آپکے شرعی مسائل کا شرعی حل

آپکے شرعی مسائل کا شرعی حل

Share

Aurad, wazaif, tawiz, masail shari

07/08/2026

واجب الادا مہر پر زکات کا حکم
سوال
کیا مہر کی رقم جوکہ ادا نہیں کی گئی ہے، پر زکوات واجب ہے؟ مجھے کسی نےکہا ہے اس پر زکوات ہوگی!

جواب
صورتِ مسئولہ میں جب تک بیوی کو اس کا مہر موصول نہیں ہوجاتا ، اس وقت تک اس پر زکات واجب نہیں ہوگی، البتہ بیوی کو موصول ہوجانے کے بعد اگر وہ نصاب کے بقدر یا زیادہ ہو، یا بیوی پہلے سے صاحبِ نصاب ہو تو ایسی صورت میں زکات کا سال مکمل ہونے پر زکات کی ادائیگی اس پر لازم ہوگی۔

نیز شوہر کے ذمہ واجب الادا مہر اگر مؤجل ہو اور شوہر کا ادا کرنے کا فی الحال ارادہ نہ ہو تو اس صورت میں مہر کی رقم شوہر کے نصاب سے منہا نہیں کی جائے گی، بلکہ شوہر کے کل مال میں شامل کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کرنا لازم ہوگا۔

البتہ اگر مہر معجل ہو، یا مؤجل ہی ہو، مگر شوہر ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اور اس کے لیے رقم جمع کر رہا ہو تو ایسی صورت میں مہر کی رقم یا جمع شدہ مہر کی رقم شوہر کے نصاب سے منہا کی جائے گی، اور منہا کرنے کے بعد اگر اس کے پاس بقدر نصاب مال بچتا ہوتو اس کا ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کرنا شوہر پر واجب ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"ومنها: أن لايكون عليه دين مطالب به من جهة العباد عندنا فإن كان فإنه يمنع وجوب الزكاة بقدره حالاً كان أو مؤجلاً ... وعلى هذا يخرج مهر المرأة فإنه يمنع وجوب الزكاة عندنا معجلاً كان أو مؤجلاً؛ لأنها إذا طالبته يؤاخذ به، وقال بعض مشايخنا: إن المؤجل لايمنع؛ لأنه غير مطالب به عادةً، فأما المعجل فيطالب به عادةً فيمنع، وقال بعضهم: إن كان الزوج على عزم من قضائه يمنع، وإن لم يكن على عزم القضاء لا يمنع؛ لأنه لايعده دينًا وإنما يؤاخذ المرء بما عنده في الأحكام".

( كتاب الزكاة، فصل في شرائط الفرضية، ٢ / ٦، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 144209200308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

#قرآن #اعمال #دن #فرشتہ #محمد #محبت #وظائف #مسائل

07/08/2026

*کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے کا طریقہ*

سوال

کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے کا کیا طریقہ ہے?

جواب
روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے تھےاور کھانے کے بعد ان کو چاٹ لیا کرتے تھے اور انگلیوں کو چاٹنے کی ترتیب یہ ہوتی تھی کہ پہلے درمیان والی انگلی (بڑی انگلی) کو چاٹتے تھے، پھر اس کے ساتھ والی (شہادت کی انگلی) اور اخیر میں انگوٹھے کو۔

المعجم الأوسط (2/ 180):
"عن محمد بن كعب بن عجرة، عن أبيه قال: «رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل بأصابعه الثلاث: بالإبهام، والتي تليها، والوسطى، ثم رأيته يلعق أصابعه الثلاث قبل أن يمسحها، ويلعق الوسطى، ثم التي تليها، ثم الإبهام»".

فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 144105200472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

#قرآن #اعمال #دن #فرشتہ #محمد #محبت #وظائف #مسائل

07/08/2026

*🌴کبھی کبھی جـــو دروازے بند ہـــوتے*
*ہیں وہ ســـزا نہیں ہوتے بلکہ حفاظتـــــــ*
*ہوتے ہیں اللـــہ وہی چیز روکتا ہے جـــو*
*ہمارے حـــق میں نقصان دہ ہو اور وہی*
*عطا کـــرتا ہے جو ہمارے دل ہمارے*
*وقت اور ہماری قسمتـــــــ کے لیے بہتر*
*ہو بـــس صبر رکھو دل کو مطمئن رکھوکیونکـــہ جو اللـــہ کی طرفـــــــ* *سے*
*آتا ہے وہ ہمیشـــہ ہماری سوچ سے بڑھ*
*کر خوبصورتـــــــ ہوتا ہے۔*

07/08/2026
07/08/2026

_*»✬قـــــــــابـــــــل غـــــــور‍‍✬«*_

07/08/2026


*"روح کا مانوس انسان اپنی طرف کھینچ ہی لیتا ہے، چاہے ہزاروں لوگوں کے ہجوم میں ہی کیوں نہ ہو"* 🌹

07/08/2026

_*»✬قـــــــــابـــــــل غـــــــور‍‍✬«*_

07/08/2026

🌌🔆〰️🔆

07/08/2026

*"اب ہم لوگ اذان سنتے نہیں*😔
*بلکہ ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔💯*

Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Muhalla Quereshan Purana
Karak
2700