Ajaz-Ul-Quran

Ajaz-Ul-Quran

Share

📅 3-Day Free Trial! 🌟 Expert Teachers 👨‍🏫, Flexible Time Slots ⏰, Affordable Fees

09/01/2025

آخری مغل بادشاہ ۔ بہادر شاہ ظفر کی خوبصورت اور یادگار نظم و کلام جو جب بھی سنیں یا پڑھیں دل میں ہی اتر جاتا ھے

لگتا نہیں ہے جی میرا اُجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عالمِ نا پائیدار میں

بلبل کو باغبان سے نا صیاد سے گلہ
قسمت میں قید تھی لکھی فصلِ بہار میں

ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں اور جا بسے
اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں

اک شاخِ گل پہ بیٹھ کے بلبل ہے شادماں
کانٹے بچھا دیئے ہیں دلِ لالہ زار میں

عمرِ دراز مانگ کر لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ کئے دو انتظار میں

دن زندگی کے ختم ہوئےاور شام ہو گئی
پھیلا کے پاؤں سو گئے کنجِ مزار میں

کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لئے
دو گز زمیں بھی مل نہ سکی کُوۓ یار میں ۔

09/01/2025
21/03/2024

قرآن کریم تجوید کیساتھ پڑھنے کیلۓ رابطہ فرماٸیں

31/12/2023

‏کہتے ہیں کہ کوفہ اور بصرہ کے لوگ عباسی خلیفہ ہارون الرشید کی طرف سے جو بھی گورنر مقرر کیا جاتا اسے وہ نہ تو ٹیکس دیتے اور نہ ہی زکوٰۃ اور عشر وغیرہ دیتے اور پھر کچھ دن بعد ہی وہ گورنر کو عہدہ چھوڑنا پڑتا

جس کی وجہ سے خلیفہ ہارون الرشید بہت پریشان تھا ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھیس بدل کر صبح مین چوک پر کھڑا ہو گا

وہاں سے گذرنے والے پہلے شخص کو گورنر بنا کر بھیج دے گا اتفاق سے جو پہلا شخص ملا وہ ایک آنکھ سے کانا اور پرلے درجے کا پینڈوں جاہل اور بدتمیز بداخلاق تھا خلیفہ ہارون الرشید نے جب اپنا تعارف تو اس نے پھر بھی لحاظ نہ کیا اور اسی انداز میں پوچھا۔
کی گل اے خلیفہ؟

ہارون رشید نے اپنی پریشانی بتائی۔وہ تنک کر بولا او خلیفہ صاحب پروانہ لکھ دو میں دیکھ لوں گا۔
مختصر یہ کہ خلیفہ ہارون الرشید نے پروانہ لکھ دیا ۔
اس نے جاتے ہی شہر کے تمام سرمایہ داروں جاگیرداروں تاجروں اور صنعت کاروں کی شاندار دعوت کی انواع و اقسام کے کھانے دسترخوان پر چن دیئے گئے

جب سب معززین کھانا شروع کرنے لگے تو اس نے کہا ٹھریئے
جناب۔اپ سب ذرا باہر صحن میں تشریف لائیں

وہ سب حیران و پریشان صحن میں آ گئے اس کانے گورنر نے کوتوال اور اس کے ملازمین کو حکم دیا کہ ان سب کو لمیاں پا کے دس دس کوڑے مارو۔

جب وہ سب کوڑے کھا کر اٹھے تو انہوں نے بیک زبان اپنی غلطی پوچھی ۔

کانے گورنر نے کہا ہر مہینے اپنے اپنے حصے کا ٹیکس جزیہ اور موسم کے مطابق عشر و زکوٰۃ اور صدقات و خیرات اپنے اپنے ملازمین کے ہاتھوں سرکاری خزانے میں بھیج دیا کرنا ہمارے پاس نہ اتنے فالتو ملازم ہیں

اور نہ ہی اتنا فالتو وقت ہے کہ ہم تمھارے گھروں کے چکر لگاتے رہیں۔
کہتے ہیں کہ صرف تین دن میں اتنا ٹیکس عشر و زکوٰۃ جمع ہو گئے کہ جو گزشتہ تین سالوں میں جمع نہیں ہوئے تھے

سو پاکستان کو بھی اس وقت ایسے ہی کسی کانے پینڈوں اور اجڈ گورنر کی ضرورت ہے جو پہلے لمیاں پا کے بغیر گنتی کے چھتر لگائے اور پھر ٹیکس اور چوری شدہ مال مانگے
ورنہ اسی طرح چوروں لٹیروں اور مجرموں کا عدالتوں میں چوہے بلی کا کھیل جاری رہےگا

