ٹرمپ : ہماری ایران سے بات چیت ہو رہی ہے
ایران : جھوٹ بولدا 🖐🏻🤣
سلفی میڈیا گروپ
Spreading the worth ideas
19/03/2026
اللّٰهُمَّ ارْفَعْ دَرَجَاتِهِ فِي الْعَالِينَ، وَاجْزِهِ عَنْ خِدْمَتِهِ لِوَطَنِهِ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔
اللّٰهُمَّ اجْعَلْ عِلْمَهُ نَافِعًا، وَذِكْرَهُ طَيِّبًا بَيْنَ النَّاسِ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ۔
اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَأَسْكِنْهُ فَسِيحَ جَنَّاتِكَ۔
اللّٰهُمَّ اجْعَلْ مَا قَدَّمَ فِي مِيزَانِ حَسَنَاتِهِ، وَتَقَبَّلْ مِنْهُ صَالِحَ أَعْمَالِهِ۔
اللّٰهُمَّ أَلْهِمْنَا أَنْ نَسِيرَ عَلَى نَهْجِهِ فِي خِدْمَةِ الْإِسْلَامِ وَالْوَطَنِ۔
اردو ترجمہ:
اے اللہ! ان کے درجات بلند فرما اور ان کی اپنے وطن کی خدمت کا بہترین بدلہ عطا فرما۔
اے اللہ! ان کے علم کو نافع بنا اور قیامت تک لوگوں میں ان کا ذکرِ خیر جاری رکھ۔
اے اللہ! انہیں بخش دے، ان پر رحم فرما اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرما۔
اے اللہ! انہوں نے جو کچھ نیک اعمال کیے ہیں انہیں ان کے میزانِ حسنات میں شامل فرما اور قبول فرما۔
اے اللہ! ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اسلام اور وطن کی خدمت میں ان کے نقشِ قدم پر چلیں۔
ویسے گریڈ 8 امتحان ایسا لگتا ہے جیسے CSS امتحان ہو ، کیا PPSC ، یونیورسٹیوں یا بورڈز امتحانات بھی پروٹوکول/ایس او پیز ایسے ہی ہوتے ہیں ، پھر پرائیویٹ کو چھوٹ کیوں ۔۔۔؟؟؟
کیونکہ کہ گورنمنٹ سیکٹر کی بدنامی اور ذلت چاہیے۔ اب اٹھویں کلاس کا ڈیٹا وہ اٹھایا گیا ہے جو بہت پرانا تھا اور ہر سکول میں سے تین تین چار چار سٹوڈنٹس سکول چھوڑ چکے ہیں جب کہ ان کے نام کا بھی پیپر پرنٹ ہوگا اور زبردستی ہمیں ان کو ایبسنٹ کرنا پڑے گا (ہمارے سینٹر میں ایک سکول کے 10 بچے غیر حاضر ہیں ) یہی حال باقی تمام سینٹرز کا بھی ہوگا کہ وہاں پر بہت سے طالب علم غیر حاضر ہوں گے اور دیکھیے گا بعد میں گورنمنٹ اسی غیر حاضری اور ایبسنٹ کی بنا پر بچوں کو فعل تصور کیا جائے گا اور گورنمنٹ ڈنڈورا پیٹے گی کہ گورنمنٹ سکولز میں پیکٹا کا رزلٹ بہت گند ایا ہے اس لیے سکول پرائیویٹ کرنا ہی بہتر ہے ۔۔
گورنمنٹ سیکٹر کو بدنا اور ناکام کرنے کی یہ ایک کوشش ہے نہیں تو پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کے لیے پیکٹا امتحان میں شمولیت لازمی کیوں قرار نہیں دی گئی ۔
اب والدین کا بھی گورنمنٹ اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا اور والدین کہیں گے کہ یہاں پہ تو بورڈ کا امتحان ہوتا ہے چلو پرائیویٹ سکول میں داخل کرواتے ہیں وہاں پر بورڈ کے امتحان سے جان تو چھوٹے گی اسی طرح گورنمنٹ سیکٹر میں شرح ایڈمیشن کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے گورنمنٹ یہ ادارے پرائیویٹ کرے گی ۔۔
حضور یہ بہت بڑی سازش ہے
Copied
06/03/2026
میں نے آج ایک ٹوٹکا پڑھا کہ لیموں میں لونگ لگا کر کمرے میں رکھنے سے مچھر اور مکھیاں نہیں آتے ۔
میں نے بھی آج لگا کر رکھے ہیں چیک کرتی ہوں کام کرتا ہے یا نہیں ۔
ٹوٹکا یہ تھا۔
جب مکھیوں کا حملہ ہوتا تھا تو میں لیموں میں لونگ لگاکررکھ دیتی تھی۔مکھیاں غائب ہوجاتی تھیں ابھی کچھ دن پہلے کسی کی پوسٹ نظروں سے گزری کہ اس سے ٹوٹکے مچھر بھی نہیں آتے تو میں نے سوچا کیوں نہ آزمایا جائے۔
ایک لیموں لے کر اس میں لونگ لگاکر رکھ دیا واقعی دو دن سے امن ہے۔مچھر غائب ہوگئے ہیں😁۔بس ہر کمرے میں الگ الگ لیموں رکھا ہے۔میری طرف سے یہ ٹوٹکہ سو فیصد ریکمنڈڈ ہے آپ بھی ضرور ٹرائی کرائیں۔( منقول)
