18/01/2025
خیبرپختونخوا حکومت کا بہترین اقدام،
محکمہ تعلیم کے وہ کلیریکل عملہ جو ڈائریکٹر، DEOs، اور SDEOs کے دفاتر میں 18 مہینوں سے زیادہ عرصے سے تعینات ہے انھیں فوری سکولوں کو ٹرانسفر کرانے کے احکامات جاری
01/10/2024
پریس ریلیز
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ اساتذہ کے مسائل سے غافل نہیں ہے اور تمام جائز مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر بخت افسر بونیری اور جنرل سیکریٹری شفارس خان آفریدی کی سربراہی میں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ دوسری تنظیموں اور منسٹر ایجوکیشن فیصل خان ترکئی صاحب کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی اور احتجاج ازم کی بجائے بات چیت اور افہام وتفہیم سے آگے بڑھنے میں مدد دے گی ۔
ان شاءاللہ اس سلسلے میں وزیر تعلیم صاحب نے انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے درخواست پہ کل بروز بدھ دن 11 بجے ایجوکیشن منسٹر افس میں مختلف اساتذہ تنظیموں کے ساتھ منسٹر صاحب نے وقت دیا ہے ،جس میں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ بھی شریک ہوگی اور مل بیٹھ کے تمام مسائل کو ڈسکس کرکے حل نکالیں گے
31/05/2024
ترقی پانے والے تمام معززین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
13/05/2024
*پریس ریلیز*
آج بمقام گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کرک بوقت ۱۰ بجے بتاریخ ۱۲ مئی ۲۰۲۴ کو انصاف ٹیچر ایسوسیشن کرک کا ایک اہم اجلاس صوبائی جنرل سکیرٹری سفارش خان صاحب اور سرپرست اعلی انصاف ٹیچر ایسوسیشن غفور صاحب کی سر پرستی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایسوسیشن کے بانی اور سابقہ چیف آرگنائزر حاجی مختیار صاحب اور سابقہ ضلعی صدر ملک مقصود صاحب نے شرکت کی۔
اجلاس میں ۲۰۲۴ کے جنرل الیکشن میں اساتذہ کرام کی ڈیوٹی اور فرض شناسی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں ضلع کرک کی کابینہ کا انتخاب باہمی اتفاق رائے سے لیاگیا۔ جس میں رفیع اللہ رفیع کو چیف آرگنائزر ، محمد الطاف کو صدر ، وقاص احمد سینئر نائب صدر، رضوان نصیر نائب صدر، زبیر یونس جنرل سیکرٹری، رحمت اللہ فنانس سیکرٹری، عاقب سعید میڈیا سیکرٹری، اشرف جمال جائنٹ سیکرٹری اورعلی بستان کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
ضلع کرک کے تمام انصاف ٹیچرز نے یہ عہد کیا کہ تنظیم کو فعال، منظم اور موثر بناکر آگے بڑھیں گے اور صوبائی قائدین کے ہر حکم پر لبیک کہہ کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
*میڈیا کوارڈینیٹر ITA: کفایت اللہ تحصیل تخت نصرتی کرک*✒️

میڈیا کوارڈینیٹر ITA: کفایت اللہ تحصیل تخت نصرتی کرک
11/05/2024
السلام علیکم! آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن کا اجلاس برائے تنظیم سازی بروز اتوار مورخہ 2024-05-12 کو بوقت 9 بجے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول کرک میں منعقد کیا جائے گا۔ تمام ہم خیال اساتذہ کرام کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی ۔