/12/2022
06/12/2022

Namwar. Skills

02/12/2022

Juma Mubarak

28/11/2022

ہمیں دنیا کے امیر ترین لوگوں کی مثالیں اور موٹیویشن نہیں چاہئے۔۔

بلکہ ہمیں ضرورت ہے ہمارے آس پاس موجود ایسے لوگوں سے موٹیویشن لینے کی جو اپنی محنت مزدوری کرکے کامیاب ہوئے اور ہورہے ہیں۔۔ بل گیٹس، جیف بیزوز، جیک ما، برنارڈ ارنالٹ، وارن بفے، مارک زکر برگ، لیری پیج ،سرگی برن، جولیا مارگریٹ، مکیش امبانی، ولید بن طلال جیسے دنیا کے امیر ترین لوگوں کے پاس کتنی دولت ہے۔۔؟ ان کی زندگی کتنی شاندار ہے۔۔؟ یہ باتیں اہم اور ضروری نہیں ہیں بلکہ ضروری اور اہم یہ ہے کہ ہم لوگ کہاں کھڑے ہیں۔۔؟ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔۔؟ کیسے محنت کرتے ہیں اور کیا حاصل کرتے ہیں۔۔؟

24/11/2022

If your product/offer doesn't convert, don't do SEO until you figure it out

24/11/2022

جو کسی دوسرےکے کندھے پر سوار ہو اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ سفرکتنا باقی ہے۔۔۔
افریقی کہاوت

21/11/2022

5 things you'd tell a newbie to content marketing & to learn about?

I'll First :

👉Understand your audience

👉Understand your audience

👉Understand your audience

👉Understand your audience

👉Understand your audience

21/11/2022

❌ Bad URL structure for SEO = Deep

📂 Homepage
.∟📂 blog
...∟📂categories
.....∟📂sofas
.......∟📂chesterfield sofas
.........∟📄10 best chesterfield sofas

✅ Good URL structure for SEO = Wide

📂 Homepage
.∟📂 chesterfield sofas
...∟📄 10 best chesterfield sofas

21/11/2022

Always remember that your present situation is not your final destination. The best is yet to come.

21/11/2022

🌺-------------- 𝙌𝙪𝙤𝙩𝙚 𝙊𝙛 𝙏𝙝𝙚 𝘿𝙖𝙮 --------------🌺

👉 " The Most Important Investment You Can
Make Is In Yourself. "😊
Richard Sanchez
==

21/11/2022

Business feels better when you become friends with your clients.

• Be nice
• Go the extra mile
• Have their best interests at heart

19/11/2022

موبائل پر ایڈز/ اشتہارات کی بھرمار کو کیسے روکیں۔۔
موبائل فون پر انٹرنیٹ چلاتے وقت ڈیٹا آن کرتے ہی موبائل اشتہارات کی زد میں آجاتاہے جس کی وجہ موبائل کا استعمال محال ہوجاتا ہے۔۔
نیٹ آن کرنے پر چاہے وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا تھوڑے بہت اشتہارات تو بہر حال آتے ہی ہے اگر زیادہ آرہے تو پہلے تو یہ کریں کہ موبائل میں غیر ضروری ایپلیکشنز نہ رکھا کریں اور دوسرا یہ کہ گوگل پلے اسٹور سے ہٹ کر کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں (تھرڈ پارٹی ایپ)
اس کے بعد ان اشتہارات کو روکنے کے لیے درج ذیل کام کریں امید ہے کچھ حد تک اشتہارات کنٹرول ہو جائیں گے
سب سے پہلے موبائل فون کی سیٹنگز جائیں
گوگل پر کلک کریں جہاں آپ کی گوگل آئی ڈی ہوتی ہے۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کی پروفائل کھل جائے گی
نیچے ads ایک کا آپشن شو ہوگا اس پر کلک کریں اس کے بعد
opt out of ads
کو بند کیجئے ۔
نیچے ایک اور آپشن ہوگا ۔ ads by Google
اس پر کلک کرتے ہوئے ایک مینیو کھلے گی نیچے جا کر سرخ فونٹ میں ads settings
کا آپشن ملے گا اس پر کلک کریں گے تو ad personalisation on
کا آپشن ہوگا اسکو بھی بند کردیجیے۔
یہ کرنے کے بعد گوگل کروم براؤزر جائیں۔
دائیں جانب تین ڈاٹ پر کلک کیجئے
سیٹنگز کا آپشن ملے گا وہاں جائیں پھر نیچے site settings
کا آپشن ہوگا اس کے اندر جا کر نیچے ads allowed
کو بند کرلیں
امید ہے اتنا سب کچھ کرنے کے بعد اشہارات کا رش کسی حد تک کم ہو جائے گا

17/11/2022

اچھا آپس کی بات ہے کہ کوئی بھی سکل سیکھنا اور اس کی پریکٹس کر کے پھر اس سے انکم جنریٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ نہ ہی یہ راتوں رات ہو جانے والا کام ہے۔

کوئی بھی سکل سیکھنے سے لے کر اس کو کیش کروانے تک کم سے کم بھی چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اس کے لیئے آپ جتنی بھی پریکٹس کریں گے اتنا ہی جلد آپ کے لیئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔۔

اس کے برعکس اگر آپ کے پاس کوئی سکل نہیں ہے اور آپ کچھ ایکسٹرا انکم بھی چاہتے ہیں تو آپ ری سیلنگ شروع کر دیں۔ زیرو انویسٹمنٹ میں کیا جانے والا یہ کام آپ کو کچھ نہ کچھ دے سکتا ہے اگر۔۔۔۔ آپ کو ہول سیلر اچھا مل جائے۔۔

اب ہول سیلر کیسے تلاش کیا جائے؟؟
کسٹمر کو کیسے ڈیل کیا جائے؟؟
ری سیلنگ کے لیئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے؟؟

ان تمام سوالوں کے جواب عام طور پر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔ کسی نہ کسی طرح سے ان کاموں کو چلا کیا جاتا ہے۔۔ قسمت ہوئی تو کچھ کام چل جاتا ہے۔۔ ورنہ کچھ عرصہ تک ٹکریں مارنے کے بعد بندہ پھر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ ہی جاتا ہے۔

