25/06/2026
دربار حضرت صوفی باصفا محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمتہ اللہ علیہ
Hazrat Sufi Ba-Safa Muhammad Sharif Khan Chishti Nizami (R.A.)
25/06/2026
25/06/2026
شاہ است حُسین پادشاہ است حُسین
دین است حُسین دین پناہ است حُسین
سرداد نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حُسین
17/06/2026
ماضی کی ایک خوبصورت اور یادگار جھلک
حضرت اقدس صوفی محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کی زیرِ صدارت منعقدہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، جو انجمن طلبہ اسلام کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ اس بابرکت پروگرام کے انتظام و انصرام میں راؤ محمد طیب انجم اور راؤ عبدالجبار کی خدمات قابلِ قدر رہیں۔
یہ تصویر صرف ایک یاد نہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ، دینی جذبے اور اپنے اکابرین سے وابستگی کی ایک روشن داستان ہے۔ ایسے لوگ اور ایسی محفلیں وقت گزرنے کے باوجود دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ حضرت صوفی محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے اور تمام مرحومین کو اپنی رحمتِ کاملہ سے نوازے۔ آمین۔
بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات
خیرالنسا حسین و حسن مصطفی علی
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم ♥️
07/06/2026
مجھے لگتا ہے کہ ہم اہلسنت نے اہل بیت علیہم السلام کا ذکر پابند سلاسل کر دیا ہے، اتنے جوابدہی توکسی پیر ، بزرگ، امام ،محدث ، تابعی حتیٰ کہ صحابی کے ذکر بھی نہیں ہوتی جتنی اہلبیت علیہ السّلام کے ذکر پر شروع کر دی گئی ہے ۔ شان اہلبیت اطہار بیان ہو جائے تو ایسا طوفان آتا کہ جیسے وہ بندہ معاذاللہ مرتد ہی ہوگیا۔ اہلبیت علیہ السّلام کا ذکر کر لیں تو شیعہ بنا دیتے ہیں چاہیے ذکر کرنے والے کا عناصر تشیع سے دور کا لینا دینا ہی کوئی نہ ہو۔ حتیٰ کہ طلقاء کے ذکر میں موضوعات بھی بیان کریں تو کوئی نہیں پوچھتا جبکہ اہل بیت علیہم السلام کا ذکر اجائے روایت کی سند کی تحقیق شروع ہو جاتی ہے۔
اس کی واضح مثال سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف جامی صاحب کی ہے جنہوں نے ان ایک شعر پڑھا جو ہر حوالے سے درست ہے مگر ہم چونکہ اہلبیت کا ذکر پابند سلاسل کر چکے ہیں اس لیے وہ سو کالڈ سنیوں کا ہضم نہیں ہوا اور ان کے اور ان کے آستانے کے خلاف طوفان بدتمیزی رہا کردیا۔
یہ مذہبی قبضہ مافیا ہے جو جبرا صرف اس فکر کا فروغ چاہتا ہے جس سے وہ اتفاق کرے۔ اب وقت ہے کہ اس مافیا کے زور کو توڑکر علمی انداز میں ہر ایک کو دلائل کے ساتھ ادب کے دائرے میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔
ہم اس فکر پر لعنت بھیجتے ہیں جو اہل بیت کی محبت کی آڑ میں کسی بھی صحابی کی تنقیص کی قائل ہو ، ساتھ ہی اس فکر پر سو بار لعنت بھیجتے ہیں جو دفاع صحابہ کرام کی آڑ میں اہل بیت علیہم السلام پر تنقیص کرے اور محض کثرتِ ذکر کی بنیاد پر تشیع کا الزام لگائے۔
07/06/2026
دربارِ عالیہ گولڑہ شریف اور موجودہ صاحبزادگان کے خلاف جاری منفی اور من گھڑت مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اولادِ علیؓ و آلِ رسول ﷺ کے خلاف بدزبانی اور بے بنیاد پروپیگنڈا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ دربارِ عالیہ گولڑہ شریف نے ہمیشہ دینِ اسلام کی خدمت اور محبتِ اہلِ بیتؓ و اولیائے کرامؒ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ دربارِ عالیہ گولڑہ شریف کی عزت و عظمت کو تا قیامت قائم و دائم رکھے اور تمام اہلِ حق کو اتحاد و اخوت کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔
02/06/2026
صوفی محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان راؤ محمد طیب انجم کی شادی کے موقع پر منعقدہ سہرہ بندی کی تقریب کا ایک یادگار منظر، جس میں خود حضرت صوفی محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ حضرت قبلہ پیر سید اصغر علی شاہ بخاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ، حضرت قبلہ پیر سید جعفر علی شاہ بخاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت قبلہ پیر سید قطب علی شاہ بخاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ بھی موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام بزرگانِ دین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور ان کی مبارک یادوں اور فیوض و برکات سے ہمیں مستفید فرماتا رہے۔ آمین۔
02/06/2026
یہ نادر تصویر اُن بابرکت لمحوں کی یاد دلاتی ہے جب حضرت صوفی محمد شریف خاں چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ اپنے مرشدِ گرامی کے خانوادۂ عالیہ کے چشم و چراغ، حضرت پیر سید اصغر علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے ہمراہ جلوہ افروز ہیں۔
یہ منظر محض دو شخصیات کا اجتماع نہیں بلکہ نسبت، ادب، اخلاص اور روحانی وابستگی کی ایک حسین داستان ہے۔ ایسے مبارک لمحات میں اہلِ دل کے درمیان موجود محبت، احترام اور قلبی تعلقات کی وہ خوشبو محسوس ہوتی ہے جو زمانے گزر جانے کے باوجود باقی رہتی ہے۔
اہلِ اللہ کی محفلیں اور ان کی یادیں محض تاریخ کا حصہ نہیں ہوتیں بلکہ دلوں کی زندگی، روح کی تازگی اور ایمان کی حرارت کا سرمایہ ہوتی ہیں۔ یہی نسبتیں نسلوں تک چراغِ ہدایت بن کر روشنی بکھیرتی رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان اکابرینِ طریقت پر اپنی رحمتِ بے کراں نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے، ان کی دعاؤں اور فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Khanewal
58251