Mehdi Foundation

Mehdi Foundation Works on Education

بس اسی  بات کا  جھگڑا ہے  میرا  دنیا سےپیڑ کے سائے کو پھل کیوں نہیں سمجھاجاتا‏درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ ای...
16/05/2023

بس اسی بات کا جھگڑا ہے میرا دنیا سے
پیڑ کے سائے کو پھل کیوں نہیں سمجھاجاتا

‏درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ ایک خوبصورت عملی نمونہ ہے، درخت لگائیں اپنی آنے والی نسل بچائیں۔۔

21/04/2023

حضرت علي عليه السلام نے فرمایا
مومن کے لئے ہر وہ دن عید ہے جس دن خدا کي نافرماني سے محفوظ رہے،

_ul_Fitar Mubarik to all 😍

Sometimes I wonder... how will we give Hisab of our blessings & bounties. How can we even enter Jannah before them? سفید...
30/03/2023

Sometimes I wonder... how will we give Hisab of our blessings & bounties. How can we even enter Jannah before them?

سفیدپوش ڈھونڈھ رہے ہیں؟
مل نہیں رہا؟

اپنا موبائل اٹھایں, فوڈ پانڈا, بائکیا یا کوئی بھی ہوم ڈیلوری سے کچھ بھی آرڈر کریں... کچھ ہی دیر میں ایک سفید پوش آجائے گا جو آپ سے کبھی کچھ ڈیمانڈ نہیں کرئے گا۔ کچھ بھی، عزت کے ساتھ envelope میں رکھ کر اسکو دیجیئے گا، تو اسکی آنکھوں کی خوشی ضرور دیکھنا۔ اس کی چمکتی مسکراہٹ آپ کو بہت جواب دے گی۔

This Ramadan, do an extra effort for the ones who don't ask for help. Find them yourself and earn your Aakhira.

Courtesy: The Corporate Couple

07/02/2023
انسان کے پاس سب سے بڑا خزانہ توفیق کا خزانہ ہے کہ اسے ہدایت کےساتھ یہ قوت حاصل رہے کہ وہ اچھے عمل کی طرف بڑھتا رہے کہ وہ...
25/01/2023

انسان کے پاس سب سے بڑا خزانہ توفیق کا خزانہ ہے کہ اسے ہدایت کےساتھ یہ قوت حاصل رہے کہ وہ اچھے عمل کی طرف بڑھتا رہے کہ وہ چیزوں کو چیزیں ہی سمجھے زندگی نہیں۔ اس دنیا کا سب سے بڑا خزانہ احساس کا خزانہ ہے کہ دوسروں کی تکلیف کا احساس رہے، اور پھر ان کی خدمت اور آسانی کے لیے کوشش کی جائے۔❤

22/01/2023

"بچے پالنا کوئی بڑا کام نہیں، پرندے اور جانور یہ کام صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں
والدین ہونے کے ناطے تربیت اچھی کریں اپنے بچوں کی❤

🖋

20/01/2023

ہمیشہ طاقتور طبقے سے لٹے ہیں" کبھی کبھی کمزور اور غریب مسکین سے بھی ہار مان لیا کریں۔
کبھی کبھی لُٹ جایاکریں..😔

جب شدید موسم میں کوئی ریڑھی والا 30 روپے کی
چیز 50 روپے میں بیچ کر آپ کو لُوٹنا چاہے تو لُٹ جایا کریں جب کوئی غريب ريڑھی والا کچھ سيل کر کے اپنے بچوں کے لئے روزی کر رہا ہو تو اس سے سامان ليتے وقت لُٹ جايا کريں

جب کوئی رکشے والا دھوکے سے آپ سے
30 روپے کرایہ زیادہ لے لے تو دھوکہ کھا لیا کریں

جب آپ کے گھر کی کام والی بیماری اور نقاہت کے باعث
کبھی کام چوری کر جائے تو آپ بھی آنکھیں چرا کر انجان بن جایا کریں

کیونکہ ہم خود بھی سارا دن نجانے کتنی بار ربِ عرش کو دھوکہ دینے
کی کوشش کرتے ہیں اور وہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی نظر انداز کر جاتا ہے

وہ ہم سے اپنی نعمتیں نہیں چھینتا ہمیں رسوا نہیں کرتا چھوٹ دے دیتا ہے عزت رکھ لیتا ہے
اس کی ذات اونچی ہے وہ انسانوں کی بڑی سے بڑی خطا کا بھی بھرم رکھ لیتا ہے !!!
🖋

20/01/2023

اصل رزق تو یہی ہے !!!!
ایک ٹیکسی ڈرائیور نے فٹ پاتھ پہ بوجھل قدم اٹھاتے بوڑھے کو دیکھ کر بریک لگائی پوچھا کہاں جاو گے ؟
بوڑھے نے سامنے پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوکہا اس پہاڑ کے پیچھے آخری کنارے پر میرا گھر ہے۔۔۔
ڈرائیور نے بیٹھنے کا اشارہ کیا راستے میں بوڑھے سے پوچھا کتنا دوگے کرایہ ؟بزرگ نم آنکھوں سے جواب دیا بہت مال دوں گا گھر پہنچ کر ۔۔۔۔۔
گاڑی جب گھر کی دہلیز تک پہنچی دروازہ کھلا معصوم بچے دوڑ کر آئے اور بزرگ سے لپٹ کر روتے ہوئے پوچھا بابا ہمارے لئے روٹی لائے ہو یا رات کی طرح دن بھی بھوک میں گزرے گا 😥😥
باپ اپنے معصوموں کی حالت زار دیکھ نہ سکااور شرمندہ بھی ہوا رو کر کہا ابھی تک کچھ نہیں ملا میرے بچو مگر بہت جلد خدا اپنا رزق پہنچائے گا ۔۔۔۔۔
ڈرائیورپر باپ بچوں کا مکالمہ ہتھوڑے کی ضرب کی طرح لگا ہوٹل پہ آیا بھوکے بچوں کا کھانا لیا جاکر معصوموں کے سامنے رکھا اتنی بھوک تھی کہ سیکنڈوں میں وہ روٹی کھا گئے ۔۔۔۔۔
پھر اسی نیت سے ڈرائیور خاموشی سے شہر کی طرف چل دیا کہ ان بھوکوں کی آگ بجھادوں اچانک سامنے سیاح ملے کہنے لگے ہمیں ائیرپورٹ پہنچادیں انہوں نے بغیر پوچھےاس کا کرایہ ایک سودینار دیا حالانکہ اتنی مسافت کے صرف بیس دینار بنتے تھے واپسی ایک سواری ملی انہوں نے بھی ایک سو دینار دیا ۔۔۔۔
اب یہ مزدوری لےکر بازار آیا اس بزرگ کے بچوں کےلئے روٹی اشیائے خوردنوش لیا سیدھا ان بچوں تک پہنچا کر کہا!!!
میرے بھائی میرے رب نے تیری وجہ سے یہ رزق چند لمحوں میں دیا لے اپنا حصہ اپنے پاس رکھ ۔۔۔۔
بوڑھا ممنون نگاہوں سے دیر تک دیکھتا رہااور اسکے آنسو رکنے کانام نہ لے رہے تھے۔۔۔۔
پھر زبان سے جو کچھ کہا ہوگا عرش تک آواز ضرور پہنچی ہوگی ۔۔۔
اصل رزق تو وہ ہے جو رب کی مخلوق کے کام آئے ورنہ خزانے تو قارون کے پاس بھی تھے ۔۔۔!!!!
🖊

گرم بسترہٹرلگےکمروں میں لیٹ کر چھوٹی چھوٹی محرومیوں کو یاد کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ سے شکوے کرنے والوں کو کیا خبر کہ باہر ...
19/01/2023

گرم بسترہٹرلگےکمروں میں لیٹ کر چھوٹی چھوٹی محرومیوں کو یاد کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ سے شکوے کرنے والوں کو کیا خبر کہ باہر جنوری کی اس ٹھنڈ میں ابلے ہوئے انڈے نہ بکنے پر آنکھ میں آنسو، جیب میں غربت اور پھٹے کپڑوں میں جسم کو محسوس ہوتی ٹھنڈ میں محرومیاں کیا ہوتی ہیں😔

Address

Karor Lal Isa

Telephone

+923407065068

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehdi Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Mehdi Foundation:

Shortcuts

Share

Category