Rose Grammar School & RGS Academy

Rose Grammar School & RGS Academy

Share

study related material, tech, technology,computer,sports, debates, motivationlectures , Islamic,Quran

13/07/2024

وہ تمام والدین/سرپرست/ذمہ داران بالخصوص طلبا کرام متوجہ ہوں!!!
بچوں نےمیٹرک کا امتحان دے دیا ہے۔ اب آگے کیاکرنا ہے؟
یہ ایک ایسا سوال ہےجسکا طلبہ اور والدین کو جواب تلاش کرنے میں بہت دقت پیش آتی ہے۔
دراصل پلے گروپ سے لیکر دہم کلاس کے آخری دن تک قریباً ایک جیسی دنیا، ایک جیسے شب و روز اور ایک سا شیڈول ہوتاہے۔
لیکن میٹرک بعد یکدم سارا منظر اور شیڈول بدل جاتا ۔
میٹرک بچوں، والدین اور سکول کی دس سال کی محنت کا اختتام ہوتاہے۔

لیکن یہ سفر فقط دہم جماعت میں پاس فیل ہونے کا نام نہیں ہے بلکہ تعلیمی سفر کی ایک منزل پالینے کا نام ہے۔
یہ تعلیمی سفر کا اختتام نہیں بلکہ ایک نٸے جہان کا آغاز ہے۔ ایک نٸے انداز اور ماحول کا آغاز ہے۔ جہاں سے بچے مزید تعلیمی منازل طے کریں گے۔یا ہنر مند بنیں گے۔
احباب گرامی!

👈میٹرک کے بعد کیاکریں ؟
کرنا یہ چاہیے کہ
👈۔ جیسے ہی بچہ امتحانات سے فارغ ہو
١۔ اس اسکے شوق کے مطابق کم از کم بیس دن گزارنے دیں۔
٢۔ اسے کھیلنے کودنے، سیر کرنے، دوستوں کیساتھ گھومنے، مطالعہ کرنے، موباٸل چلانے جیسے تفریحی مواقع فراہم کریں۔
٣۔ اس دوران ان سے مستقبل بارے پلاننگ بھی ذکر کرتے رہیں۔
جب آپ دیکھیں بچہ پرسکون ہوچکاہے۔ امتحان کے دباٶ سے نکل چکا ہے اور آپ اسے مزید پڑھانا چاہتے ہیں یا پڑھا سکتے ہیں تو اسے
١۔ کسی مقامی کمپیوٹر اکیڈمی میں کسی بھی بنیادی کورس میں داخل کروادیں۔
کیونکہ میٹرک کے بعد اگلی ساری تعلیم میں کہیں نا کہیں کسی نا کسی درجہ میں بچے کو کمپیوٹر سے واسطہ پڑے گا۔
👈 لیکن اگر بچے کو مزید نہیں پڑھاسکتے تو پھر اسکا مزید وقت ضاٸع کیے بغیر اسے کسی بھی ہنر سیکھنے میں لگادیں۔
آج کل موباٸل ریپٸرگ،اے سی ٹیکنیشکن، الیکٹریش، پلمبر، موٹرساٸیکل مکینک، رزی، یف وغیرہ جیسے شعبہ بہترین سکوپ رکھتے ہیں اور بہترین روزگار کمانے کے علاوہ ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتاہے۔

👈 اگر آپ بچے کو مزید پڑھانا چاہتے ہیں اور آپکے وساٸل بھی اجازت دیتے ہیں تو بچوں کی تعلمی کارکردگی اور رزلٹ* *دیکھیں
١۔ 90 فیصد سے زاٸد نمبر ہوں بچے کو ایف ایس کرواٸیں۔
جو بچہ انتہاٸی قابل ہے اور لمبی انوسیٹمنٹ کرسکتے ہیں اسے بیالوجی رکھواٸیں۔ یا انجینٸرنگ کروادیں۔

