Rykupdate

Rykupdate RykUpdate Features History, Education, Sports, Places, Peoples, Works, Transportation, News, FAQs, Web Links

About RprUpdate.com

Rahim Yar Khan City's official website is now online. There, you will find a constant source of information about the activities of contributors powering the Rykupdate Project.

وعدہ وفا: مخدوم طاہر رشید الدین اور سردار قمر الدین خان رند کا حلقہ این اے 171 اور پی پی 259 کے لیے تاریخی تحفہ ، انتخاب...
18/02/2026

وعدہ وفا: مخدوم طاہر رشید الدین اور سردار قمر الدین خان رند کا حلقہ این اے 171 اور پی پی 259 کے لیے تاریخی تحفہ ، انتخابی وعدے کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او (FWO) کے تعاون سے درجنوں بستیوں میں جدید فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا مشن شروع

تفصیل کے مطابق سیاست میں عوامی اعتماد کی بحالی اور خدمتِ خلق کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے، ایم این اے مخدوم طاہر رشید الدین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر سردار قمر الدین خان رند نے اپنے انتخابی منشور کا سب سے بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ حلقہ این اے 171 اور پی پی 259 کی تقدیر بدلنے اور شہریوں کو موذی امراض سے بچانے کے لیے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مخدوم طاہر رشید الدین اور سردار قمر الدین خان رند نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے صاف پانی کی فراہمی کا جو عہد کیا تھا، اسے محض چند ماہ میں عملی جامہ پہنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی سیاست صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ عمل کی عکاس ہے۔ ان کی خصوصی کاوشوں اور وفاقی اداروں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او (FWO) کی تکنیکی ٹیمیں فیلڈ میں پہنچ چکی ہیں، جو جدید ترین پلانٹس کی تنصیب کو یقینی بنا رہی ہیں۔
سابق وائس چئیرمین یونین کونسل جام پور جام یعقوب ججوی نے دیگر معززینِ علاقہ کے ہمراہ ایف ڈبلیو او کی ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات کا تفصیلی سروے کیا اور کام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر جام یعقوب ججوی نے قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم طاہر رشید الدین اور سردار قمر الدین خان رند نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے حقیقی دکھ درد کا مداوا کرنے والی قیادت ہے۔ ان فلٹریشن پلانٹس سے نہ صرف پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا بلکہ ہیپاٹائٹس اور معدے کے امراض میں بھی واضح کمی آئے گی۔
اسمنصوبے کے پہلے مرحلے میں ججہ عباسیاں شہر، گڑھی اختیار خان، جام پور، اور مراد واہ۔بستی کمالہ، بستی ملک پور، بستی کلہوڑا، بستی بانکا، بستی چھٹہ آرائیں، مکھن بیلہ، بستی گورگیج سندھو والی موری، لعل آرائیں، سوائے اہنہ، اور بستی کھر۔
دیگر علاقے: ڈھنڈ گاگڑی، پیرا بلوچ، شیخ عبد الستار، گلووالی، بستی ترک، چک 93/A، اور چک 94/NP میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا سروے کیا گیا ہے ۔
اہلیانِ حلقہ نے اپنے قائدین مخدوم طاہر رشید الدین اور سردار قمر الدین خان رند کی اس عوامی خدمت کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کے بنیادی حق "صاف پانی" کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان کے دل جیت لیے ہیں۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سردار قمر الدین خان رند اور مخدوم طاہر رشید الدین کی قیادت میں حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہے گا اور اس بڑے منصوبے کی فراہمی پر ایم این اے مخدوم طاہررشیدالدین ، ٹکٹ ہولڈر سردار قمر الدین خان رند اور سابق وائس چئیرمین یونین کونسل جام پور جام یعقوب ججوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔

38واں سالانہ اصلاحی، تبلیغی، روحانی اجتماع  جامعہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ، خانپور  برموقع ختم بخاری شریف  2-...
04/01/2026

38واں سالانہ اصلاحی، تبلیغی، روحانی اجتماع
جامعہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ، خانپور
برموقع ختم بخاری شریف
2-3-4 جنوری 2026ء

38th Annual Islamic Conference
Jamia Abdullah bin Masood, Khanpur, Pakistan
2-3-4 January 2026

📺 براہِ راست دیکھنے کے لیے
For Live:
📌 https://www.facebook.com/JamiaABM
📌 https://youtube.com/

07/10/2025

`السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ`
امید کرتا ہوں کہ تمام احباب خیریت سے ہونگے
ہمارے اس چینلز کا مقصد خطیب العصر `علامہ عبد الشکور دینپوری رحمۃ اللہ علیہ` کی دعوت فکر کو عام کرنا
اور
انکے لیے صدقہ جاریہ بننا ہے
آپ بھی اس کار خیر میں حصہ ملائیں اور ان تمام پلیٹ فارمز پر اس چینل کو خود بھی فالو کریں اور زیادہ سے زیادہ آگے اپنے دوست احباب کو شیئر کریں

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو
جزاکم اللہ خیرا کثیرا فی الدارین

`فیس بک لنک`
https://www.facebook.com/share/v/19wRMvXnUb/
`یوٹیوب لنک`
https://youtu.be/5RJK_fs3S1o?si=3I4vyDvP3sP8h1cv
`ٹک ٹاک لنک`
shorturl.at/b0PZn

منجانب: `اے ایس میڈیا`

Address

Ideatech Software House
Khanpur
64100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rykupdate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rykupdate:

Shortcuts

Share