AL.Hira Public School Khaplu

AL.Hira Public School Khaplu الحراء صفۃ الاطفال پبلک سکول خپلو
معیاری تعلیم، اسلامی تربیت اور روشن مستقبل کی بنیاد۔

14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک🇵🇰
آزادی ایک عظیم نعمت، وطن ہماری پہچان! ❤️💚
آئیے عہد کریں کہ علم، کردار اور محنت کے ذریعے اپنے پیارے پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں۔ 🇵🇰✨
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
۔
۔
۔

یومِ آزادی، کمپیوٹر لیب افتتاح و تقریبِ تقسیمِ انعامات🇵🇰آج 14 اگست کے موقع پر الحرا پبلک سکول خپلو میں یومِ آزادی کی پرو...
14/08/2026

یومِ آزادی، کمپیوٹر لیب افتتاح و تقریبِ تقسیمِ انعامات🇵🇰
آج 14 اگست کے موقع پر الحرا پبلک سکول خپلو میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وطنِ عزیز سے محبت اور ملی یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
اسی بابرکت موقع پر سکول میں قائم کی گئی جدید کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جو طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تقریب کے آخر میں مڈٹرم امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

آخر میں ملک و ملت کی ترقی، سکول کی کامیابی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
📚 علم، کردار اور کامیابی - الحرا پبلک سکول خپلو

الحرا پبلک سکول کے لیے یہ امر نہایت باعثِ مسرت و افتخار ہے کہ سکول کے سابق چیئرمین مولانا محمد حسین صاحب اور سکول کے بان...
13/08/2026

الحرا پبلک سکول کے لیے یہ امر نہایت باعثِ مسرت و افتخار ہے کہ سکول کے سابق چیئرمین مولانا محمد حسین صاحب اور سکول کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ مولانا محمد شاہ صاحب نے FPSC کے تحت BPS-16 ٹیچرز کے امتحان/بھرتی کے مرحلے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
پرنسپل الحرا سکول، تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور معزز والدین کی جانب سے دونوں معزز شخصیات کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی ان کی محنت، علمی قابلیت، مسلسل جدوجہد اور تعلیمی میدان سے وابستگی کا بہترین ثبوت ہے۔ بالخصوص الحرا پبلک سکول کے لیے یہ لمحہ انتہائی قابلِ فخر ہے کہ سکول کے بانی اور سابق چیئرمین آج اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایک باوقار سرکاری تدریسی عہدے کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کامیابی کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں کا ذریعہ بنائے، انہیں اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور الحرا پبلک سکول کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ باعثِ فخر بنائے۔ آمین۔
منجانب:
پرنسپل، تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور والدین
الحرا پبلک سکول خپلو

18/07/2026

🎤 اعتماد بھری آواز، روشن مستقبل کی نوید

ہماری ہونہار طالبہ شکیلہ مسکان (جماعت پنجم) نے اپنی تقریر پراعتماد انداز میں پیش کی۔ اللہ تعالیٰ اسے علم، اخلاق اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔ 🌹

16/07/2026

طالبہ آمنہ اسماعیل
ہمارے سکول کی ہونہار طالبہ آمنہ اسماعیل ایک بااخلاق، محنتی اور ذمہ دار طالبہ ہیں جو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور نظم و ضبط کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علمِ نافع، بہترین کردار اور ہر نیک مقصد میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

Al-Hira Public School Khaplu
Building Bright Futures

📝 Mid-Term Examination 2026الحمدللہ ہمارے اسکول میں مڈ ٹرم امتحانات نظم و ضبط، پُرسکون ماحول اور شفاف طریقے سے جاری ہیں۔...
11/07/2026

📝 Mid-Term Examination 2026
الحمدللہ ہمارے اسکول میں مڈ ٹرم امتحانات نظم و ضبط، پُرسکون ماحول اور شفاف طریقے سے جاری ہیں۔ طلبہ پوری محنت، توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہم تمام طلبہ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے، انہیں بہترین کامیابی، علمِ نافع اور روشن مستقبل سے نوازے۔ آمین۔
Best of Luck to All Students!🌹

18/06/2026

ہمارے سکول کی ہونہار طالبہ اور حافظۂ قرآن نورین صبا کلاس 6th نے "عظمتِ قرآن" کے موضوع پر پُراثر اور ایمان افروز تقریر پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔
قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جو انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے۔ نورین صبا نے اپنے پُرخلوص اندازِ بیان سے قرآنِ کریم سے وابستگی اور اس کی تعلیمات پر عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ مجید کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

16/06/2026
16/06/2026

سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے آغاز پر ہماری ننھی طالبات نے خوبصورت Welcome Tableau پیش کرکے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
✨ معصوم آوازیں، خوبصورت انداز اور دل سے کیا گیا خیرمقدم۔

Address

Al-Hira Public School Khaplu
Khapalu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL.Hira Public School Khaplu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category