٢۔ اگر 60 سے 90 فیصد کے درمیان نمبر ہوں بچے کو بجاۓ ایف ایس کروانے کےاسے ٹیکنیکل ڈپلومہ کرواٸیں۔
گوکہ ایف ایس سی میں دو سال اور ڈپلومہ میں تین سال لگتے ہیں لیکن ڈپلومہ کے بعد بچہ کسی نا کسی درجہ میں ملازمت کے قریب پہنچ جاتاہے ۔
👍 آجکل الیکٹریکل/مکینکل /آٹو/سولر ٹیکنالوجی، شیف کا ڈپلومہ بہت مانگ میں ہے۔

☝ممکن ہے ڈپلومہ کی بات سے بہت سے لوگ مثالیں دینا شروع کردیں فلاں ڈپلومہ کرکے فارغ ہے بے روزگار ہے
بھٸی ڈپلومہ کا مطلب کاغذوں کا پلندہ نہیں بلکہ بہترین تھیوری کیساتھ ساتھ پریٹکل کا حامل ہوا بھی ہے۔
کمیونیکیشن بہت اچھی ہونی چاہیے آپ کو اپنے فیلڈ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ ہو ۔انٹرویو سکلز آتی ہوں ۔اگر ملٹی نیشنل یا بیرون ملک جاب کے لیے اپلائ کرنا ہے تو سپوکن انگلش اچھی ہونی چاہیے۔
جیسے آپ بچے کو الیکٹرک یا لیبارٹری کا یا ڈسپنسر وغیرہ کا ڈپلومہ کرواتے ہیں تو ساتھ ہی بچے کو کسی الیکٹریشن، لیبارٹری یا میڈیکل اسٹور پر بھی بھیجیں تاکہ جب تین سال بعد بچے کا ڈپلومہ حاصل تو بچہ بہترین شعبہ کا ماہر بن چکا ہو۔ تو پھر روزگار کے مواقع ایسے بچے کیلیے بے شمار ہونگے۔ وہ اپنا کام بھی شروع کرسکتاہے۔
٣۔ 40 سے 50 فیصد سے کم نمبروں والے بچے کو فری لانسنگ میں ڈال دیں۔
کمپیوٹر کے شعبہ میں بےشمار ایسے پروگرام ہیں جن میں مہارت حاصل کرکے بچہ بہترین روزگار کماسکتاہے۔
جیسے
▪️١۔ گرافکس ڈیزاٸننگ
▪️٢۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
▪️٣۔ سوشل میڈیا منیجمنٹ
▪️ ٤۔ *ویب ڈویلمنٹ
▪️٥۔ ویڈیو ایڈٹنگ
▪️٦۔ ورچوٸیل اسسٹنس
▪️٧۔ ڈیٹا انٹری
▪️٨۔ ایس ای او
▪️٩۔ ای۔کامرس
▪️١٠۔ کانٹینٹ راٸٹنگ
▪️ ١١٠نرسنگ
▪️ ١١٠ہاسپٹل اور لیب کےحوالے سے مختلف کورسسز
وغیرہ بے شمار شعبے ہیں جسمیں بچہ مہارت حاصل کرکے بہترین روزگار کماسکتاہے۔

بہرحال میٹرک کے بعد کوٸی قدم اٹھانے سے پہلے کسی مخلص ماہر تعلیم یا تجربہ کار شخص سے مشورہ ضرور کرلینا چاہیے۔
👈👈یہ بھی یاد رکھیں
سینکڑوں والدین آپکو بچوں کیلیے پریشان دکھاٸی دیں گے جنکے بچے ایف اے کرکے یا بی اے کرکے بے کار و بے روزگار ہیں۔ لیکن انکےمقابلے میں وہ بچے جو بروقت ہنرمند بن گٸے وہ برسرروزگار بھی ہیں اور انکے والدین بھی سکون میں ہیں۔
میرے احباب!
ڈاکٹر ہو،انجینٸیر ہو یا اسی لیول کی کوٸی اور ڈگری یہ ساری ڈگریاں ٹیکنکل ڈگریاں ہیں، مہارت کی ڈگریاں ہیں۔ اسی طرح پلمبر، مکینک، الیکٹریشن، کارپینٹر، درزی، شیف، حجام، موچی، ترکھان ، اور دوکاندار وغیرہ یہ سب بھی ٹینکل ڈگریاں ہیں جو باقاعدہ یونیورسٹی سے تو نہیں ملتیں مگر بہت کھٹن محنت کے بعد ملتی ہیں ۔

