01/08/2026
السلام علیکم، پیارے طلبہ!
dear students.
آج سندھ بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ ان شاء اللہ، کل بروز ہفتہ، 01 اگست 2026 سے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔
امید ہے کہ آپ نے اپنی اسکول یونیفارم، بیگ، کتابیں، کاپیاں اور دیگر ضروری سامان اچھی طرح تیار کر لیا ہوگا اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کریں گے۔
ہمارے معزز ہیڈ ٹیچرز اور قابلِ احترام اساتذہ کرام آپ کا پرتپاک استقبال اس خوبصورت پیغام کے ساتھ کریں گے:
"تعلیم مار سان نہ، بلڪہ پيار سان"
(تعلیم ڈانٹ یا مار سے نہیں، بلکہ محبت سے)
آئیں، عہد کریں کہ باقاعدگی سے اسکول آئیں گے، دل لگا کر تعلیم حاصل کریں گے، اپنے اساتذہ کا احترام کریں گے اور اپنے والدین، اپنے اسکول اور اپنے سندھ کا نام روشن کریں گے۔
آپ سب کو دوبارہ آغاز کی دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں۔