محمدندیم خٹک افیشل

محمدندیم خٹک افیشل

Share

قرآن وسنت کی دعوت لے کراٹھواور پوری دنیا پر چھاجاو۔

05/05/2023
04/05/2023

اس کلیسا کو سیاحوں کےلیے کھولا جاچکاہے:
سومنات کے مندر کا تو سراغ نہیں ملتا لیکن ہزاروں مسلمانوں کے تن آج بھی مقدس کلیسا کی تہذیب یافتہ اقوام میں پائے جاتے ہیں۔
اس کلیسا کا نام Capela Dosossos ہے،
یہ پرتگال کے شہر"ایوارا" میں ہے، اس کو پوپ "فرانسس کانی" نے مکمل طور پر اندلس میں مارے گئے مسلمانوں کی ہڈیوں سے تعمیر کیا، اس کی دیواروں پر دو بچوں کی خشک لاشیں لٹک رہی ہیں جن کو گلہ گھونٹ قتل کرکے سکھایا گیاتھا،

اس کو بنانے کےلیے 5ہزار مسلمانوں کے ڈھانچوں کو استعمال کیاگیا جن کو اندلس کے سقوط کے بعد نصرانیت قبول نہ کرنے پرقتل کیاگیاتھا.

کچھ لوگ لبرل اب ہمیں ان قوموں کی خوبیاں بیان کرتے ہیں ان سے متاثر ہیں.
کیا پھر ان لاشوں کی طرح حال کے انتظار میں ہیں ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😰😓
معلومات کے مصادر:
۔1-Turner, j, Grove Dictionary Mac Millan1996
2-الدلیل الخام للبرتغال- الطبعۃ الحادی عشر 2005
۔3-Rentes de Carvalhe, j, Portugal Arbeiders
spers, Amsterdam 1998.
🍁کاپی کیا گیا ہے

27/04/2023

حضرت حبیب بن زید کا تڑپا دینے والا واقعہ خدا کی قسم جسے پڑھ کر آنکھوں میں آنسوں جاری ہوگئے آپ بھی ایک دفعہ لازمی پڑھیں ۔۔۔۔۔

مسیلمہ کزاب نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا:-
" میرے ساتھ ایک معاہدہ کر لیں ، جب تک آپ حیات ظاہری میں ہیں ، آپ نبی ہیں - جب اپکا وصال ہوجاٸے تو میں نبی"
یا یہ معاہدہ کر لیں کہ آدھے عرب کے آپ نبی - - - آدھے عرب کا میں نبی" - - - معاذاللہ

اسکے خط پر نبی ﷺ نے جواب میں لکھا :-
"میں تو اللہ کا رسول ہوں جب کہ تو کذاب ہے - - جھوٹا ہے"-

جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خط میں کذاب لکھا تو فرمانے لگے :-
" کون لے کے جاٸے گا یہ خط اس کزاب کے دربار میں" ۔۔

اب اسکے دربار میں جانا ہے حالات بڑے خطرناک ہیں - - - اس کے آگے بھی بندے اور پیچھے بھی بندے ہیں جان کا خطرہ بھی ہے - - ایک صحابی تھے چابڑی فروش، سر پر ٹوکرا رکھ کے مدینے کی گلیوں میں کجھوریں بیچتے تھے - - - گیارہ بارہ بچوں کے باپ تھے جسمانی طور پر بھی کمزور تھے، کجھور کھا رہے تھے فٹافٹ اٹھے ہاتھ کھڑا کر کے کہا :-

" حضور کسی اور کی ڈیوٹی نا لگائیے گا میں جاونگا" - -
جب یہ الفاظ جلد بازی میں کہے تو ان کے منہ سے کجھور کے ٹکڑے مجلس میں بیٹھے صحابہ کے چہروں پر گرے ، ایک صحابی کہنے لگے:-
" اللہ کے بندے پہلے کھجور تو کھا لے" - - - بڑی جلدی ہے تجھے بولنے کی " - - -

مسکرا کے کہنے لگے :-
"اگر کھاتے کھاتے ڈیوٹی کسی اور کی لگ گٸی تو کیا کرونگا مجھے جلدی ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اللہ اکبر)

حضورﷺ نے اپنا نیزہ دیا, گھوڑا دیا ,اور فرمایا:-
" ذرا ڈٹ کے جانا اس کذاب کے گھر" - -
وہ صحابی عقیدت سے نظریں جھکا کر کہنے لگے:-
" محبوب خدا ! آپ فکر ہی نا کریں" - - -

صحابہ کہتے ہے وہ اس طرح نکلا جیسے کوٸی جرنیل نکلتا ہے,اسکا انداز ہی بدل گیا اس کے طور طریقے بدل گٸے وہ یوں نکلے جیسے کوٸی بڑا دلیر آدمی جاتا ہے - - وہ صحابی مسیلمہ کذاب کے دربار میں گٸے، وہاں ایک شحض جو بعد میں مسلمان ہوا وہ بتلاتا ہے:-
" وہ صحابی جن کا نام" حضرت حبیب بن زید " تھا جب وہاں دربار میں پہنچے تو اپنا نیزہ زور سے دربار میں گاڑ دیا

مسلمہ ٹھٹک کے کہتا ہے:-
" کون ہو "؟ - - -
آپ نے غراتے ہوئے فرمانے لگے:_
" تجھے چہرہ دیکھ کے پتہ نہیں چلا کہ میں رسول اللہﷺ کا نوکر ہو، ہمارے تو چہرے بتاتے ہے کہ نبیﷺ والے ہے ، تجھے پتہ نہیں چلا میں کون ہوں" ۔

