GCCA Karak

GCCA Karak

Share

GCCAK Preparing students for Cadet Clgs and Armed Forces entry tests with Quality Teaching, Discipline 📚

16/06/2026

آج کا قواعدی نکتہ

حرف زبان کی وہ بنیادی اکائی ہے جس سے الفاظ کا وجود تشکیل پاتا ہے۔
مثال: ا، ب، پ، ت
لفظ
چند حروف کے باہم امتزاج سے وجود میں آنے والی بامعنی یا بے معنی صوتی صورت کو لفظ کہا جاتا ہے۔
مثال: کتاب، قلم، درخت
لفظِ موضوع
وہ لفظ جسے اہلِ زبان نے کسی خاص معنی کے اظہار کے لیے وضع کیا ہو، لفظِ موضوع کہلاتا ہے۔
مثال: انسان، علم، کتاب، محبت
لفظِ مہمل
وہ لفظ جو کسی متعین معنی کا حامل نہ ہو اور اہلِ زبان نے اسے کسی مفہوم کے لیے وضع نہ کیا ہو، لفظِ مہمل کہلاتا ہے۔
مثال: شَم، طَم، جَھَم
کلمہ
معنی و مفہوم کا حامل لفظ کلمہ کہلاتا ہے۔
مثال: قلم، استاد، لکھنا
کلام
ایسے کلمات کا بامقصد مجموعہ جو مکمل مفہوم ادا کرے اور سننے والے کے ذہن میں ایک واضح تصور پیدا کرے، کلام کہلاتا ہے۔
مثال: "علم انسان کو عظمت عطا کرتا ہے۔"
اسم
وہ کلمہ جو کسی شخص، مقام، شے یا کیفیت کی شناخت کرائے، اسم کہلاتا ہے۔
مثال: احمد، پشاور، کتاب، خوشی
فعل
وہ کلمہ جو کسی عمل، حالت یا وقوعے کی خبر دے، فعل کہلاتا ہے۔
مثال: پڑھنا، لکھنا، چلنا
حرف (بطور کلمہ)
وہ کلمہ جو خود مکمل معنی نہ رکھتا ہو لیکن دوسرے الفاظ کے درمیان تعلق اور ربط پیدا کرے، حرف کہلاتا ہے۔
مثال: میں، سے، پر، تک
خلاصہ:
"حروف مل کر لفظ بناتے ہیں، الفاظ سے کلمات وجود پاتے ہیں، اور جب یہی کلمات باہم مل کر مکمل مفہوم ادا کریں تو کلام کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔"

#تعلیم

16/06/2026

📚 اردو قواعد

عنوان: الف، واؤ، ہ اور ی کے اقسام

🔹 الفِ ممدودہ

وہ الف جو اپنی اصل اور مکمل آواز کے ساتھ ادا ہو، الفِ ممدودہ کہلاتا ہے۔

مثالیں:
آدم، آسمان، آغاز، آفتاب

🔹 الفِ مقصورہ

وہ الف جو لفظ کے آخر میں "یٰ" کی شکل میں لکھی جائے مگر پڑھی الف کی طرح جائے، الفِ مقصورہ کہلاتی ہے۔

مثالیں:
موسیٰ، عیسیٰ، کبریٰ، مصطفیٰ

🔹 واؤِ معروف

وہ واؤ جس کی آواز واضح اور لمبی "او" ہو، واؤِ معروف کہلاتی ہے۔

مثالیں:
نور، دور، بھول، جھول

🔹 واؤِ مجہول

وہ واؤ جس کی آواز ہلکی اور مختصر "او" ہو، واؤِ مجہول کہلاتی ہے۔

مثالیں:
دو، لوگ، روز، سوچ

🔹 واؤِ معدولہ

وہ واؤ جو لکھی تو جائے لیکن پڑھی نہ جائے، واؤِ معدولہ کہلاتی ہے۔

مثالیں:
خواہ، خواجہ، خواب، خود

(ان الفاظ میں واؤ کا تلفظ واضح طور پر ادا نہیں ہوتا۔)