جس طرح ڈاکٹر،انجینٸر، وکیل، اساتذہ وغیرہ کی ملک و قوم کی ضرورت ہیں اسی طرح پلمبر، مکینک، الیکٹریشن، کارپینٹر، درزی، شیف، حجام، موچی، ترکھان، اور دوکاندار وغیرہ معاشرے، ملک و قوم کی ضرورت ہیں۔
چنانچہ میٹرک کے بعد بچوں کوخوب تحقیق کے بعد کسی ڈگر پر ڈالیے۔

خلاصہ کلام!
آجکل کے دور میں مہنگاٸی اور افراتفری کے دور میں اپنے بچوں کو جلد سے جلد برسرروزگار بنانے کی کوشش کریں۔
بے جا اور بیکار تجربات میں بچے کا وقت ضاٸع نہ کریں۔
منقول

13/07/2024

سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل سرٹیفکیٹ اور ڈگری لیکر نوکری اور روزگار کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دور جدید کا تقاضا ہے کہ سکولز کالجز میں روایتی تعلیم کے بجائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے۔۔۔۔!!!

06/08/2023

مہاتما نے جیل پہنچتے ہی فرمایا کہ انہیں اے سی کے بغیر سونے کی عادت نہیں تو انہیں بتایا گیا کہ جیل کی ہر قسم کی کلاس میں سے اے سی اتروانے کا قانون جناب عمران خان نے عثمان بزدار کے ذریعے منظور کروایا تھا اس لئے ائیر کولر پر گزارہ فرمائیں۔
جو کسی کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود اس میں گرتا ہے😜

رضوان رضی دادا

02/08/2023

پاک چائنہ گوادر یونیورسٹی ،لاہور

پھر کہتے ہیں بلوچ اور پختون بغاوت کرتے ہیں
ظاہر ہے یہ بلوچوں کا حق چھینا جا رہا ہے

02/08/2023

جس اشرافیہ نے اس ملک کو اجاڑا وہ کل بھی عیاشی میں تھے آج بھی عیاشی کر رہے ہیں
اور جس غریب نے اس ملک کو سنوارا وہ کل بھی اجڑا ہوا تھا آج بھی اجڑا ہؤا ہے
یہی غریب کل بھی عیاشوں کا تاوان بھرتا آج بھی تاوان بھرتا ہے

02/08/2023

‏بجلی کی قیمتیں پہلے ہی بڑھا دی ہیں ،اب پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور جب بل آنا انہوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بڑا ٹیکا لگانا ہے۔
دیتے رہیں تاوان تاکہ ریاست دیوالیہ نا ہو اور ججوں ، جرنیلوں ، افسر شاہی ، صحافیوں اور وزیروں کی مراعات جاری رہیں انکی عیاشیاں ختم نا ہو۔۔۔۔۔۔!!!

02/08/2023

"خالص دودھ چیک کرنے کا طریقہ "

دودھ کا ایک کپ لیں ، اس کو لیموں یا کھٹا دہی کے چند قطروں سمیت ابال لیں ، خالص ہو تو دودھ پھٹ کر پانی اور سفید ٹکڑے الگ الگ ہو جائیں گے ، بالکل نقلی/پاوڈر وغیرہ ہو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور اگر پانی زیادہ ہو تو ٹکڑے کم بنیں گے ۔۔۔۔۔!!!

