09/09/2026
🏫 گورنمنٹ ہائی سکول کاٹکلہ کا اسسٹنٹ کمشنر جناب آحمد شیرصاحب کا دورہ 🌟
آج گورنمنٹ ہائی سکول کاٹکلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جناب آحمد شیر صاحب نے سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور طلباء سے تعلیمی حوالے سے مختلف سوالات پوچھے۔
طلباء نے اعتماد کے ساتھ سوالات کے جوابات دیے، جس پر اے سی صاحب نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں داد دی اور ان کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ 👏📚
اس موقع پر بچوں اور اساتذہ کی حاضری بھی تسلی بخش رہی، جو سکول کے نظم و ضبط اور اساتذہ و طلباء کی ذمہ داری کا بہترین مظہر ہے۔
ہم جناب اسسٹنٹ کمشنر آحمد شیر صاحب کے قیمتی وقت اور سکول کے دورے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی سے طلباء اور اساتذہ میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ 🌹
منجانب: ہیڈ ماسٹر
گورنمنٹ ہائی سکول کاٹکلہ