01/04/2026
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول92/10R
خانیوال میں سالانہ نتاٸج ،تقسیم انعامات اور تقسیم یونیفارم کی پُروقارتقریب زیرصدارت ہیڈماسٹرجناب محمدطاہرچوہدری منعقدہوئی ہیڈ ماسٹر صاحب کی خصوصی دعوت پر جناب عبدالروف صاحب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز چک شہانہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، میاں ناصر سیال فقیر سیاسی و سماجی شخصیت اور میاں ثمر عباس ایڈووکیٹ نے بطورمہمانِ اعزازشرکت کی مہمانانِ گرامی قدر صدرمعلم اوراساتذہ کرام نے پوزیشن ہولڈراورحاضرباش طلبامیں ٹرافیاں اورمیڈلزتقسیم کیے اور، مستحق طلبہ میں یونیفارم تقسیم کی گئیں تقریب میں ادارہ ہذاسےفارغ التحصیل بچوں کی بڑی تعداد جن میں غلام مصطفی، مہر احمر دھول ، مہر عدنان دھول اور دیگر نےشرکت کی معززین علاقہ نےسکول کی صفاٸی گرینری اورمثالی نظم و نسق پر ہیڈماسٹراور
اساتذہ کی بہترکارکردگی پرانھیں سراہا
قائد اساتذہ ضلع خانیوال عبدالطارق خان نیازی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خانیوال نے رزلٹ اناؤنس کیا اور آخرمیں ملکُ و ملت کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعاکرواٸی گٸی۔