31/01/2026
یہ تصاویر اکثر روضۂ رسول ﷺ کے نام پر دکھائی جاتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ جعلی ہیں۔
تاریخی حقائق کے مطابق، نبی ﷺ کے روضے کے اندر جانے کا راستہ بند ہے، اور وہاں کوئی دروازہ موجود نہیں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے 88 ہجری میں روضے کے گرد پنج گوشہ دیوار بنوائی تھی، اور آج تک کوئی بھی مسلمان حکمران یا عالم اس دیوار کے اندر داخل نہیں ہوا۔
جو تصویریں یہاں دکھائی گئی ہیں، ان پر لال “X” نشان اس لیے لگایا گیا ہے کہ یہ غلط نسبت ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ کے مزار کی ہیں جو ترکی (قونیہ) میں واقع ہے۔
روضۂ رسول ﷺ کے اندر کی کوئی تصویر دنیا میں موجود نہیں، اور یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ایسی تصاویر پر یقین یا شیئر کرنا درست نہیں۔
30/01/2026
اللـهم اهـدِنا فيمَن هـديت وعافـِنا فيمـَن عافيت، وتولنا فيمن توليت وبارك لنا فيما أعطيت وقِـنا شـر ما قضيت إنك تقضي ولا يُقضى عليك إنه لا يذل مَن واليت ولا يعـِـزُ من عاديت تباركت ربنا وتعاليت لك الحمد على ما قضيت ولك الشكر على ما أعطيت نستغـفـُرك اللـهم من جميع الذنوب والخطايا ونتوب اٍليك اللهم صلِّ وسلِّم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه، وعلى كل مَن سار على منهجه واقتفى أثره إلى يوم الدين.
اردو ترجمہ
اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن کی ہدایت دی، ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن پر تیری عافیت ہے، ہم پر ان لوگوں کی طرح احسان فرما جن پر تیرا کرم ہوا، اور جو کچھ تُو نے ہمیں دیا ہے اس میں برکت دے، اور جو فیصلہ تُو نے کیا ہے اس کے شر سے بچا، بے شک تو فیصلہ کرتا ہے اور تیرے فیصلے پر کوئی اثر نہیں ہوتا، جو تیرے ولی ہیں انہیں ذلیل نہیں کرتا، اور جو تجھ سے دشمنی کرتے ہیں انہیں غالب نہیں کرتا، اے ہمارے رب! تیری شان بلند ہے اور تو تعالی والا ہے، تیرا شکر ہے جو تُو نے دیا، اور تیری حمد ہے جو تُو نے فیصلہ کیا۔ اے اللہ! ہم تیرے سامنے تمام گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں، اے اللہ! ہمارے نبی محمد ﷺ، ان کی آل اور صحابہ پر درود و سلام بھیج، اور ہر اس شخص پر بھی جو ان کے راستے پر چلتا ہے اور ان کے نقش قدم پر چلتا ہے، قیامت تک۔
اے اہلِ دنیا!
ذرا انصاف کی آنکھ سے دیکھو—شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں سے باہر نہ کسی ملک کو آگ میں جھونکا، نہ کسی قوم کو برباد کیا۔
نہ شام کو جلایا،
نہ عراق کو اجاڑا،
نہ افریقہ کو بھوک سے مارا،
نہ جاپان پر ایٹم بم برسائے،
نہ روانڈا میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکائی،
نہ تورا بورا کے پہاڑوں کو مسمار کیا،
نہ لیبیا کو اجاڑا،
نہ صومالیہ کو تقسیم کیا،
نہ فلسطین میں نسل کشی کی،
نہ لبنان پر فاسفورس بم برسائے،
نہ وینزویلا کو نشانہ بنایا،
اور نہ ہی سربراہانِ مملکت کو اغوا کیا۔
پھر بھی اسے خونخوار آمر اور انسانیت کا سب سے بڑا دشمن کہا جاتا ہے۔
جبکہ وہ طاقتیں، جنہوں نے دنیا بھر میں قتل و غارت، تباہی، بے دخلی اور لوٹ مار کی تاریخ رقم کی، انہیں جمہوریت کے علمبردار اور انسان دوست قرار دیا جاتا ہے۔
یہ ہے میڈیا کا جادو،
یہ ہے پروپیگنڈے کی طاقت،
جو ظالم کو مسیحا اور مظلوم کو مجرم بنا کر پیش کرتا ہے۔
منقول
14/01/2026
SUBHANALLAH ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Address
55010