EsarUlhaq Islamic

EsarUlhaq Islamic Islamic video

13/07/2025

Focus Media - فوکس میڈیا Hafiz Umar Farooq Awan official M Muavia Siddiqui

05/07/2025
اُصولِ زندگی تو بس حُسینؓ ہی کی ذات ہےجو راستہ حُسینؓ کا، وہی رہِ نجات ہےحُسینؓ حق پرست ہے، حُسینؓ حق نواز ہےحُسینؓ کی ہ...
04/07/2025

اُصولِ زندگی تو بس حُسینؓ ہی کی ذات ہے
جو راستہ حُسینؓ کا، وہی رہِ نجات ہے

حُسینؓ حق پرست ہے، حُسینؓ حق نواز ہے
حُسینؓ کی ہے جو سند، وہ مصطفیٰؐ کی ذات ہے

جو جان لے حُسینؓ کو،حُسینؓ کی جو مان لے
وہ منزل اپنی پا گیا، یہ بالیقین بات ہے

کٹایا کربلا میں سر، خدا کے دین کے لیے
یہی شہیدِ کربلاؓ کا فلسفہِ حیات ہے

عذاب یہ نہیں تو کیا، خدا کی مار ہی تو ہے
کہ دشمنِ حُسینؓ پر یہ تنگ کائنات ہے

حُسینؓ ہے چراغِ حق، تو راہِ حق سے تم اگر
حُسینؓ کو نکال دو تو پھر سیاہ رات ہے

یہ کوفیوں کا شہر ہے، حُسینیو! سُنو یہاں۔۔!!
لبوں پہ نام حُسینؓ، کا، دلوں میں سومنات ہے

میدانِ کارزار ہے، حُسینیوں کی ملکیت
غرورِ فاتحانہ کو یہاں پہ آ کے مات ہے

بلالؔ کو یہی تو کربلا سے ہے سبق ملا
کٹاؤ سر جو دین پر، یہ خون کی زکوٰة ہے

(ابنِ عُبید)
محمد بلال خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبحِ عاشوراء، ۱۴۴۰ھ
جمعہ، دس محرم، ۲۱ ستمبر، ۲۰۱۸

23/06/2025

چولستان پاکستان کا ہے یا عربوں کا؟ یہ بات کھلم کھلا واضح کردیں۔

ابو ظہبی پیلس کے کارندوں کا کیمپ لگ چکا ہے، وہ کارندے اس علاقے میں مقامی پودے اَکّ
Rubber tree (Calotropis procera)
کا صفایا کررہے ہیں۔
اَکّ کے پودوں کو اس علاقے سے ختم کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اَکّ کے پودوں میں لومڑیاں، اور گیدڑ چھپتے ہیں جو عربیوں کے چھوڑے گٸے تلوروں کا شکار کرلیتے ہیں۔

ایک بات یاد رکھ لیں
اَکّ کے پودوں کے خاتمے سے چولستان کا ماحولیاتی نظام بری طرح سے متاثر ہوگا،

چولستان میں سوکھے کا موسم ہے،
ہرنوں کی مختلف اقسام ٹوبوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پانی کی کمی کو اس پودے سے حاصل کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اقسام کے حشرات، پرندوں، رینگنے والے جانوروں اور جنگلی ممالیہ جانوروں کا بہت اہم دارومدار اس اَکّ کے پودے سے منسلک ہے، جس میں سب سے اہم ریگستان کی تیز دھوپ اور گرمی سے بچاٶ کے لیے اس پودے کی چھاٶں بھی شامل ہے۔
یہ ایک جرم ہے، مگر کیا متعلقہ محکمے اور سرکار اس جرم کے خلاف کارواٸی کریں گے؟
یا پھر قانون صرف ایک کمزور شہری کے لیے ہی متحرک ہونا ہوتا،
Urdu Insights
مگر طاقتوروں اور عربوں کے لیے ریگستان کی تپتی ریت میں پگل کر غاٸب ہوجاتا۔۔

یاد رکھیے 90s کے دور میں سینکڑوں کے حساب سے ریگستانی لومڑوں، گیدڑوں، بھیڑیوں اور جنگلی بلیوں کو بھی بڑوں کی خواہش پر چن چن کر مارا گیا، اس نقصان کا ازالہ آج تک بھی چولستان میں نہیں ہوسکا۔۔
Maryam Nawaz Sharif Marriyum Aurangzeb Punjab Wildlife and Parks Department
rehman

‏رنج کتنا بھی کریں اُن کا زمانے والےجانے والے  تو نہیں لوٹ کر  آنے والے کتنی بےفیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی کتنےچـپ چـاپ...
16/06/2025

‏رنج کتنا بھی کریں اُن کا زمانے والے
جانے والے تو نہیں لوٹ کر آنے والے
کتنی بےفیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کتنےچـپ چـاپ چـلےجـاتےہیں جانےوالے
حافظ محمد بلال خان شہید رحمۃ اللّٰہ علیہ
یومِ شہادت 16 جون 2019

Address

Karor Lal Isa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EsarUlhaq Islamic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category