31/07/2023

میٹرک کا رزلٹ اور والدین کی خواہشات و جذبات!
1۔ کیا بچوں کو پرکھنے کا طریقہ صرف اچھے نمبرز ہیں؟
2۔ کیا بچوں کے نمبرز کم آنے سے ہماری ناک کٹ جاتی ہے؟
3۔ کیا اچھے نمبرز لینا کامیابی کی ضمانت ہے؟
4۔ کیا اپنے بچوں کا خاندان کے دوسرے بچوں کے ساتھ موازنہ کرنا درست ہے؟
5۔ کیا آپ کے بچے کو زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی تھپکی کی ضرورت نہیں ہے؟
6۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں یقین کا نمبر پہلا اور ذہین کا نمبر چھٹا ہے؟
7۔ کیا کم نمبرز لینے والے بچے آگے نہیں بڑھ سکتے؟ حالانکہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ درمیانے گریڈز لینے والا بچہ اچھے کاروباری شخص کے طور پر ابھرتا ہے۔
8۔ کیا سارا دباؤ بچے پر ڈالنا درست ہے حالانکہ کم نمبرز یا below average آنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔جس میں والدین اور بچوں کا آپس میں ایک دوسرے کو وقت نہ دینا بھی ہے۔
9۔ زندگی امتحانات سے بھری پڑی ہے۔ ہر امتحان کے بعد اس کی ناکامیوں اور کامیابیوں پر اچھی حکمت عملی اپنا کر نتائج کو بدلا جا سکتا ہے۔
10۔ آج کا طالبعلم چاہے وہ ذہین ہے یا کمزور stress کا شکار ہے۔ والدین کا پریشر، سوسائٹی کا پریشر، جاب کا پریشر، خاندان کا پریشر اور دوستوں کا پریشر۔ اس صورتحال میں اس کو والدین کے کاندھے کی شدید ضرورت ہے۔
ہمارے بچے ہمارے بچے ہیں وہ چاہے زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب ہوں یا ناکام ہم نے ان کا سہارا بننا ہے، ان کی ڈھارس بندہانی ہے، ان کو اعتماد دینا ہے، ان کو حوصلہ دینا ہے، ان کی ہمت بڑھانی ہے اور ان کو لمحہ بہ لمحہ زندگی کی تلخیوں اور امتحانات کے لیے تیار رکھنا ہے اور ان کے اعصاب کو مضبوط بنانا ہے


