Al-Ansaar School Noorpur Campus
Education with skills
Types of Teeth 🦷 دانتوں کی اقسام
✨ عید ملن پارٹی ✨
الانصار اسکول نورپور کیمپس میں عید ملن پارٹی کا ایک شاندار اور یادگار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بچے خوشی سے مسکرا رہے تھے اور ان کے چہروں پر خوشی صاف جھلک رہی تھی۔
تقریب کے دوران مختلف غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں، جن میں طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
یہ دن خوشیوں، مسکراہٹوں اور خوبصورت یادوں سے بھرپور رہا۔
23/03/2026
23مارچ — یومِ قراردادِ پاکستان 🇵🇰
یہ وہ تاریخی دن ہے جب 1940 میں قراردادِ لاہور پیش کی گئی، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھ دی۔ اسی قرارداد کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
✨ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی یاد دلاتا ہے
✨ یہ دن ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا امین ہے
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے 🤲
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
21/03/2026
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال وكل عام وانتم بخير
آپ کو اور آپ کی فیملی کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں آمين
ننھے دلوں کی بڑی سخاوت،چھوٹی سی عیدی، بڑی بڑی دعائیں 🤲
20/03/2026
جمعہ الوداع
اللہ پاک ہم سب کے رمضان میں کیے نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشیں اور زندگی میں دوبارہ بھی رمضان نصیب فرمائیں آمین
Giving is not just an act… it’s a habit we build!
الانصار اسکول کے ننھے فرشتوں نے اپنی پاکٹ منی سے چیریٹی باکس بھر کر یہ ثابت کر دیا کہ
💖 اصل تعلیم صرف کتابوں میں نہیں، کردار میں ہوتی ہے۔
یہ صرف چند روپے نہیں…
یہ ہے احساس، محبت اور خدمت کا جذبہ
ننھے ستاروں کا کلاس روم
پلے گروپ
06/03/2026
رمضان المبارک میں جمعہ کا دن
سال کے تمام دنوں میں سب سے افضل، بابرکت اور 'سید الایام' (دنوں کا سردار) ہے۔ اس مبارک مہینے میں جمعہ کی نماز، دعا کی قبولیت، اور عبادات کا ثواب عام دنوں کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس دن جہنم سے دس لاکھ گنہگاروں کی مغفرت ہوتی ہے، جو اللہ کی رحمت کا خاص دن ہے۔
03/03/2026
الحمدللہ رب العلمین
الانصار سکول نورپور کیمپس میں سیشن 2026-2027 کے پہلے دو ہفتوں میں ننھے منے پھولوں کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔
ہم ان معزز والدین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے الانصار سکول کا انتخاب کیا اور ہم پر اعتماد کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو علم، اخلاق اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچائے۔
آمین
27/02/2026
سیدنا عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا : '' روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لیے سفارش کریں گے،
''روزہ کہے گا '' اے میرے رب!
میں نے اس بندے کو کھانےپینےاور خواہشات (پوری کرنے) سے روکے رکھا،لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ''۔
'' قرآن کہے گا '' اے میرے رب !
میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لیے ) سونے سے روکے رکھا،
لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما '' ۔
چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
Kasur
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |