سالانہ سبیلِ امام حُسین ع 2026
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشن کیمپس
, ؑ ؑ , ,
Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi, Education Website, Federal urdu university Gulshan campus Karachi, Karchat.
18/06/2026
قولِ رسولِ اکرم ﷺ:
"اِنَّ الْحُسَيْنَ مِصْبَاحُ الْهُدٰى وَسَفِينَةُ النَّجَاةِ"
(بے شک حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں)
تاریخ: 18 جون 2026، بروز جمعرات
مقام: جامعہ اردو، گلشنِ اقبال، کراچی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشنِ یونٹ کے زیرِ اہتمام سبیلِ امام حسینؑ کے تیسرے روز بھی طلبہ، اساتذہ اور عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس بابرکت سبیل کا مقصد شہدائے کربلا بالخصوص حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، پیغامِ حق، عدل، حریت اور انسانیت کے لیے آپؑ کی لازوال جدوجہد کو اجاگر کرنا اور راہِ حسینؑ سے وابستگی کا اظہار کرنا تھا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشنِ یونٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے ایام میں پیغامِ حسینؑ کو عام کرنے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سوشل میڈیا سیکرٹری :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشنِ یونٹ
Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi fans
17/06/2026
پریس ریلیز
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ISO) کی جانب سے محرم الحرام کے مقدس ایام میں لگائی جانے والی سبیلِ امام حسینؑ کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ سبیل پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد ہونے والی اس خدمت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آئی ایس او کے ضلعی صدر برادر تجمل شگری نے بھی سبیل کا دورہ کیا اور برادران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ سبیلِ امام حسینؑ پیغامِ کربلا، ایثار، اخوت اور خدمتِ انسانیت کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اور ایسے اقدامات نوجوان نسل کو امام حسینؑ کے افکار و تعلیمات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادران مسلسل جذبۂ خدمت کے ساتھ سبیل کے انتظامات میں مصروف ہیں اور عزاداران و طلبہ کی خدمت کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا سیکرٹری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
جامعہ اردو گلشن یونٹ
Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi
سبیل امام حسین علیہ السلام 2026 کی چند جھلکیاں
📍 جامعہ اردو گلشن
, ؑ ؑ , ,
16/06/2026
قولِ رسولِ اکرم ﷺ:"حسینؑ منی و انا من الحسین"
تاریخ: 16 جون 2026، بروز منگل
مقام: جامعہ اردو، گلشنِ اقبال، کراچی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشنِ یونٹ کے زیرِ اہتمام حسبِ روایت امسال بھی سبیلِ امام حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت سبیل کا مقصد نواسۂ رسولؐ، حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، پیغامِ حق و صداقت اور کربلا میں آپؑ کی پیاس کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
جامعہ کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں سبیل سے استفادہ کیا اور سیدالشہداءؑ کی یاد کو تازہ کیا۔ اس موقع پر انجمنِ اساتذہ کے نمائندگان نے بھی سبیل کیمپ کا دورہ کیا اور اپنی شرکت کے ذریعے امام حسینؑ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا سیکرٹری:
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو گلشنِ یونٹ
Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جامعہ اردو یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پہلے عشرے (یکم تا 8 محرم الحرام) "سبیلِ امام حسین علیہ السلام" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
الحمدللہ، تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل ۔
Imamia Students Organisation Federal Urdu University Karachi
شہیدِ امت کانفرنس || 13 جون 2026 || مینار پاکستان لاہور
شہید امت کانفرنس مینار پاکستان کی جھلکیاں....
شہید امت کانفرنس مینار پاکستان پر عاشقان رہبر معظم کا سمندر۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karchat
74200