اور ہم تماشائی بن کر تماشہ دیکھتے رہیں گے ۔

اللہ تعالیٰ میرے ملک پر رحم فرمائے
پیج کو فالو لازمی کیجۓ اور شیٸر کیجۓ

31/12/2023

🥀 _*مسواک کے فوائد*_ 🥀

*مسواک* جلدی بوڑھا نہیں ہونے دیتی
*مسواک* جلدی بال سفید نہیں ہونے دیتی
*مسواک* نظر کو تیز کرتی ہے
*مسواک* منہ کی صفائی کا ذریعہ ہے
*مسواک* رب کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* فرشتوں کو خوش کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* آنکھ کو منور کرنے کا ذریعہ ہے
*مسواک* منہ کی بدبو دور کرتی ہے
*مسواک* دانت کا پیلاپن دور کرتی ہے
*مسواک* دانتوں کو چمکاتی ہے
*مسواک* مسوڑوں کو مضبوط بناتی ہے
*مسواک* کھانا ہضم کرتی ہے
*مسواک* بلغم کاٹتی ہے
*مسواک* نماز کو دو بالا کرتی ہے
*مسواک* راہ قرآن کو صاف کرتی ہے
*مسواک* فصاحت میں اضافہ کرتی ہے
*مسواک* معدہ مضبوط کرتی ہے
*مسواک* شیطان کو پریشان کرتی ہے
*مسواک* نیکیوں کو بڑھاتی ہے
*مسواک* منہ کی کڑواہت کاٹتی ہے
*مسواک* سر درد سے آرام پہنچاتی ہے
*مسواک* دانت درد سے راحت دلاتی ہے
*مسواک* نقاہت دور کرتی ہے
*مسواک* موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے
*مسواک* روح نکلنا آسان کرتی ہے
*مسواک* تکلیف دور کرتی ہے
*💐🌹

31/12/2023

*ھمارے آقا، محبوب اعظم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :*
⬅️ _"مجھے میرے رب نے نو9 باتوں کا حکم فرمایا ھے :"_

1) حق تعالی شانہ کا *خوف* ظاھر میں بھی اور باطن میں بھی(یعنی سب کے سامنے بھی اور اکیل میں بھی)

2) *انصاف کی بات* خوشی میں بھی اور غصہ میں بھی(یعنی آدمی جب کسی سے خوش ہوتا ہے تو عیوب چھپا کر تعریفوں کے پل باندھنے لگتا ھے اور جب کسی سے ناراض ھوتا ھے تو سارے نقائص یاد آجاتے ہیں حتی' کہ جھوٹے الزام تک لگا نے لگتا ھے.. مگر مجھے حکم ہے ھرحال میں انصاف کی بات کہوں)

3) *میانہ روی* ; فقر کی حالت میں بھی اور وسعت کی حالت میں بھی (یعنی نہ تنگی میں کنجوسی یا شکوہ شکایت کروں اور نہ غنا میں اسراف یا فخروتکبر کروں)

4) جو مجھ سے تعلقات توڑے میں اس کے ساتھ *تعلقات جوڑوں* ..

5)جو مجھے کسی چیز سے محروم کردے میں پھر بھی اس کے ساتھ *اچھا سلوک* کروں..

6) جو مجھ پر ظلم کرے میں اسے *معاف کردوں* (اور انتقام لینے کی فکر میں نہ پڑوں)

7) میری خاموشی (آخرت کی تیاری میں ھو یا اللہ کی نشانیوں میں) *غور و فکر/مراقبہ* ھو..

8) میری گفتگو اللہ کا *ذکر* ھو (تسبیح یا دین سے متعلق بات چیت)

9) میری نظر *عبرت* ھو (یعنی جس چیز کو بھی دیکھوں عبرت کی نگاہ سے/سبق حاصل کرنے کی نیت سے دیکھوں)
*نیز*
نیک کام کا حکم کرتا رھوں.. فقط (مشکوةالمصابیح)

‼دعاء کرلیجیئے : *یااللہ، مجھے بھی ان باتوں پر عمل کی سعادت بخش دیجیئے اور مکمل دین پر عمل کی توفیق عطاء فرمادیجیئے*❓

31/12/2023

ٹینشن کا علاج

قرآن پاک پڑھنا اور پانچ وقت با جماعت نماز ادا کرنا ہے
اللہ پاک ہمیں توفیق دے 🌼🥀

Want your school to be the top-listed School/college in Kashmir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Azad Kashmir
Kashmir