اب ایسی صورت میں اگر کوئی ایسا شخص جس نے اس فیلڈ میں چھ سات سال لگا لیئے ہوں اور اس کا اچھا خاصا تجربہ ہو گیا ہو وہ آپ کو گائیڈ کرے اور ان تمام سوالوں کے جواب پریکٹیکلی دے دے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔۔
اس لیئے ایسے تمام لوگ جو ری سیلنگ کر کے اپنا کام چلانا چاہتے ہوں ان کے لیئے میرا مشورہ یہی ہے کہ پہلا فوکس کسی بھی سکل کو سیکھنے پر رکھیں

Namwar learning institute
کے آنے والے پروجیکٹ میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کورس انتہائی مناسب فیس کے ساتھ کروایا جا رہا ہے۔ اس کورس کو کر لینے کے بعد آپ کے لیئے آن لائن اپنی سروسز دینا ہو جائے گا بہت آسان۔

اور یہ دونوں کام کر کے ان شاء اللہ آپ اپنی ایکسٹرا انکم جنریٹ کرنے میں کامیاب ضرور ہو جائیں گے۔۔

16/11/2022

نوجوانو !!!
وقت بہت قیمتی ہے ۔اس کو یوں ہی برباد مت کیجئے۔
اس وقت میں اپنی پوری توجہ خود کو بنانے میں لگا دو
آپ کچھ بن گئے۔
تو یہ دنیا خود بخود آپکی ہو جائے گی ۔
تلخ حقیقت ہے ۔۔۔
کیونکہ یہ دنیا آپکا حال بعد میں پوچھے گی۔۔۔۔۔
آپکی حیثیت پہلے ۔۔۔
کام کیجئے ، معیار بنائیے
ایسے بن جائیں کہ آپ موضوع ہوں۔۔
کہیں ستائش میں ، کہیں مثال میں ، تو کہیں حسد اور جلن میں ۔۔۔۔۔
لوگ دبے پاؤں آپکے کاموں میں کیچڑ اچھالنے کی کوشش بھی کریں گے ۔
غور کیجئے ۔۔۔۔۔
کسی بھی طرح آپ موضوع ہونگے ۔
کبھی ان کی باتوں سے
ان کے رویوں سے
ایسے منفی لوگوں سے دلبرداشتہ یا پریشان نہ ہوا کریں ۔ بس محنت کیجئے۔ کام کیجئے اور آگے بڑھتے رہیے۔
مسکرائیے اور
باتیں کرنے والوں کو باتیں کرنے دیجئے۔

13/11/2022

کیا آپ بھی ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تک کمانا چاہتے ہیں ؟؟

یقیناً ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی سے اچھی انکم جنریٹ کرے ۔

لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ محنت کریں۔

اب محنت کس پر کرنی چاہیے ؟ 🤔

سب سے پہلے تو آپ ورڈ پریس سیکھ لیں ۔ اسے بیسک سے ایڈوانس سیکھنے کے لئے آپ کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے کا وقت لگے گا

ورڈ پریس سیکھنے کے بعد اب آپ نے کوئی بھی نیش سیلیکٹ کرنی ہے ۔۔

گو ڈیڈی پر جاکر ایک ڈومین خریدنی ہے جو کہ تین سو سے ایک ہزار تک مل جائے گی ایک سال کے لیے ۔۔

اب آپ کو ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی تو ایمازون ویب ہوسٹ سے ایک سال کے لیے فری ہوسٹنگ لیں ۔

ورڈ پریس ویب سائٹ بنائیں ۔۔

کسی اچھے سے اے ۔ آئی ٹول سے بلاگ جنریٹ کریں ۔ اگر خود لکھ سکتے ہیں تو کیا ہی بات ہے 😍 ۔۔۔ لیکن اگر نہیں لکھ سکتے تو پھر کسی دوست سے لکھوائیں یا کسی ٹول سے جنریٹ کریں اور پبلش کرتے جائیں ۔

یاد رہے کہ آرٹیکل ایس ای او بیسڈ ہوں تاکہ زیادہ ٹریفک آئے

سائٹ گوگل سرچ کنسول میں انڈیکس کریں ۔

گوگل ایڈسینس سے اپروو کروائیں اور بس 😐۔۔ یہی کرنا تھا بس

اب آپ کی سائٹ کی قیمت کم از کم بھی بیس ہزار تک ہو جائے گی ۔۔

آپ فری لانسنگ کے گروپس میں ، اپنی پروفائل پر پوسٹ لگا کر یہ سائٹ بہت آسانی سے بیچ سکتے ہیں ۔

اب بات کرتے ہیں ارننگ کی ۔۔۔ ہم نے انوسٹ کیا کیا ہے ؟
اپنی محنت + ایک ہزار روپے
اور پرافٹ کتنا ملا بیس ہزار 🥰

تو جناب !!!
پانچ ویب سائٹس بنانا اور ماہانہ ایک لاکھ کمانا کونسا مشکل کام ہے ؟؟ 🤔

پلس پوائنٹ:
آپ ورڈ پریس کی سروسز کسی بھی کلائنٹ کے لیے دے کر بھی پیسے کما سکتے ہیں

11/11/2022

be ready for big offer🥳🥳🥳🥳🥳

10/11/2022

Learn English with Namwar

ڈئیر سٹوڈنٹس آپ کے قیمتی وقت کا صحیح استعمال کرنے کیلئے دو ماہ کا آن لائن انگلش لینگویج کورس شروع کیا جا رہا ہےجس میں آپ گھر پہ بیٹھ کے تین ماہ میں مکمل انگلش بول چال سیکھ سکتے ہیں، کیونکہ انگلش سیکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے اور کامیابی کے بہت سارے دروازے کھولتی ہے اس لینگویج کورس کیلئے ایک WhatsApp گروپ بنایا جائے گا جس میں روزانہ ایک لیکچر ویڈیو کی شکل میں بھیج دیا جائے گا۔ جسے آپ دن میں کسی بھی فارغ وقت میں سن سکتے ہیں اور دیئے گیۓ Assigment کو مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں آپ کو
✅Vocabulary
✅Special
✅Sentences
✅Idioms
✅Grammar
✅Pronunciation
✅Accent
✅Training
✅Interviews
✅Conversation
✅ Dialouges
✅ Speaking
✅ Activities
and much more
کروایا جائے گا۔ کورس مکمل کرنے پہ آپ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا

For Admission : 03478200106

09/11/2022

‏نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے...
‏ذرا نم ہو تو، یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی...

