21/12/2025
سٹار پبلک سکول، کھرکوہ کے سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد
سٹار پبلک سکول کھرکوہ کے سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلے
Jime School Kharkoo
میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین، اساتذہ کرام اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اسکول انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کو یادگار بنایا۔
تقریب کے دوران طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلبہ نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
اس موقع پر والدین نے اسکول کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تالیاں بجا کر کیا گیا۔
* #شکریہ #مبارکباد #طلبہ #کامیابی *