28/04/2026
محکمہ تعلیم ضلع کرک کے جونئیر کلرکس سے درخواست کی جاتی ہے کہ پروموشن فائل کو جلد از جلد مکمل کرے اور 2026-05-04 کو ہونے والے میٹنگ میں ساتھ لائے تاکہ ڈی ای او میل کرک سے دستخط کرکے بروقت جمع کیا جائے
نان انوالومنٹ سرٹیفکیٹ ،اسٹس ڈیکلریشن سرٹیفکیٹ فرام ایف بی آر ، اے سی آرز،پہلا تقرری نامہ اور کتاب ملازمت
23/04/2026
تمام کلرکس محکمہ تعلیم کرک سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے
شکریہ
25/03/2026
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) محکمہ تعلیم کرک کے وفد نے صدر جناب محمد حسنین کی قیادت میں مورخہ 25 مارچ 2026 کو کوہاٹ تعلیمی بورڈ کا خصوصی دورہ کیا۔
اہم ملاقات اور شکریہ
وفد نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات جناب کبیر خٹک صاحب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ایپکا محکمہ تعلیم کرک محمد حسنین نے سپروائزری سٹاف میں کلرکس کی تعیناتی کے احسن فیصلے پر چئیرمن جناب امتیاز ایوب صاحب اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات جناب کبیر خٹک صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
تعیناتی کے اثرات: اس فیصلے سے نہ صرف کلرکس برادری
کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ امتحانی عمل میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عزم: صدر ایپکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلرکس برادری محکمہ تعلیم اور بورڈ کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام کی
بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
سیکینڈ لسٹ برائے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات جناب کبیر خٹک صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ اسے انٹر میڈیٹ امتحانات میں بطور انویجیلیٹرز تعینات کیا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کی امید ظاہر کی گئی۔
18/03/2026
ہم جناب امتیاز ایوب چئیرمن کوہاٹ بورڈ کے بہت مشکور ہیں کہ جس نے کلرکس کو بطور سپروائزری سٹاف تعینات کئے۔
محمد حسنین صدر و دیگرکیبینٹ ایپکا محکمہ تعلیم کرک
23/02/2026
*اہم اعلان*
تمام جونئیرکلرک حضرات متوجہ ہوں،
کچھ دن پہلے جونئیر کلرک کا ایک سینیارٹی لسٹ شئیر کیا گیا جو شاید کوئی پرانا سینیارٹی لسٹ تھا جس میں کلرکس کے ایک کثیر تعداد کے نام شامل ہی نہیں تھے اور جن کے نام موجود تھے ان کے ڈیٹا میں غلطیاں بہت تھیں۔ جس پر جونیئر کلرک بھائیوں کی طرف سے بہت گِلوں شکووں کا اظہار ہوا۔ گلہ شکوہ اور ناراضگی ان کا حق بھی تھا لیکن دوسری طرف معزز ڈائرکٹوریٹ سٹاف کا موقف بھی ٹھیک تھا ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کلرک حضرات سے فائلز جمع کرانے کی بات کی جائے تو کوئی بھی اس بات سنجیدہ نہیں لیتا۔ کئ بار اس سینیارٹی لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئ لیکن کئی کلرک حضرات کی غیر سنجیدگی یا فائلز دیر سے جمع کرنے کیوجہ سے یہ کوشش ہر بار ناکام ہوجاتی ہے۔
اسلئے اس دفعہ ڈسٹرکٹ مردان میں ہمارے ضلعی قائد جناب افریدی خان مایار صاحب صدر ایپکا ضلع مردان نے اس سینیارٹی لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کا بیڑا آج خود اپنے سر پر اٹھا لیا اور ضلع مردان کے تمام جونئیر کلرک حضرات سے فائلز جمع کرانے پر غور کیا۔
لہٰذا ضلع مردان کے وہ کلرک حضرات جن کا نام سینیارٹی لسٹ میں شامل نہیں ہے یا اگر نام موجود ہے لیکن ڈیٹا میں کسی قسم کی غلطی ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ درجہ ذیل دستاویزات کے تصدیق شدہ نقول کا مکمل فائل تیار کرکے اپنے ڈی ڈی اوز کے دستخط شدہ کورنگ لیٹر کے ساتھ میل سائیڈ والے ڈی ای او میل آفس میں جناب دیار صاحب اور فیمیل سائیڈ والے ڈی ای او فیمیل آفس میں جناب ارشد حسین صاحب کے پاس جمع کروائیں۔ اس کام میں جتنی جلدی ہوسکے اتنا ہی جونیئر کلرکس کیلئے بہتر ہوگا اور ابھی عنقریب ہونے والے جونئیر سے سینیئر کلرک پروموشنز بھی بغیر کسی التوا کے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ پائینگی۔ اسلئے اس ہفتے کے اندر اندر فائلز جمع کرنا لازمی ہے۔
1. شناخت کارڈ۔ (تصدیق شدہ کاپی)
2. فرسٹ اپوائنٹمنٹ آرڈر۔ (تصدیق شدہ کاپی)
3. چارج رپورٹ (فرسٹ اپوائنٹمنٹ والا)۔ (تصدیق شدہ کاپی)
4. سروس بک کے پہلے 3 صفحات۔ (تصدیق شدہ کاپی)
5. میٹرک سرٹیفکیٹ۔ (تصدیق شدہ کاپی)
ازراہ کرم تمام جونئیر کلرک صاحبان اس دفعہ اس معاملے کو سنجیدہ لیں اور پہلے ہی فرصت میں بروقت فائلز جمع کریں۔ شکریہ۔
صدر ایپکا ضلع مردان جناب افریدی خان مایار صاحب نے خیبرپختونخوا کے اور تمام ضلعی صدور صاحبان سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اپنے ضلعوں میں کمیٹیز بنا کر سینیارٹی لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کا پروسِس شروع کریں تاکہ پورے صوبے کے جونیئر کلرکس کا سینیارٹی لسٹ شفافیت کے ساتھ اپڈیٹ ہوسکے۔
Copied
10/02/2026
آج مورخہ 2026-02-10 ایپکا محکمہ تعلیم کرک کے صدر محمد حسنین ، محمد احتشام سنئیر نائب صدر اول ، عرفان اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پریس سیکرٹری جناب وسیع اللہ صاحب نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات جناب کبیر خٹک اور کمال خٹک صاحب کے ساتھ کلرکس سپر وائزری کے سلسلے میں ملاقات ہوئی اور یقین دہانی کرائی کہ اس بار امتحانات میں کلرکس کی خدمات ہمارے لئے قابل فخر ہے
08/02/2026
ڈی پی سی کے انعقاد تک قلم چھوڑ ہڑتال
04/02/2026
ایپکا محکمہ تعلیم کرک کا ایک احسن و ناقابل فراموش قدم
کلرکس کی بہتری کے لئے کوشاں
چیئرمین کوہاٹ بورڈ نے محمد حسنین صدر ایپکا محکمہ تعلیم کرک کے درخواست کو منظور کرتے ہوئے کلرکس سے سپر وائزری سٹاف برائے سالانہ امتحان 2026
کے لئے ڈیٹا مانگ لیا ہے
دئے گئے پروفارمہ کو اپنے ہیڈ ماسٹر/پرنسپل سے دستخط کرواکے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کرک میں محمد شریف سالار صاحب کے ہاں تین دن کے اندر اندر جمع کرے