28/10/2025
حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں
Bright way school kasur
28/10/2025
حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں
وزیر تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی
31/07/2025
ھارون الرشید نے بہلول کو ھدایت کی
کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کر کے دربار میں حاضر کریں۔
بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رھے ھیں..؟
قصائی کہتا ہے کہ بہت برے دن ھیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سو جاوں۔
بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں گھر کے وہ کہتا ہے کہ کاش اللہ نے پیدا ھی نہ کیا ھوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رھا ھوں بہلول آگے بڑھے۔
تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو بلکل درست پایا قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رھی ھے.... ؟
قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت خوش ھوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ھے اولاد نیک ھے زندگی بہت اچھی گزر رھی ھے
بہلول واپس آتے ہیں سلطان ھارون الرشید پوچھتے ہیں کہ کیا صورتحال ھے... ؟
بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصائیوں کے تول والے پتھر کم نکلے ھیں.
سلطان نے غصے سے کہا کہ پھر انھیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں بہلول نے کہا اللہ تعالٰی انھیں خود سزا دے رھا تھا ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی۔
آج ھمارے بھی کچھ یہی حالات ھیں۔
ھم نے بھی دنیا کو اپنایا ہے اسی کی فکر ھے، حرام حلال اور آخرت کی فکر ھی نہیں۔
30/07/2025
😜😂
ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا. اس کو مخمصے کا مطلب سمجھ نہیں آیا تھا. استاد نے کافی تشریح کی مگر شاگرد مطمئن نہ تھا. پھر استاد نے کہا کہ میں تم کو ایک واقعہ سناتا ہوں. شاید تمہیں مخمصے کی سمجھ آ جائے.
" ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے والی سڑک پر ایک باپ اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ ان کے آگے ایک ٹرک تھا جس میں فولادی چادریں لدی تھیں ۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی ۔ لوگ بھاگم بھاگ دونوں دھڑ اور کٹے ہوئے سر لے کر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر شاہ نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے دونوں سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے ۔
دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے. گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو ایک ہنگامہ مچ گیا. باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا تھا"
شاگرد منہ کھولے بہت حیرت سے سن رہا تھا۔
" گھڑمس پیدا ہوگیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سُسر کا ہے. اب کیا ہوگا. ادھر یہ گھڑمس کہ ماں اگر شوہر کے سر ساتھ رہے تو دھڑ بیٹے کا ہے ۔ اگر شوہر کے دھڑ کے ساتھ رہے گی تو سر تو اس کے بیٹے کا ہے۔ گھر کی صورتحال انتہائی کشیدہ تھی ۔
بیٹا اپنی بیوی کا ہاتھ تھامنا چاہے تو وہ نیک بخت کہتی کہ مجھے ابا جان کے ہاتھوں سے شرم آتی ہے ۔ سٗسر اگر اپنی بیوی کے پاس اس لئے نہیں پھٹکتے کہ بیٹے کے دھڑ اور ماں یعنی ان کی بیوی میں ابدی حرمت ہے ۔
کہیں موٹر سائیکل پر جانا ہو تو ایک پریشانی کہ بہو شوہر کے دھڑ کے ساتھ بیٹھے یا سُسر کے سر کے ساتھ ؟ ۔ الغرض ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔ تمام معمولات ٹھپ ہو گئے ۔ ایسے میں کسی نے مشورہ دیا کہ یوں کیا جائے کہ دونوں اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دے دیں اور از سرِ نو نکاح کریں تاکہ دھڑ حلال ہو جائیں"
شاگرد پوری توجہ سے سن رہا تھا اور بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا ۔
" تم اب بتاو کہ اگر لڑکے کی ماں طلاق لے تو کس سے لے؟ بیٹے کے دھڑسے یا شوہر کے سر سے ؟
ادھر بہو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے. شوہر کے سر سے طلاق لے یا سُسر کے دھڑ سے ؟
اب تم بتاو کہ کیا کیا جائے؟"
شاگرد بولا:
" استاد جی... میرا تو دماغ بند ہو گیا ہے. مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے"
استاد گویا ہوئے:
" بیٹا... بس یہ جو تمہاری کیفیت ہے نا اسے ہی مخمصہ کہتے ہیں"
---- Bright way school kasur
Celebrating my 12th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
21/07/2025
ایک بڑی کمپنی میں سیلز مینجر کی سیٹ کے تین اُمیدوار تھے. چونکہ تینوں کی قابلیت یکساں تھی تو کمپنی نے کہا میدان میں اپنی قابلیت دکھاو. جو قابل ہوا یہ سیٹ اُس کی ہوگی. ان کو لکڑی کی بنی کنگھیاں دی گئیں اور کہا جاو پہاڑوں میں بنی خانقاہوں کے بھکشوؤں کو کنگھیاں بیچ کر آو. یہ ایک مذاق ہی تھا کیونکہ بھکشو اپنا سر ہی نہیں داڑھی مونچھ اور بھوئیں تک مونڈتے ہیں.