29/07/2023

" ایک نہیں ۔۔۔۔۔!! آوے کا آوا ہی بگڑے ہوا ہے "
یونیورسٹی والے معاملہ پر میں نے دو تین دفعہ لکھنے کا ارادہ کیا ۔ پھر نہیں لکھا۔ وجہ یہ ہے کہ قوم میں تسلیم کی عادت نہیں ہے ، تاویل کا مزاج ہے۔
پہلے یہ تسلیم کیجئے کہ
ہمارے مدارس میں ہمارے بچے محفوظ نہیں ہیں۔
پہلے یہ تسلیم کیجئے کہ
ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہماری بچیاں محفوظ نہیں ہیں۔
یہ واقعہ ہے کہ
" میٹرک اور ایف ایس سی لیول کی بچیاں بھی اُستاد کی درندگی سے محفوظ نہیں ہیں۔"
میرا ایک قدیم دوست جو ٹیچر ہے آج أس سے بہت ماہ بعد ملنے کا اتفاق ہوا کافی دیر گپ شپ لگاتے رہے باتوں باتوں میں یونیورسٹی میں پیش آنے والے معاملے پر گفتگو کرنے لگ گئے تو وہ بتانے لگا ،،، کہ
وہ چند ماہ پرائیویٹ ادارے میں پڑھاتا رہا
" ٹیچرز کے کامن روم میں ایک دن بیٹھے تھے کہ اچانک فزکس کے ایک ٹیچر نے کہا کہ " فلاں لڑکی (9ویں جماعت کی طالبہ) کا سائز یہ ہے۔" ہاتھ کے اشارے سے سمجھایا بھی سہی۔ میں نے ٹوکا ۔ بات تو تو میں میں پر آ گئی۔ پرنسپل کو بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ " یہ ہے تو غیر اخلاقی حرکت ، مگر ہم اب ٹیچر کو تو اخلاقی تربیت نہیں دے سکتے۔"
میں نے وہ ادارہ چھوڑ دیا۔"
ہمارا اُستاد طبقہ اس وقت معاشرے کا اخلاقی لحاظ سے سب سے ذلیل طبقہ بن چکا ہے۔( استثناء ہمیشہ موجود رہتی ہے۔)
یہ پہلا پہلو ہے۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ
" اُستاد یونیورسٹی لیول کی لڑکیوں کو کس طرح اس حد تک لے آتا ہے کہ وہ اسے ننگی تصویریں اور ویڈیوز بھیجنا شروع کر دیتی ہیں۔"
یہ تسلیم کیجئے کہ
" ہم نے اپنی بچیوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی ۔ انہیں اچھائی اور برائی میں فرق نہیں سمجھا سکے۔"
یہ بھی تسلیم کیجئے کہ
" ہم نے بچیوں کو اتنی اسپیس نہیں دی کہ وہ ہم سے اپنے ایشوز ڈسکس کر سکیں۔ "
پھر وہ مجھے بتا رہا تھا کہ
چند ماہ ہوئے ،خاندان کی ایک بچی نے رابطہ کیا کہ
" میں فلاں کالج میں جاتی ہوں ۔زولوجی کا فلاں اُستاد مجھے ہراساں کر رہا ہے۔"
کہا کہ
" اپنے والدین کو بتائیں ۔"
گلوگیر لہجے میں کہا کہ
" اگر انہیں بتایا تو وہ کالج چھڑوا دیں گے ۔"
میں سمجھتا ہوں کہ یونیورسٹی والا معاملہ مدارس کے معاملے سے زیادہ سنگین ہے۔ ہم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان اداروں میں شرفاء اور انتہائی تعلیم یافتہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں حالانکہ حالات بہت مختلف ہیں،،،
وہاں زیادہ تر رپیسٹ بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔!!!

29/07/2023

علاج کے باوجود گھریلو ملازمہ بچی کی حالت نازک ۔ زخم پرانے گلے سڑے ہیں بدن کو سوپر انفیکشن ہو چکا ہے جو کنٹرول نہیں ہو رہا اور مسلسل شدید بخار بھی ہے ۔ ادھر سول جج کی بیوی کو ضمانت قبل از گرفتاری دے دی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کر دیا ۔۔۔۔۔!!!
پاکستانیوں کیا بگاڑ لو گے فرعون نما اشرافیہ کا ؟

28/07/2023

اگر ہم سوشل میڈیا پر کوئی اسلامی پوسٹ شئیر کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم بہت نیک اور کامل ہونے کا دکھاوا کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔
بلکہ یہ ایک یاد دہانی ہوتی ہے جو ہم خود کو اور خود سے جڑے ایمانی ساتھیوں کو کراتے ہیں کیونکہ قرآن کہتا ہے۔۔۔۔۔!!!

فذکّر فأن الذّكري تنفع المؤمنين
آپ نصیحت کرتے رہیں یقینًا یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی۔
(سورة الذاریات:55)

28/07/2023

قوم کے نوجوانوں میں ڈگریوں کے کاغذ بانٹنے کے لیے اب ہر ضلع میں نان ٹیکنیکل یونیورسٹیاں کھڑی کی جائے گی ۔۔۔!!!
یہ دور ہنر کا ہے ، نوجوانوں کو ہنر سکھائے جائے تاکہ وہ دنیا کہ کسی بھی ملک میں ایک با عزت روزگار کما سکے ۔۔۔۔!!!
اس وقت ملک بھر میں کم و بیش 30 لاکھ کے قریب نوجوان نان ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ڈگریاں لے کر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جو کسی کام کی نہیں ....!

Want your school to be the top-listed School/college in Kasur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Main Eidhy Shah Road Near Al-Muneera Masjid Mushtaq Colony
Kasur
55050