learn Qur'an with Molana Aamir Ali
میرا نام مولانا عامر علی ہے
میں مسجد میں اور اسکول میں پڑھتا ہوں
میرا تعلق خیرپور میرس سندھ سے ہے
ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں بہنوں کو بھائیوں سے محبت کا ثبوت
دینے کیلے وراثت کے شرعی حصے سےدستبردار ہونا پڑتا ہے
نیند کو عبادت بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے
کہ آپ باوضو ہوکر سو جایا کریں
🛖 *آخرت کا گھر!*
*{وَمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا لَهۡوٌ وَّلَعِبٌؕ وَاِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ لَهِىَ الۡحَـيَوَانُۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ ۞}*
(سورہ العنکبوت: 64)
🌴ترجمہ:
اور دنیا کی یہ زندگی نہیں ہے مگر ایک دل لگی اور کھیل، اور بے شک آخری گھر، یقینا وہی اصل زندگی ہے، اگر وہ جانتے ہوتے۔ ۞
🪨 *دنیا کی حرص!*
*{زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالۡبَـنِيۡنَ وَالۡقَنَاطِيۡرِ الۡمُقَنۡطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالۡفِضَّةِ وَالۡخَـيۡلِ الۡمُسَوَّمَةِ وَالۡاَنۡعَامِ وَالۡحَـرۡثِؕ ذٰ لِكَ مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۚ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الۡمَاٰبِ ۞ قُلۡ اَؤُنَبِّئُكُمۡ بِخَيۡرٍ مِّنۡ ذٰ لِكُمۡؕ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَاَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِۚ ۞ اَلَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِۚ ۞ اَلصّٰــبِرِيۡنَ وَالصّٰدِقِــيۡنَ وَالۡقٰنِتِــيۡنَ وَالۡمُنۡفِقِيۡنَ وَالۡمُسۡتَغۡفِرِيۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ ۞}*
(سورہ آل عمران: 17-14)
🏯ترجمہ:
لوگوں کے لیے نفسانی خواہشوں کی محبت مزین کی گئی ہے، جو عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے جمع کیے ہوئے خزانے اور نشان لگائے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی ہیں۔ یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور اللہ ہی ہے جس کے پاس اچھا ٹھکانا ہے۔ ۞ کہہ دے کیا میں تمھیں اس سے بہتر چیز بتائوں، جو لوگ متقی بنے ان کے لیے ان کے رب کے پاس باغات ہیں، جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور نہایت پاک صاف بیویاں اور اللہ کی جانب سے عظیم خوشنودی ہے اور اللہ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔ ۞ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لے آئے، سو ہمیں ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ ۞ جو صبر کرنے والے اور سچ کہنے والے اور حکم ماننے والے اور خرچ کرنے والے اور رات کی آخری گھڑیوں میں بخشش مانگنے والے ہیں۔ ۞🏨
🏛️دنیا سے بے رغبتی کیسے!
🎗️١۔ تقوی
✨رسول اللہ صلى الله عليه واله وسلم نے خطبة الحجة الوداع میں فرمایا:
”تم اپنے رب اللہ تعالی کا تقوی اختیار کرو, اپنی پانچ نمازیں پڑھو, اپنے مہینے کے روزے رکھو, اپنے مالوں کی زکاة ادا کرو اور اپنے امیر کی اطاعت کرو اور اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاٶ۔“
(صحیح سنن الترمذی: ٦١٩_٥٠٢)
💢(صحیح: البانی)🍂
🎗️٢۔ توبہ
✨رسول اللّٰہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"گناہ سے توبہ کرنے والا شخص اس شخص کی مانند ہے جس کا گناہ ہی نہ ہو۔"
(سنن ابن ماجہ: 4304)
(حسن: البانی)
🎗️٣۔ اتباع رسول!
*{قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۞}*
(سورہ آل عمران: 31)
ترجمہ:
کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھیں تمھارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔ ۞
🎗️٤۔ جنت و جھنم کا تذکرہ!
*{اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ ۞ فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ ۞}*
(سورہ الطور: 18-17)
🎯ترجمہ:
بے شک متقی لوگ باغوں اور بڑی نعمت میں ہیں۔ ۞ لطف اٹھانے والے اس سے جو ان کے رب نے انھیں دیا اور ان کے رب نے انھیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب سے بچا لیا۔ ۞
🎗️٥۔دعا!
*{اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ مِنَ الْخَيْرِکُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الشَّرِّکُلِّهِ عَاجِلِهِ وَ آجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ}*
🌀اے ﷲ ! بے شک میں تجھ سے جلدی ملنے والی (دنیا کی) اور دیر سے ملنے والی (آخرت کی) تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں، ان میں سے جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جلدی ملنے والی (دنیا کی) اور دیر سے ملنے والی (آخرت کی) تمام برائیوں سے جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا ۔
( سنن ابن ماجہ: 3846 )
🪴(صحیح)🇵🇸
کبھی بھی کسی کو آدھے راستے میں مت چھوڑیں، شاید یہ اسکا راستہ نہیـــں تھا اس نے اس راستے کو صرف تمہارے لیے اختیار کیا ہو‼️
دنیا کی سب سے خوبصورت چیز نیند ہے جو انسان کو کچھ وقت کے لئے ہر غم ورنج سے آزاد کرا دیتی ہے--
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Khairpur
66020