‏علامہ محمد اقبالؒ
‏9 نومبر یومِ پیدائش
‏⁦‪ ‬⁩

07/11/2022

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فوائد اور چیلنجز

روایتی مارکیٹنگ وہ مارکیٹنگ ہے جو آن لائن نہیں ہے۔ مارکیٹرز پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، براہ راست میل، فون کالز، یا بل بورڈز کے ذریعے ممکنہ گاہکوں تک پہنچتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ وہ مارکیٹنگ ہے جو خصوصی طور پر آن لائن ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹرز ممکنہ گاہکوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو آن لائن مواد کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں، بشمول سرچ انجن کے نتائج، ای میل، ویڈیو، بلاگز، یا سوشل میڈیا۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فوائد:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے روایتی مارکیٹنگ کے مقابلے میں کچھ خاص فوائد ہیں کیونکہ یہ:
فضول خرچی کو کم کرتا ہے
نئی ٹیکنالوجیز کواپناتا ہے زیادہ درستگی کے ساتھ ہدف کے سامعین تک پہنچتا ہے

خرچ کرنا:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ مختلف فارمیٹس میں مواد استعمال کرتی ہے جسے آسانی سے ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، زیادہ سرمایہ کاری مؤثر. ڈیجیٹل مارکیٹنگ فضول خرچی کو بھی کم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، ٹیلی ویژن یا بل بورڈ اشتہارات وہ لوگ یکساں طور پر دیکھتے ہیں جو آپ کی کمپنی یا پروڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جو نہیں دیکھتے ہیں۔ روایتی مارکیٹنگ ہمیشہ ان لوگوں پر کچھ بجٹ ضائع کرتی ہے جو کبھی کوئی پروڈکٹ یا سروس نہیں خریدیں گے۔ اس کے برعکس، ڈیجیٹل اشتہارات منتخب طور پر ان لوگوں کو دکھائے جا سکتے ہیں جن کی اس پروڈکٹ یا سروس میں دلچسپی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ جو صحیح لوگوں پر زیادہ حکمت عملی سے مرکوز ہے خرچ کرنے پر بہتر منافع دیتی ہے۔

ٹیکنالوجی:
مختلف ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو صارفین کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے مشغول ہونے اور ان سے بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہیں، جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک بڑا حصہ ہے۔ گاہکوں کے ساتھ اچھے آن لائن تعلقات کو فروغ دینے سے وہ آپ کے کاروبار کو تلاش کرنے، مستقل گاہک بننے، اور یہاں تک کہ دوسروں کے ساتھ اپنی سفارشات کا اشتراک کرنے کا زیادہ امکان بناتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹولز کمپنیوں کو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اپنی مارکیٹنگ کی کوششوں کے نتائج کو زیادہ مؤثر طریقے سے ماپنے کے قابل بناتے ہیں۔ جب مارکیٹرز تیزی سے ڈیٹا وصول کرتے ہیں، اگر مارکیٹنگ کی کوشش متوقع نتائج نہیں دے رہی ہے تو وہ آسانی سے سمت تبدیل کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ مہمات کی کامیابی کی پیمائش اس بات کو یقینی بنانے کی کلید ہے کہ آپ کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ نئی ٹیکنالوجیز کو اپناتی ہے۔ گاہکوں تک مختلف طریقوں سے پہنچنے کے ہمیشہ نئے مواقع ہوتے ہیں، خاص طور پر روایتی مارکیٹنگ کے مقابلے میں۔

ہدفی سامعین:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹولز اور ڈیٹا آپ کو اپنے کسٹمر کی رسائی کو روایتی مارکیٹنگ سے آگے بڑھانے کے قابل بناتے ہیں۔ اشتہار کی نمائش اور سامعین کی کوریج آپ کی مخصوص کاروباری ضروریات اور اہداف کو پورا کرنے کے لیے تیار کی جا سکتی ہے۔ جب آپ صحیح سامعین تک پہنچ جاتے ہیں، تو آپ کی فروخت میں اضافہ اور کسٹمر لائلٹی کے پائیدار پروگرام تیار کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے چیلنجز:
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کچھ چیلنجز بھی ہوتے ہیں جو اخراجات، ٹیکنالوجی اور ہدف کے سامعین سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ہر ایک فائدے کے لیے جن کی پہلے نشاندہی کی گئی ہے، اس سے وابستہ چیلنجز بھی ہیں۔

خرچ:
فائدہ: ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنا آسان ہے۔

چیلنج: omnichannel مارکیٹنگ—

ایک سے زیادہ چینلز پر مواد کا انضمام یا ہم آہنگی — تاکہ صارفین کو ایک مستقل برانڈ کا تجربہ حاصل ہو سکے۔ یہ مطلوبہ مواد کی مقدار کو بڑھاتا ہے، اس لیے اگر ڈیجیٹل مواد بنانا آسان ہو تب بھی مجموعی طور پر بہت زیادہ مواد بنانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، یہ صرف تخلیق کردہ مواد کی مقدار کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ اس کے معیار کے بارے میں ہے۔ ایڈورٹائزنگ ایک پرہجوم جگہ ہے۔ گاہک کی آگاہی پر مثبت اثر ڈالنے اور ان کے رویے کو تبدیل کرنے کے لیے مواد مخصوص ہونا چاہیے۔

فائدہ: ڈیجیٹل مارکیٹنگ روایتی مارکیٹنگ سے زیادہ سرمایہ کاری مؤثر ہے۔
چیلنج: اگر کوئی تنظیم اومنی چینل کی موجودگی کے لیے کام کر رہی ہے، تو تمام چینلز پر مارکیٹنگ کی لاگت تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔ لاگت کو پورا کرنے کے لیے اضافی یا اضافی بجٹ کے لیے سپورٹ حاصل کرنا یا خریدنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی
فائدہ: ڈیجیٹل مارکیٹنگ نئی ٹیکنالوجیز کے مطابق ہوتی ہے۔
چیلنج: ایک مارکیٹر کے طور پر، نئی ٹیکنالوجیز اور ٹولز کو سیکھنا اور ان کو برقرار رکھنا ایک مستقل ضرورت ہے۔ مارکیٹرز کو بھی دنیا بھر میں صارف کی رازداری اور ڈیٹا شیئرنگ کے تمام ضوابط کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہیے اور ان کی پیروی کرنا چاہیے۔ Omnichannel مارکیٹنگ کو یہ معلوم کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے کہ فروخت کہاں سے آتی ہے۔ مارکیٹرز کو ایسا کرنے میں مدد کرنے کے لیے تجزیاتی ٹولز پر زیادہ انحصار کرنا چاہیے۔