مسلمہ کہنے لگا:-
" کیسے آٸے ہو" ؟ - - -
بے نیازی سے فرمایا :-
" یہ تیرے خط کا جواب لے کے آیا ہوں" ۔

بادشاہوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ خط خود نہیں پڑھتے تھے، ساتھ ایک بندہ کھڑا ہوتا تھا وہ خط پڑھتا تھا تو مسیلمہ نے خط اس کو دیا کہ - -" پڑھو " - - جب اس نے خط پڑھا تو اسمیں یہ بھی لکھا تھا :- " تو کذاب ہے" - - -

یہ جملہ وہاں موجود سب نے سن لیا اکیلے میں ہوتا تو بات اور تھی - - وہ آگ بگولہ ہوگیا انکھیں سرخ ہوگٸیں سامنے حضرت حبیبؓ بن زید تنے کھڑے تھے، غصے سے تلوار لے کے اٹھا اور کہنے لگا:-
" تیرے نبی نےمجھے" کذاب " کہا ہے تیرا کیا خیال ہے" ۔؟؟
حبیب بن زید مسکرا کے فرمانے لگے:-
" خیال والی بات ہی کوٸی نہیں، جسے میرا نبی کذاب کہے وہ ہوتا ہی کذاب ہے - - - تو سات سمندروں کا پانی بھی بہا دے تو بھی تیرا جھوٹ نہیں دھل سکتا" - - -

مسلمہ غصے کی شدت سے کانپتے ہوئے کہنے لگا :-
" تو پیچھے پلٹ کے دیکھ ، سارے میرے سپاہی میرےپہرےدار، تلواریں , نیزے , خنجر , تیر سب تیرے پیچھے کھڑے میرے ماننے والے ہیں" ۔۔

حضرت حبیب بن زید رض فرمانے لگے:-
" میرے بارہ بچے ہیں ان میں سے کچھ ایسے ہے جو دودھ پیتے ہیں کچھ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی چلنا نہیں سیکھا - - - میں جب رسول اللہﷺ کا پیغام لے کے نکلا تھا تو میں نے پلٹ کے بچے نہیں دیکھے تو تیرے پہرہ دار کیسے دیکھ لوں ,جو جی میں آتا ہے کر غلام محمدﷺ جان دینے سے نہیں ڈرتے " - -

مسیلمہ نے زور سے تلوار ماری بازو کٹ کے گر گیا کہنے لگا :-
" اب بول اب تیرا کیا خیال ہے"؟؟؟
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا بیوقوف ہے ہمیں آزماتا ہے، ہمیں تو بدر سے لے کر احد تک سب آزما چکے ہیں ، تو ابھی بھی خیال پوچھتا ہے، میرا خیال وہی ہے جو میرے نبی نے فرمایا" - - -

مسلمہ نےپھر تلوار ماری دوسرا ہاتھ کٹ گیاکہنے لگا:-
" میں تجھے قتل کر دونگا باز آجا
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا نادان ہے ، ان کو ڈراتا ہےجو فجر کی نماز پڑھ کے پہلی دعا ہی شہادت کی مانگتے ہیں ، جو کرنا ہے کر لے" - -

مسلمہ کذاب نے تلوار گردن پر رکھی کہنے لگا:-
" میں تیری گردن کاٹ دونگا " - -
حبیب بن زید فرمانے لگے:-
" کاٹتا کیوں نہیں" - - -

روایت کرنے والا فرماتا ہے مسیلمہ کے ہاتھ کانپے تھے - تلوار چلاٸی گردن کٹ گٸی ، ادھر مدینے میں حضورﷺ کی انکھوں میں آنسو آٸے ، صحابہ کرام رض نے پوچھا :-
" یا رسول اللہ کیا ہوا " - - -
فرمایا :-
"میرا حبیب شہید ہو گیا ہے - - - اور رب کریم نے اس کے لٸے جنت کے سارے دروازے کھول دٸے ہیں" - - -

(أسد الغابہ ابن الاثیر)

14/04/2023

مفکر اسلام مولانا مودودی رحمہ اللہ کا لگایا گیا پودہ ایک شجرہ مثمرہ ثابت ہوکر محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ 14 اپریل دوہزار دس وفات کے تیرہ سال ہو گئے
(Arl 26, 1932 - Arl 14, 2010)
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ رہے ‫
سو سے زائد چھوٹی بڑی کتابیں لکھیں ‫
سب سے نمایاں ان کی تفسیر بیان القرآن جو بہت اسان اور عام فہم انداز میں لکھی‫‫
تنظیم اسلامی کے بانی رہنما بھی رہے‫جو ملک میں خلافت کے لئے اپنی منشور کے مطابق کام کر رہی ہے زیادہ تر توجہ فکری تربیت پر دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس لیٹریچر کا وسیع ذخیرہ موجود ہیں ‫
ان کے منتظمین کا سب سے نمایاں کارنامہ ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے نصاب تعلیم میں مطالعہ قران حکیم منظور کرانا ہےجو بڑی کامیابی ہے‫.
یہ مرحوم کے لئے صدقہ جاریہ ہے.
اب انہیں ڈھونڈا چراغِ رخِ زیبا لیکر 💔
یا اللہ اپنے بندے کو جنت الفردوس نصیب فرما آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Karak
Karak