19/03/2026
🌙 20 March 2026 | 30 رمضان | جمعہ مبارک
✨ ذکرِ الٰہی کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“اللہ کا ذکر تمہارے اعمال میں سب سے بہتر، درجے بلند کرنے والا اور تمہارے رب کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ ہے۔” 🤲
رمضان المبارک کا آخری دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اللہ کا ذکر ہی دلوں کا سکون اور کامیابی کا اصل راستہ ہے۔
آئیے اپنی زبان کو ہمیشہ تسبیح، تحمید اور استغفار سے تر رکھیں۔
🕰 سحری: 5:21 AM
🌅 افطار: 6:42 PM
18/03/2026
🌙 19 March 2026 | 29 رمضان | Thursday
✨ صبر کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے! اس کا ہر کام اس کے لیے بہتر ہے۔ اگر اسے خوشی ملے تو شکر کرتا ہے اور اگر تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے۔” 🤲
رمضان ہمیں صبر، شکر اور اللہ پر کامل بھروسہ سکھاتا ہے۔
آئیے ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں اور مشکلات میں صبر کے ساتھ ثابت قدم رہیں۔
🕰 سحری: 5:21 AM
🌅 افطار: 6:42 PM
17/03/2026
🌙 18 March 2026 | 28 رمضان | Wednesday
✨ بخششِ گناہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“اے ابنِ آدم! اگر تیرے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں پھر تم مجھ سے معافی مانگو تو میں تمہیں معاف کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں۔” 🤲
یہ بابرکت مہینہ ہمیں توبہ، استغفار اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کا بہترین موقع دیتا ہے۔
آئیے اپنے گناہوں کی سچی توبہ کریں اور اللہ کی بے پایاں رحمت سے فائدہ اٹھائیں۔
🕰 سحری: 5:23 AM
🌅 افطار: 6:42 PM
16/03/2026
🌙 17 March 2026 | 27 رمضان | Tuesday
✨ سخاوت کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“سخی شخص اللہ کے قریب، لوگوں کے قریب اور جنت کے قریب ہوتا ہے، اور جہنم سے دور ہوتا ہے۔” 🤲
رمضان المبارک سخاوت، خیرات اور دوسروں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔
آئیے اس بابرکت مہینے میں دل کھول کر صدقہ کریں اور ضرورت مندوں کی مدد کر کے اللہ کی رضا حاصل کریں۔
🕰 سحری: 5:24 AM
🌅 افطار: 6:42 PM
15/03/2026
🌙 16 March 2026 | 26 رمضان | Monday
✨ رمضان میں اللہ کا ذکر
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“رمضان میں ذکرِ الٰہی کرنے والا بخش دیا جاتا ہے اور اس مہینے میں اللہ تعالیٰ سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا۔” 🤲
رمضان المبارک ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دلوں کی سکون اور زندگی کی اصل کامیابی اللہ کے ذکر میں ہے۔
آئیے اس بابرکت مہینے میں اپنی زبان کو تسبیح، استغفار اور درود شریف سے تر رکھیں۔
🕰 سحری: 5:26 AM
🌅 افطار: 6:41 PM
14/03/2026
🌙 افطار کا وقت – قبولیت کی گھڑی 🤲
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ رمضان المبارک کی ہر شب افطار کے وقت اللہ تعالیٰ بہت سے لوگوں کو جہنم کے عذاب سے آزاد فرما دیتا ہے۔
افطار کا وقت صرف روزہ کھولنے کا لمحہ نہیں بلکہ دعا کی قبولیت اور اللہ کی رحمتوں کے نزول کی گھڑی بھی ہے۔ اس بابرکت وقت میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت، رحمت اور بخشش کی دعا کریں۔ ✨
📅 15 مارچ 2026 – اتوار
⏰ سحری: 5:27
🌅 افطار: 6:40
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور افطار کے مبارک لمحات میں اپنی دعاؤں کو قبول کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
13/03/2026
🌙 رمضان المبارک اور زکوٰۃ کی اہمیت 🤲
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو مال عطا فرماتا ہے تو اس مال میں زکوٰۃ ادا کرنا فرض کر دیتا ہے۔ زکوٰۃ مال کو پاک کرتی ہے اور محتاجوں کی مدد کا ذریعہ بنتی ہے۔
رمضان المبارک ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ سخاوت اور دوسروں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔ آئیے! اس بابرکت مہینے میں زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔ ✨
📅 14 مارچ 2026 – ہفتہ
⏰ سحری: 5:27
🌅 افطار: 6:40
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مال کو پاک کرنے اور مستحقین تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
12/03/2026
🌙 13 March 2026 | 23 رمضان | جمعہ مبارک
✨ شبِ قدر کی تلاش
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“شبِ قدر کو رمضان المبارک کی آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔” 🤲
یہ وہ بابرکت رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
آئیے ان مبارک راتوں میں عبادت، دعا، تلاوتِ قرآن اور استغفار کا خاص اہتمام کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت حاصل ہو سکے۔
🕰 سحری: 5:28 AM
🌅 افطار: 6:40 PM