پہلا اُمیدوار واپس آیا وہ مایوسی تھا. اس نے ایک ہی کنگھی فروخت کی تھی. اس نے کہا بھکشو تو مجھ سے لڑنے کو تیار ہوگئے تھے. وہ کہہ رہے تھے تم ہمارا مذاق اڑانے آئے ہو. بڑی مشکل سے ایک کنگھی میں فروخت کر سکا وہ بھی ایک بھکشو کو خارش تھی. میں نے اسے کہا ہاتھوں کی بجائے کنگھی سے اچھی طرح یہ کھجا سکتے ہو.
دوسرا لیکن کافی خوش تھا. اس نے دس کنگھیاں فروخت کی تھیں. اُس نے کہا میں نے بھکشوؤں سے کہا تم لوگوں کے پاس جو زائرین آتے ہیں پہاڑی ہوائیں ان کے بال بکھیر دیتی ہیں. انکا حلیہ ایسا نہیں ہوتا جو خانقاہ کے معیار پر ہو. تم لوگ ان کیلئے چند کنگھیاں رکھ لو تو خانقاہ کے زائرین کا بھلا ہوگا اور تمہیں دعا دیں گے.
تیسرا لیکن سب سے بڑی خانقاہ کے بڑے پروہت کے پاس گیا. اس نے بڑے بھکشو سے کہا تم پر اللہ کرم کرے اتنے بلند پہاڑوں پر خانقاہیں آباد کر کے بیٹھ گئے ہو. دور دور سے لوگ مشکل سفر کر کے یہاں آتے ہیں. میرا مشورہ ہے ان کو اس مذہبی سفر کی کوئی یادگار دی جائے جس پر خانقاہ کی طرف سے دعائیں لکھی ہوں. وہ اسے روز دیکھیں. مثلاً میرے پاس یہ لکڑی کی کنگھیاں ہیں. کنگھی انسان روز استعمال کرتا ہے. وہ روزانہ آپ کو یاد کرے گا.
بڑے بھکشو کو آئیڈیا پسند آیا. اس نے ایک ہزار دعائیہ کنگھیاں خرید لیں. دُنیا اچھے آئیڈیا کی قدردان ہوتی ہے. جن کے پاس آئیڈیا نہیں ہوتا وہ دکاندار بنتے ہیں. صرف ضرورت مند ہی ان کے پاس آتا ہے. جن کے پاس آئیڈیا ہوتا ہے وہ تاجر بنتے ہیں. اور جن کے پاس نہ صرف آئیڈیا بلکہ ایک مکمل پلاننگ بھی ہوتی ہے ایسے لوگ برانڈ بنتے ہیں. ہمارے معاشرے میں دکاندار اور تاجر دونوں موجود ہیں بس پلاننگ میں ہم کمزور ہیں. اسی لئے یہاں برانڈ نہیں بنتے. یہی فرق دُنیا میں ہمارا مقام طے کرتا ہے.
Bright way school kasur
12/07/2025
جنگل میں🐯 شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے😁😁
بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے😜
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر 🐵بندر نے 🐰خرگوش کو پکڑ لیا🤫
اور رکھ کے چپیڑ کڈ ماری 👋
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں
اس لیے نہیں پہن سکتا😎
بندر نے کہا اوکے جاؤ 😏
اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا😂
بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی👋👋
اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی 👒
خرگوش نے روتے ہوے کہا😭😭😭
سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا 🐰🐰
بندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ 😡
تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی تو😞 🐰خرگوش 🐯شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی 🎤🎤
شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں🤨🤨
اور بھی سو طریقے ہیں😐😐
جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ,🥘
اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے🍜🍜
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے🧆
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لائے 😏😂
خرگوش نے یہ ساری کنورسیشن سن لی 😒😒
اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا🐰🐵
اور کہا جاؤ سموسے لاؤ 😂
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا 🐰
بندر نے پوچھا چٹنی لائے ہو 😒
خرگوش بولا یس سر 😎
بندر نے فیر پوچھا کون سی 🤔🤔
خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں😁
🐵بندر نے رکھ کے ایک چچپیڑ👋ماری اور پوچھا🤔
توں اے دس ٹوپی کیوں نئیں پائی 😒😁🤔
😐😂😂😂😂😂😂😂
____🖤🥀
20/06/2025
Bright way school kasur
07/06/2025
تمام اہلِ اسلام کو ہماری طرف سے عید الضحی بہت بہت مبارک ہو
03/06/2025
*والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔ ایک لمحے کی لاپرواہی، عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔*
| Monday | 08:00 - 13:30 |
| Tuesday | 08:00 - 13:30 |
| Wednesday | 08:00 - 13:30 |
| Thursday | 08:00 - 13:30 |
| Friday | 08:00 - 11:30 |
| Saturday | 08:00 - 13:30 |