🔹 ہائے ملفوظی

وہ "ہ" جو لکھی بھی جائے اور پڑھی بھی جائے، ہائے ملفوظی کہلاتی ہے۔

مثالیں:
چہرہ، سچا، تنہا، دریاہ

🔹 ہائے مختفی

وہ "ہ" جو لکھی تو جائے مگر اس کا تلفظ ظاہر نہ ہو، ہائے مختفی کہلاتی ہے۔

مثالیں:
نامہ، خانہ، جمعہ، جمعرات
🔹 یائے معروف

وہ "ی" جس کی آواز واضح اور لمبی "ای" ہو، یائے معروف کہلاتی ہے۔

مثالیں:
پیر، شیر، تیر، فقیر

🔹 یائے مجہول

وہ "ی" جس کی آواز ہلکی اور مختصر ہو، یائے مجہول کہلاتی ہے۔

مثالیں:
نیک، دیکھ، بیل، میلہ

✍️ مرتب: مقدر گل
📚 گیریژن کیڈٹ کوچنگ اکیڈمی کرک
📞 03349299523

#تعلیم
GCCA Karak

15/06/2026

گیریژن کیڈٹ کوچنگ اکیڈمی کرک

📚 آج کا قواعدی نکتہ

عنوان: حروفِ تہجی، حروفِ شمسی اور حروفِ قمری

🔹 حروفِ تہجی کی تعریف

زبان کے وہ بنیادی حروف جن سے الفاظ اور جملے تشکیل پاتے ہیں، حروفِ تہجی کہلاتے ہیں۔

🔹 اردو حروفِ تہجی کی تعداد

اردو زبان میں حروفِ تہجی کی تعداد 39 ہے۔

ا، ب، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، د، ڈ، ذ، ر، ڑ، ز، ژ، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، ک، گ، ل، م، ن، و، ہ، ء، ی، ے

🔹 حروفِ شمسی کی تعریف

وہ حروف جن سے شروع ہونے والے عربی معرف باللام الفاظ میں "ال" کا لام تلفظ میں ظاہر نہیں ہوتا، حروفِ شمسی کہلاتے ہیں۔

حروفِ شمسی:
ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل، ن

مثالیں:
الشمس = اَشَّمس
الناصر = اَنّاصر

🔹 حروفِ قمری کی تعریف

وہ حروف جن سے شروع ہونے والے عربی معرف باللام الفاظ میں "ال" کا لام واضح طور پر پڑھا جاتا ہے، حروفِ قمری کہلاتے ہیں۔

حروفِ قمری:
ا، ب، ج، ح، خ، ع، غ، ف، ق، ک، م، ہ، و، ی

مثالیں:
القمر = اَلقمر
الکتاب = اَلکتاب

✍️ مرتب: مقدر گل

📍 نزد عادل بیکری، جیل چوک، کرک سٹی
📞 03349299523













14/06/2026

#تعلیم
GCCA Karak

12/06/2026

Garrison cadet coaching acedmy Karak
اپنے بچوں کی بہترین مستقبل اور کیڈٹ کالج کی تیاری کے لیے آج ہی رابط کریں ، تعلیمی ماحول ، بہترین سٹاف ، ہفتہ وار ٹسٹ ، بہترین نتائج ۔۔۔۔۔

17/05/2026

روداد نویسی (Report Writing)
📝روداد فارسی زبان کا لفظ ہے۔ جس کے لغوی معنی کیفیت، حال ماجرا یا سرگذشت کے ہیں۔ روداد سے مراد کسی تقریب، جلسے، میلے یا حادثے کا آنکھوں دیکھا حال، ایک غیر جانبدار مبصر کی حیثیت سے کاغذ پر تحریر کر کے پیش کرنا ہے، تاکہ جنہوں نے اس تقریب کو نہیں دیکھا وہ غائبانہ اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ مضمون سے مختلف ہوتی ہے ہم اسے کسی تقریب یا واقعہ کی تلخیص یا جائزہ بھی کہہ سکتے ہیں۔




#محاورہ #اردو #علم

Photos from GCCA Karak's post 14/05/2026

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

Photos from GCCA Karak's post 12/04/2026

Secret idioms
You must know.


10/04/2026

دماغ لگاؤ ، لفظ بناؤ
۔

08/04/2026

Assess the breadth of your General Knowledge 🤔. We have provided 5 Multiple Choice Questions to evaluate your cognitive abilities — are you capable of answering all of them correctly? The first 4 answers are already provided. Can you determine the solution to the 5th question? Please comment your response below to demonstrate your expertise. Join us for comprehensive preparation for cadet colleges and competitive examinations.

Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karak
27200

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 15:00
Saturday 08:00 - 15:00