22/03/2026
وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ
اور ان میں سے اکثر لوگ الله پر ایمان نہیں رکھتے مگر وہ مشرک ہیں
(الله کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں)
۔۔۔۔۔۔۔
کیا فرد اور قوم کی خوشحالی و بدحالی کا توحید سے براہِ راست تعلق ہے؟
ہم نے کبھی خود سے یہ سوال کیا ہی نہیں کہ آخر توحید میں ایسا کیا ہے کہ قرآن بار بار اسی پر زور دیتا ہے؟
ہم نے کبھی خود سے یہ سوچا ہی نہیں کہ کیوں تمام انبیاء کی دعوت کا مرکز توحید ہی رہی؟
یہ سوال ہمارے لیے بہت اہم ہیں ، اور اس کا جواب تلاش کرنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔
کیونکہ صرف سوال کرنے سے حقیقت کا ادراک نہیں ہوتا، بلکہ جواب تلاش کرنے سے ہماری سوچ، دل کی حالت، اور عملی زندگی بدلتی ہے۔
جس قوم کی زندگی میں الله کی توحید جتنا زیادہ مضبوط اور غالب ہوتی ہے، اسی قدر اُس کے اندر امن، آشتی، سکون اور حقیقی خوشحالی پیدا ہوتی ہے۔
کیونکہ توحید صرف ایک عقیدہ نہیں، بلکہ ایک مکمل فکری اور اخلاقی نظام ہے جو انسان کے دل، کردار اور معاشرے کو درست سمت دیتا ہے۔
⁉️{کیا ہم واقعی موحد ہیں؟}
یہ سوال کڑوا ضرور ہے، کیونکہ اس کا جواب اکثر ہمیں اپنی حقیقت سے آگاہ کر دیتا ہے۔
ہم دعوے کرتے ہیں، کلمہ پڑھتے ہیں، مگر اکثر ہمارے دل میں الله کی واحدانیت کا مکمل ادراک موجود نہیں ہوتا۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج ہماری ذاتی اور اجتماعی بدحالی کا اصل سبب یہی ہے کہ
ہم میں سے اکثر، کلمہ گو ہونے کے باوجود، حقیقت میں موحد نہیں ہیں۔
🔥اب فیصلہ ہر انسان ( مرد/عورت) خود کرے
کیا ہم سچے معنوں میں موحد ہیں یا صرف نام کے لیے ایمان کا دعویٰ رکھتے ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