02/06/2026
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
Official page of Government Graduate College Civil Lines Khanewal. Providing quality higher education
02/06/2026
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
02/06/2026
28/05/2026
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
Higher Education Department-HED Punjab
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
20/05/2026
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صاحب کو Board of Intermediate and Secondary Education Multan کا کنٹرولر امتحانات مقرر ہونے پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائن خانیوال پروفیسر خلیق الرحمن صاحب، انچارج نیو کیمپس پروفیسر ملک محمد طفیل ، پروفیسر راؤ رونق علی، پروفیسر احمد رضا اور پروفیسر محمد فیصل کے ہمراہ مبارک باد پیش کی۔
اللّٰہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
17/05/2026
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal Media Coverage.
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائن خانیوال میں محترم پروفیسر ناصر عباس صاحب کی شاندار ریٹائرمنٹ تقریب کے موقع پر پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن صاحب، وائس پرنسپل چوہدری سلیم اختر صاحب، سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائن خانیوال پروفیسر رانا خلیل احمد صاحب اور جملہ سٹاف کی جانب سے ان کی علمی، تدریسی اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ خوبصورت لمحہ اساتذہ کے باہمی احترام، ادارے کی علمی روایت اور محبت بھرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پروفیسر ناصر عباس صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور پرسکون زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
🎓 گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز خانیوال میں پروفیسر ناصر عباس صاحب کے اعزاز میں باوقار تقریبِ ریٹائرمنٹ کا انعقاد 🎓
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز خانیوال میں محترم پروفیسر ناصر عباس صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن صاحب، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راؤ رفعت ریاض صاحب، وائس پرنسپل چوہدری سلیم اختر صاحب اور پروفیسر راؤ خالد نوید صاحب، پروفیسر ڈاکٹر محسن علی ۔ پروفیسر مبشر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ناصر عباس صاحب کی علمی، تدریسی اور انتظامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر ناصر عباس صاحب نے اپنی پوری سروس کے دوران طلبہ کی بہترین رہنمائی، اعلیٰ اخلاق اور ذمہ دارانہ فرائض کی انجام دہی کے ذریعے ادارے کا نام روشن کیا۔
اس تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن صاحب، سابق پرنسپل رانا خلیل احمد صاحب، سابق پرنسپل سجاد حسین شاہ صاحب، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راؤ رفعت ریاض صاحب، ریٹائرڈ پروفیسرز رانا خالد محمود ایڈووکیٹ، پروفیسر شیخ محمد یوسف ایڈووکیٹ ، پروفیسر رانا شیر جنگ، پروفیسر راؤ ریاست علی، پروفیسر رانا عرفان محمود، پروفیسر عبدالغنی، پروفیسر محمد زاہد، پروفیسر شیخ محمد سلیم، پروفیسر حافظ ابراہیم ، پروفیسر فضل دین چوہان، پروفیسر محمد احمد ، پروفیسر عبدالغفور شمسی، اسلام آباد سے پروفیسر انیس الرحمن، ملتان سے پروفیسر محمد علی (کلائمیٹ جان)، پروفیسر مبشر مہدی، سمیت کالج کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر ناصر عباس صاحب نے کالج کے پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن صاحب، تمام اساتذہ کرام، سٹاف ممبران اور شرکائے تقریب کا محبت، عزت اور اس شاندار تقریب کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمن
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز خانیوال
📹 میڈیا کوآرڈینیٹر:
پروفیسر راؤ خالد نوید
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز خانیوال
Higher Education Department-HED Punjab
📢 ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں
Higher Education Department Punjab کے زیرِ اہتمام
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal میں مورخہ 11-05-2026 کو ایک اہم Parents Teacher Meeting (PTM) کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر والدین کے ساتھ طلبہ کے Pre-Board Examination کے نتائج پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ اسی ماہ ہونے والے بورڈ امتحانات کے حوالے سے طلبہ کو مفید رہنمائی، امتحانی تیاری کے اہم نکات اور کامیابی کے لیے ضروری ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔
کالج پرنسپل پروفیسر خلیق الرحمٰن نے والدین اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ بورڈ امتحانات کی بھرپور تیاری کریں اور نظم و ضبط، مستقل محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کو اپنی کامیابی کا ذریعہ بنائیں۔
Principal:
Professor Khaleeq Ur Rehman
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
Media Coordinator:
Prof. Rao Khalid Naveed
Govt Graduate College Civil Lines Khanewal
| Monday | 09:00 - 15:00 |
| Tuesday | 09:00 - 15:00 |
| Wednesday | 09:00 - 15:00 |
| Thursday | 09:00 - 15:00 |
| Friday | 09:00 - 15:00 |
| Saturday | 09:00 - 15:00 |