17/07/2025
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے حالیہ امتحانات 2025 میں خپلو پبلک سکول اینڈ کالج 4.85 جی پی اے لینے میں کامیاب ہوا جو کہ اپنی تعلیمی سفر کا سب سے بلند ترین شرح ہے جبکہ تعلیمی سال 2024 میں یہ شرح4.83 جی پی اے کے ساتھ گلگت بلتستان کے بہترین سکولوں میں نمایاں رہا تھا۔
حالیہ امتحان میں کامیابی کی شرح
31 طلبہ A¹
29 طلبہA گریڈ
31طلبہ B گریڈ
5طلبہ C گریڈ
میں پاس ہوے۔ پوزیشن کے لحاظ سے بشری1019 دلشاد ذاکر 1014 جبکہ رفعت فاطمہ نے 1000 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر تمام طلبہ ان کے والدین خپلو پبلک سکول اینڈ کالج کے مشفق ومحنتی اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے ساتھ ضلع گانچھے کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے کامیابی کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے۔