ہدفی سامعین
فائدہ: ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹولز مخصوص سامعین کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی رسائی کو بڑھاتے ہیں۔
چیلنج: ڈیجیٹل اسپیس ایک پرہجوم فیلڈ ہے جس میں اور بھی ہجوم ہوتا جارہا ہے۔ مارکیٹرز کے لیے اپنے اشتہارات کے ساتھ نمایاں ہونا مشکل ہے، یہاں تک کہ جب وہ صحیح سامعین کو نشانہ بنا رہے ہوں۔

مختلف ٹیکنالوجیز ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو روایتی مارکیٹنگ کے مقابلے زیادہ کفایتی اور قابل موافق بناتی ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹولز مارکیٹنگ مہمات کے لیے زیادہ جدید اور ہدف بنائے گئے سامعین کے انتخاب کو بھی اہل بناتے ہیں۔ تاہم، یہ فوائد کچھ چیلنجوں کے ساتھ آتے ہیں۔ ایک ایسی ڈیجیٹل جگہ میں جو بھیڑ اور شور دونوں ہے، کمپنی کے برانڈ اور اشتہارات کے لیے الگ ہونا مشکل ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کو تکنیکی ترقی اور تیزی سے تبدیل ہونے والے صارفین کے طرز عمل کو برقرار رکھنا چاہیے۔

امید ہے کہ میری اس تحریر سے آپکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمجھنے اور اس میں موجود چیلینجس کو ہینڈل کرنے میں مدد ملی ہوگی، تحریر سے متعلق کو‏ئی سوال ہو تو رہنمائی لے سکتے ہیں۔

تحریر:
اسفند یار جونیجو (ڈیجیٹل ٹھیکیدار یوٹیوب)

04/11/2022

*English with Namwar*

ڈئیر سٹوڈنٹس آپ کے قیمتی وقت کا صحیح استعمال کرنے کیلئے دو ماہ کا آن لائن انگلش لینگویج کورس شروع کیا جا رہا ہےجس میں آپ گھر پہ بیٹھ کے دو ماہ میں مکمل انگلش بول چال سیکھ سکتے ہیں، *( کیونکہ انگلش سیکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے اور کامیابی کے بہت سارے دروازے کھولتی ہے۔)* اس لینگویج کورس کیلئے ایک WhatsApp گروپ بنایا جائے گا جس میں روزانہ ایک لیکچر ویڈیو کی شکل میں بھیج دیا جائے گا۔ جسے آپ دن میں کسی بھی فارغ وقت میں سن سکتے ہیں اور دیئے گیۓ Assigment کو مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں آپ کو*Vocabulary*
, *Special* *Sentences*,*Idioms*,*Grammar*, *Pronunciation* & *Accent* *Training*, *Interview*,
*Conversation*, *Dialouges*, *Tongue* *Twister*, *Speaking* *activities* and much more کروایا جائے گا۔ کورس مکمل کرنے پہ آپ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا

Admission k liy 03478200106 contct krn ۔

04/11/2022

JuMa Mubarak To All

Stay Tuned With Us!

31/10/2022

Motivation of the day

ہرن شیر سے زیادہ تیز رفتار ہوتی ہے
لیکن پھر بھی وہ شیر کا شکار ہوجاتی ہے
کیوں کہ وہ بار بار پیچھے مُڑ کر دیکھتی رہتی ہے کہ شیر کہاں تک پہنچا
ایسا کرنے سے اس کی رفتار کم ہوجاتی ہے اور بالآخر شیر اسے دبوچ لیتا ہے۔۔۔

بالکل اسی طرح جب ہم زندگی کے سفر پر رواں دواں ہوں تو بار بار ماضی کو دیکھنے سے، بار بار گزرے ایام کی تلخیوں کو سوچنے کی وجہ سے ہم آگے والے سفر میں سست ہوجاتے ہیں اور سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔۔۔
اگر زندگی کے سفر میں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اپنی تمام تر توجہ، توانائی اور صلاحیت آگے والے سفر پر رکھی جائی تو کامیابی کی معراج پر پہنچنا سہل ہوجاتا ہے۔۔

31/10/2022

خوش رہنا شروع کیجئے
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے، اگر ٹوٹ کر گِر گیا تو کونسا قیامت آ جائے گی
ایک وقت تھا خوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔
دوستوں سے ملکر، عزیز رشتہ داروں سے ملکر، نیکی کرکے، کسی کا راستہ صاف کرکے، کسی کی مدد کرکے۔ خربوزہ میٹھا نکل آیا، تربوز لال نکل آیا
ٹافی کھا لی، سموسے لے آئے، جلیبیاں کھا لیں، باتھ روم میں پانی گرم مل گیا، داخلہ مل گیا، پاس ھوگئے، میٹرک کرلیا، ایف اے کرلیا، بی اے کر لیا، ایم اے کرلیا، کھانا کھالیا، دعوت کرلی، شادی کرلی، عمرہ اور حج کرلیا، چھوٹا سا گھر بنا لیا، امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا، بہن کیلئے جیولری لے لی، بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے، اولاد آگئی اولاد بڑی ھوگئی، انکی شادیاں کردیں- نانے نانیاں بن گئے - دادے دادیاں بن گئے -
سب کچھ آسان تھا اور سب خوش تھے.
پھر ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی،
بچہ کونسے سکول داخل کرانا ھے،
پوزیشن کیا آئے، نمبر کتنے ہیں، جی پی اے کیا ھے، لڑکا کرتا کیا ہے،
گاڑی کونسی ہے، کتنے کی ہے، تنخواہ کیا ہے، کپڑے برانڈڈ چاہیئں
یا پھر اس کی کاپی ہو، جھوٹ بولنا پھر اسکا دفاع کرنا، سیاست انڈسٹری بن گئی. ھم سے ھمارے دور ھوگئے۔ شاید ہی ہمارے بچوں کو فوج کے عہدوں کا پتہ ہو ، پر ان کو ڈی ایچ اے کونسے شہر میں ہیں، سب پتہ ہے،
گھر کتنے کنال کا ہو،
پھر آرچرڈ سکیمز آگیئں، گھر اوقات سے بڑے ہو گئے،
اور ہم دور دور ہو گئے، ذرائع آمدن نہیں بڑھے پر قرضوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹی وی، فریج، موبائل سب آگئے،
سب کے کریڈٹ کارڈ آگئے -
پھر ان کے بل بجلی کا بل، پانی کا بل، گیس کا بل، موبائل کا بل، سروسز کا بل، پھر بچوں کی وین، بچوں کی ٹیکسی، بچوں کا ڈرائیور، بچوں کی گاڑی، بچوں کے موبائل، بچوں کے کمپیوٹر، بچوں کے لیپ ٹاپ، بچوں کے ٹیبلٹ، وائی فائی، گاڑیاں، جہاز، فاسٹ فوڈ، باھر کھانے، پارٹیاں،پسند کی شادیاں،
دوستیاں، طلاق پھر شادیاں، بیوٹی پارلر، جم، پارک، اس سال کہاں جائیں گے، یہ سب ہم نے اختیار کئے اور اپنی طرف سے ہم زندگی کا مزا لے رہے ہیں -
کیا آپ کو پتہ ھے آپ نے خوشی کو کھودیا ہے۔
جب زندگی سادہ تھی تو خوشی کی مقدار کا تعین ناممکن تھا -
اب اسی طرح دھوم دھڑکا تو بہت ھے، پر پریشانی کا بھی کوئی حساب نہیں۔
اپنی زندگی کو سادہ بنائیے
تعلق بحال کیجئے، دوست بنایئے، دعوت گھر پر کیجئے،
بے شک چائے پر بلائیں،
یا پھر آلو والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کیجئے،
دور ھونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے،
واٹس ایپ فیس بک زرا کم استعمال کیجئے ، آمنے سامنے بیٹھئیے،
دل کی بات سنیئے اور سنائیے، مسکرائیے۔
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے -
بلکہ مفت،
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،
اور پھر حاصل کرتے ھیں۔
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے میں سفر کرنے میں نہیں ھے۔ کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر رھیئے پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ھوجائے گا۔
بس محسوس کرنے کی بات ہے ،
ہمسائے کی بیل تو بجائیے -
ملئے مسکرائیے،
بس مسکراھٹ واپس آجائے گی، دوستوں سے ملئے دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کیلئے ڈگریاں، کامیابیاں، فیکٹریوں کا ذکر ھرگز مت کیجئے۔
پرانے وقت میں جایئے جب ایک ٹافی کے دوحصے کرکے کھاتے تھے
،فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پی لیتے تھے.
ہم نے کیا کرنا چائے خانہ کا جہاں پچاس قسم کی چائے ہے۔
آؤ وہاں چلیں جہاں سب کیلئے ایک ہی چائے بنتی ہے ملائی مارکے، چینی ہلکی پتی تیز۔
آؤ پھر سے خوش رہنا شروع کرتے ھیں.
خوش رہنے کے لئے بچوں جیسے بن کے تو دیکھئ
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے-
ٹوٹ کر گر گیا تو کونسی قیامت آجائے گی.

31/10/2022

صبح بخیر دوستو!

نئے ہفتے کا نیا دن مبارک ہو

کوشش کریں اس ہفتے اپنی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے ایک وہ نئی عادت اپنائیں جو آپ عرصے سے کرنا چاہ رہے ہیں لیکن نہیں کر پائے

اللہ تعالٰی ہماری زندگیوں کو ہم پر آسان کردے

31/10/2022

Hmari sb c acha work krny wali student MashaAllah keep it up Hina Allah ap ko mzeed kmyabi dy ameen ❤️

31/10/2022

Weldon mariyam mujtaba keep it up

30/10/2022

Learn and earn with Namwar

30/10/2022

کیا آپ انگلش سیکھنا چاہتے ہیں؟
یا آپ انگلش لکھ پڑھ تو سکتے ہیں پر بول نہیں پاتے؟

آگر آپ اردگرد لوگوں کو انگلش بولتے دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو رہے ہیں
تو پریشان مت ہوں
کیونکہ *نامور* لایا ہے آپ کے لیے زبردست انگلش لینگویج کورس
یہ کورس آپ کو 2 سے 3 میں ایک English speaker بنا دے گا

اس کورس میں آپ کی speaking پر زیادہ توجہ دی جائے گی

اگر آپ بھی انگلش سیکھنا چاہتے ہیں تو نامور کے ساتھ آج ہی اپنی کامیابی کا پہلا قدم بڑھائیں

کلاس سے پہلے ایک دن کی فری ڈیمو دیا جائے گی

کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا

انگلش میں ایڈمیشن لینے کے لیے اور فری ڈیمو کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
03478200106
30 اکتوبر رات 8 بجے فری ڈیمو کلاس ہے

29/10/2022

منزلیں چاہیے کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہوں
راست ہمیشہ پہروں کے نیچے ہوتے ہیں

29/10/2022

دلچسپ معلومات۔
1.نارتھ کوریا اور کیوبا صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں کوکا کولا فروخت نہیں ہوتی۔
2.دنیا میں سیاحت کی غرض سے سب سے زیادہ لوگ فرانس کو دیکھنے جاتے ہیں۔
3. ان ڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ چھوٹے قد کے لوگ رہتے ہیں۔
4. دنیا کا سب سے خاموش کمرہ , مائیکروسوفٹ کے واشنگٹن Head Quarter میں ہےجہاں شور کی سطح منفی 20 dba ہے.
5. دنیا میں ہر سیکنڈ میں چار بچے پیدا ہوتے ہیں ۔
6. دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں آتے ہیں۔
7. سویڈن ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے ہیں تقریباً 270,000
8. دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان انگریزی ہے۔
9. بھارت کے گائوں پپلانٹری میں جب بھی لڑکی پیدا ہوتی ہے مقامی لوگ ایک سو گیارہ درخت لگاتے ہیں.
10. سیارہ یورانس اور نیپچون پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔
11. سلگز اور سنیلز (سیپیوں کا کیڑا) کے جسم پر اتنا لیسدار مادہ ہوتا ہے کہ وہ blade کی نوک پر بھی باآسانی چل سکتے ہیں۔
12. ہاتھی کئ trunk میں 40000 مسلز ہوتے ہیں جبکہ انسانی جسم میں 850.
13. لال بیگ کا سرکا ٹ دیا جائے تو وہ کئی دن زندہ رہ سکتا ہے۔ اسکی موت بھوک سے ہوگی۔
14. اگر آپ سارا سال فون چارج کریں اس کا بجلی کا خرچ ایک ڈالر سے بھی کم ہوگا۔
16. ہٹلر بچپن میں بڑا ہوکر پادری بننا چاہتا تھا۔
17. دنیا بھر میں خواتین تقریباً $18 ٹریلین کماتی ہیں لیکن خرچ 28$ ٹریلین کرتی ہیں
18. روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے زیادہ ہے لیکن آبادی بنگلہ دیش سے بھی کم۔
19. ایک عام سے بڑے بادل کا وزن تقریباً سو ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔
20. اور سب سے بہترین معلومات ، دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے۔❤️❤️

Photos from Namwar's post 29/10/2022

Students feedback alhamdulilah

29/10/2022

🔅 خواتین کو برتن کیوں دھونے چاہیئے؟
جانیئے اس کے ایسے فائدے جو سب کو لازمی پتہ ہونے چاہیئے

🎗️ خواتین کو کھانا پکانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا،
یہ اکثر گھروں میں دیکھا گیا ہے کہ خواتین کھانے شوق سے بنا لیتی ہیں، مگر ان کو غصہ اس بات پر آتا ہے کہ برتن ڈھیروں ڈھیر بھر جاتے ہیں اور کچن کا سنک دیکھنے کا دل نہیں کرتا۔
گھروں میں کھانے پینے کے بعد جب برتنوں کی بارات سنک میں لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے تو اس وقت ایسا دل چاہتا ہے کہ جس نے کھانا کھایا ہے،
اسی سے برتن دھلوائیں۔
بہرحال برتن تو خواتین کو ہی دھونے پڑ جاتے ہیں۔
آج اس سیکشن میں ہم آپ کو برتن دھونے کے وہ فائدے بتانے جا رہے ہیں جو تحقیق میں بھی واضح بتائے گئے ہیں جس کو جان کر اب خواتین برتن دھونے سے دل نہیں چُرائیں گی۔

📌 برتن دھونے کے فائدے: 💫
🔰 ڈپریشن: 💫
٭ برتن دھونے سے ڈپریشن اور ذہنی ٹینشن ختم ہو جاتی ہے اور جب آپ برتن دھو رہی ہوتی ہیں اس وقت ذہن میں کئی طرح کے خیالات آتے ہیں اور جلد ہی وہ خیالات ذہن سے نکل جاتے ہیں اور یوں آپ ڈپریشن سے بچ جاتی ہیں۔

🔰 مثبت سوچ: 💫
٭ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی تحقیق کے مطابق:
'' برتن دھوتے وقت ہاتھوں کی لکیریں مستقل پانی میں رہنے کی وجہ سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو موڈ سوئنگ کے طور پر کام کرتے ہیں اور مثبت سوچ کو ابھارنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ''

🔰 کمر درد: 💫
٭ اس سے کمر میں درد نہیں ہوتا اور خواتین کو سیدھے کھڑے رہنے سے مہروں کے درد کی تکلیف میں بھی کمی مل جاتی ہے۔

🔰 جسمانی تھکاوٹ: 💫
٭ برتن دھونے والے صابن میں فائیکلیزز کیمیکل موجود ہوتا ہے جو جسمانی تھکاوٹ کو کم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے،
اس لئے آپ نے غور کیا ہوگا کہ رات کو آپ برتن دھو کر لیٹ جائیں تو فوری نیند بھی آ جاتی ہے اور پھر صبح بھی وقت پر آنکھ کھلتی ہے۔

🔰 جلن اور سوجن: 💫
٭ اس سے ہاتھوں کی جلن اور سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے اور مستقل حرکت کی وجہ سے انگلیوں کی ہڈیاں بھی فعال رہتی ہیں،
جس سے آپ خود کو مضبوط اور صحت مند بنا سکتی ہیں۔

🔰 نرم و ملائم جلد: 💫
٭ ہاتھوں کی جلد نرم و ملائم اور موائسچرائز ہو جاتی ہے۔
ساتھ ہی انگلیوں کی ہڈیوں پر جمی میل اور سورج کی وجہ سے جھلسی ہوئی رنگت بھی صاف شفاف ہو جاتی ہے۔

🔰 زندگی بڑھتی ہے: 💫
ایک چائنیز تحقیق کے مطابق:
'' برتن دھونے سے زندگی بڑھتی ہے کیونکہ اس دوران جسم ایک خاص حالت میں حرکت بھی کرتا ہے، اور یہ حرکت گھڑی وار یعنی CLOCK WISE ہوتی ہے اس سے کیلیریازوفائینک کیمیکل پیدا ہوتے ہیں جو زندگی بڑھانے میں مدد یتے ہیں۔

29/10/2022

Students work hair style Weldon All students

28/10/2022

کامیاب استاد بننے کے 20 رہنما اصول_Kamiyab Teachers
معلمین و متعلمین


بہترین استاد وہ ہے جو بیک وقت نفسیات ، اخلاقیات اور روحانیت
میں مہارت رکھتا ہو ۔ ان میں سے ہر مہارت کی خصوصیات دوسری
مہارت سے گہرا تعلق رکھتی ہیں ۔ اس لئے ہم ان تینوں مہارتوں کے لئے
کچھ مشترکہ اصول ذکر کریں گے ۔
1-اخلاص
اچھا استاد اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوتا ہے ۔ وہ اپنے پیشے کے ساتھ جس قدر بے لوث ہوگا ، اس کی دلچسپی اس قدر بڑھتی جائے گی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اتنی ہی کم ہوتی چلی جائیں گی ۔ اخلاص وہ جوہر ہے جس سے عمل میں لذت پیدا ہوجاتی ہے ۔
2-تقوی
علم اور تقوی کا باہم گہرا تعلق ہے ، اسی وجہ سے قرآن کریم میں خشیت الہی کا مدار “ علم “ کو قرار دیا گیا ہے ۔ نیز یہ بات ہم ہر مخفی نہیں کہ استاذ کے دل میں جتنی خدا خوفی ہوتی ہے اس کی زبان میں اسی قدر تاثیر ہوتی ہے ۔
3- بہترین عملی کردار
شاگرد اپنے استاذ کو بہت باریک بینی سے دیکھتا ہے ، یوں استاذ کی چال ڈھال ، عادات و اطوار اور اخلاق وکردار لاشعوری طور پر بھی اس میں
اترنےلگتے ہیں ۔ شاگرد کی دقتِ نظری کیسی ہوتی ہے ، اس ضمن میں ایک واقعہ آپ کے سامنے رکھوں گا ۔ ہوا یوں کہ ایک دن میری گھڑی
خراب تھی تو میں گھر والوں کی گھڑی پہن کر کلاس میں چلا گیا ، دوران درس میری پوری کوشش رہی کہ گھڑی کپڑوں میں چھپی رہے ، دن گزرگیا
بات آئی گئی ہوگئی ، کچھ مدت کے بعد ایک طالب علم سے گفتگو ہورہی تھی ، وہ درسگاہ میں میری کسی بات کا حوالہ دے رہا تھا مگر مجھے یاد نہیں آرہا تھا ، میں نے مزید استفسار کیا تو اس نے کہا : استاد جی ! جس دن آپ لیڈیز گھڑی پہن کر آئے تھے ۔ “ مجھے سخت حیرت ہوئی کہ طلبہ کتنی گہرائی سے استاد کو پڑھتے ہیں ، بلکہ پڑھنے کے بعد اسے یاد رکھتے ہیں اور دوسروں سے اس کا تذکرہ کرتے ہیں ۔
4- تلاوت کا معمول
تلاوت کا معمول روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاھئے ۔ تلاوت کم ازکم اتنی اونچی آواز سے کرنی چاھئے کہ اسے خود سن سکے ، انشاء اللہ اس عمل کی تاثیر وہ خود محسوس کریگا ۔
5- ذکر اللہ
بہتر ہوگا کہ تلاوت کے علاوہ ذکر الہی کے لئے کچھ وقت الگ سے نکالے ۔ قلب کے احیا کے لئے یہ عمل انتہائی موثر ہے ۔
6-شکر
اچھا مدرس وہ ہوتا ہے جس کی طبیعت میں شکر کا وصف موجود ہو ، شکر سے مراد اس کی تینوں قسمیں ہیں : قلبی ، لسانی اور عملی ۔ قلبی شکر کا مطلب ہے کہ دل میں منعم ( محسن ) کا احترام اور اس سے محبت ہو ۔ جس ادارے سے اسکا روزگار وابسطہ ہے وہاں کے منتظمین کا قلبی شکر بے حد ضروری ہے ۔ جو مدرس اپنے طلبہ کے سامنے اپنے منعم کی برائیاں بیان کرتا ہے اور اس پر تنقید کرتا ہے وہ ناکام ترین مدرس ہے ۔ شکر لسانی دو طریقوں سے ہوتا ہے ، ایک وہ جس کی سورہ الضحی میں تعلیم دی گئی ہے ، کہ اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کیجئے ، جسے تحدیث بلنعمت کہا جاتا ہے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپنے محسن کا شکر زبان سے بھی ادا کرے جسے اللہ تعالی نے فرمایا ، ترجمہ :” میرا شکر ادا کرو اور اپنے والدین کا بھی” اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسمل کا ارشاد ہے کہ من لم یشکر الناس لم یشکر الل( جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا اس نے اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کیا) تشکر سے مراد ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو ڈھنگ سے استعمال کرے ، جو استاذ نعمتوں کا درست استعمال نہیں کرتا وہ ناشکرا اور ناکام مدرس ہے ۔
7- حیا
استاد کے لئے حیا ایک ناگزیر وصف ہے ۔ حیا کا مطلب ہے انقباض النفس عن القبیح یعنی اللہ کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دی گئی باتوں اور چیزوں سے اس کا جی تنگ پڑے ، ایسی باتوں کی طرف جانا اس کے لئے گرانی کا باعث ہو ۔ استاذ میں حیا ہوگی تو آگے بھی یہ وصف ضرور متعدی ہوگا ، مگر افسوس ہے کہ موبائل نے ہم اساتذہ کی حیا اگر ختم نہیں کی تو کم ضرور کردی ہے ۔
8- ذمہ داری کا احساس
یہ بات مشاہدے اور تجربے سے ثابت ہے کہ طلبہ کا غیر ذمہ دارانہ رویے کا ایک باعث استاد کا غیر ذمہ دارانہ مزاج ہے ۔ کامیاب مدرس بننے کے لئے اپنے ذمہ داری کا احساس جگانے کی ضرورت ہے ۔
9- اچھی صحت
اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس کا مزاج اچھا ہو ، اس کی بیٹھک اچھے لوگوں کے ساتھ ہو ، اس کی پہچان اچھی سوسائٹی ہو ۔ حدیث کے مطابق اسے عطار کے مانند ہونا چاھئے جس کے پاس سے گزرنے والا کم از کم معطر ضرور ہوسکے ، نہ کہ لوہار کی طرح جس کی صحبت اختیار کرنے والے کو بھٹی کی تہپش بھی گوارا کرنا پڑتی ہے ۔ برے لوگوں سے خیر خواہی اور اصطلاح کا تعلق تو رکھے مگر دوستی کا نہیں ۔
10-تحمل اور برداشت
تعلیم اور تزکیہ کے میدان میں صبروتحمل کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔ انبیاء علیہ السلام کو اللہ تعالی نے بار بار اسکی تلقین فرمائی ہے ۔ استاذ میں جس قدر یہ خوبی ہوگی وہ اتنا ہی کامیاب مدرس ثابت ہوگا ۔
11- زہد اور بے رغبتی
ایک اچھا استاد وہ ہوتا ہے جس میں کمال درجے کا زہد ہو ، شاگرد کے مال پر اگر استاذ کی رال ٹپک رہی ہو تو شاگرد کی نظر میں ایسا استاد ٹکے کا نہیں رہتا ۔ حدیث میں جو ارشاد ہے ، ترجمہ :دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو اللہ تم سے سے محبت کریگا اور لوگوں کے مال ومتاع سے نظریں پھیر لو لوگ تمہارے دیوانے بن جائیں گے ۔
12-عفودرگزر اور وسعت قلبی
ہر معمولی بات پر پکڑ کرنے والا کبھی کامیاب مدرس نہیں بن سکتا ، استاد کو اپنے اندر وسعت قلبی پیدا کرنی چاھئے ۔ اللہ کی بھی یہی سنت ہے ۔
13-خدمت خلق کا جزبہ
افسوس ہے اس اہم ترین عبادت کو ہم نے شعبوں میں تقسیم کردیا ہے ، روز مرہ زندگی میں بطور عبادت اس اصول کا اطلاق ہمارے ہاں نادر ہے ۔ استاد اگر اپنے طلبہ کے سامنے خدمت خلق کا عملی نمونہ پیش کریگا تو ان کے دل میں عظمت بڑھے گی ۔ اس سلسلے میں اپنا ایک واقعہ بیان کروں گا کہ ضعف اور نقاہت کی وجہ سے چونکہ طبیعت مستعد نہیں رہی ، ایک مرتبہ میں نے کھانا تناول کرنے کے بعد بچوں سے کہا بیٹا دتسرخوان اٹھالو ، اتنے میں کیا سنتا ہوں کہ میرا چھوٹا نواسا دروزاے سے نکلتے ہوئے کہ رہا ہے “ خود تو بڑے بنے بیٹھے ہیں اور ہمیں کام پر لگایا ہوا ہے “ ایسے موقعوں ہر اگر بچوں کو ڈانٹ دیا جائے تو زیادہ سے زیادہ یہ فرق پڑے گا کہ وہ یہی بات آپ کے سامنے کہنے سے باز رہیں گے مگر ان کے ذہنوں کو آپ صرف اور صرف اپنے کردار سے کھرج سکتے ہیں ۔
14-قوت اور امانت
اچھا پیشہ ور وہ ہوتا ہے جس میں قوت اور امانت کا وصف بخوبی موجود ہو ۔ قرآن پاک میں حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کا تبصرہ ذہنوں میں اوجھل نہیں رہنا چاھئے ،: بہترین اجیر وہ ہے جو قوی بھی ہو امین بھی - استاد کی قوت اس کا وسعت مطالبہ ، علمی رسوخ اور اپنے فن یا مضمون ہر دسترس ہے ۔ نالائق سے نالائق طالب علم بھی اپنے استاذ کی علمی قابلیت کو اچھی طرح بھانپ لیتا ہے ۔ استاذ کی “ امانت “ کا مدار اس بات پر ہے کہ وہ علم کو آگے منتقل کرنے میں کس قدر محتاط اور سخی ہے ۔
15-رجائیت
اچھا استاد کبھی مایوس نہیں ہوتا ، اس کی مثال اس پھل بیچنے والے کی سی ہے جو اپنے گاہگ کے سامنے پھل کی ایسی تعریف کرے کہ وہ تھوڑے کے بجائے زیادہ لینے پر مجبور ہوجائے اور اگر خدانخواستہ وہ اس طرح کے جملے دھرانے لگے کہ “ جناب بس کیلے کا موسم ہی نہیں رہا ، اس کا گاہک بھی آج کل ڈھونڈنے نہیں ملتا ، یہ دیکھئے پڑے پڑے کیلے کالے ہونے لگے ہیں ، شکر ہے کوئی تو آیا ، یہ سن کر بے وقوف ہی اس سے سودا خریدے گا ۔ افسوف کے ساتھ یہ کہنا ہڑتا ہے کہ ہم جس علم کو “ بیچ “ رہے ہیں اس کی قدو خود ہمارے دل میں بھی نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ استاد کے ذریعے شاگردوں میں مایوسی منتقل ہورہی ہے ۔
16-اخلاقی جرات
ایک اچھا استاذ اپنے اندر اخلاقی جرات رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ اخلاقی جرات کا تعلق استاذ سے ہے ، آپ کے اندر جتنی بھی بری باتیں ہوں جب تک ان سے جان نہیں چھڑا لیتے اخلاقی فقدان رہے گا ۔
17-قول وفعل میں مطابقت
جس استاد کے قول وفعل میں تضاد ہو وہ ایک بدنام اور ناکام مدرس ہے ۔
18-وضع قطع
استاذ کو چاھئے کہ اپنے باطن کی طرح ظاہر کو بھی اللہ کے رنگ میں رنگ دے ۔ شریعت کے مطابق وضع قطع نہ صرف سنت نبوی کی اتباع ہے بلکہ اس سے آپ باوقار تشخص کی تعمیر کرسکیں گے ۔
19-للّھیت
دینی خدمات محض تنخواہ کے لئے سر انجام نہ دے ۔ اس سے چاشنی اور لزت جاتی رہتی ہے ۔ اپنے کسے قول وفعل کے ذریعے شاگردوں کے سامنے بھی ایسا تاثر دینے سے باز رہے ۔
20- شاگردوں کے حقوق میں دعاگو
استاد کو چاھئے کہ اپنے شاگردوں کے لئے ہیمشہ دعاگو رہے ۔ یہ عمل اجرا اور اخلاص بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Kharian?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Kharian
Other Education Websites in Kharian (show all)
Islami Tehqeeq Islami Tehqeeq
Kharian, 50090

Welcome to Islami Tehqeeq official page�

National Cadet Schools National Cadet Schools
National Cadet Schools
Kharian, 50090

National Cadet Schools is an excellent educational system in Guliana, Gujrat.

Islamic Bayan, Naat, Saif ul Malook. Islamic Bayan, Naat, Saif ul Malook.
Dist, Gujrat, Teh
Kharian

Certified.today Certified.today
Main GT Road Kharian
Kharian, 50090

Certified. today is coming soon! and you'll enjoy services

Crypto Nation Crypto Nation
Kharian, 50090

Crypto Nation Anyone can GROW 5000% when using our signals to trade! We sharing our knowledge for

Safar-e-Maarfat Safar-e-Maarfat
Punjab
Kharian, 50090

Official FaceBook Page of Mirza Qamar Uz Zaman Advocate. Senior Lawyer and Islamic Scholar.

QAHE & OIETC TEST QAHE & OIETC TEST
Kharian
Kharian, 50090

Army Public School & College, Kharian Cantt Army Public School & College, Kharian Cantt
Kharian

APSACS is a chain of educational institutes providing quality education in Pakistan.

Islamic Center Noor Ul Quran   Mohri Sharif Islamic Center Noor Ul Quran Mohri Sharif
Village Mohri Sharif
Kharian, 50090

ایک ایسا تعلیمی ادارہ جہاں بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم ایک ہی چھت کے نیچے دی جاتی ہے

Learn Quran with hafiz Umar Learn Quran with hafiz Umar
Kharian

Assalam.o.Alaikum! Wellcome To Our Quran Academy. In This Institute ,We Will Teach You Different Kind

Jamia TUL Farooqia Gujrat Jamia TUL Farooqia Gujrat
Attu Wala Neher, Bhau Ghaseet Pur, Gujrat
Kharian, 50090

Badar ul Huda international official Badar ul Huda international official
Kharian

Badar ul Huda international [official] main G. T rood Ali chak near kharian