Fuuast society for microbiology-FUSM

Fuuast society for microbiology-FUSM

Share

FUUAST Society for microbiology (FUSM)

23/11/2025

On 27th November, we celebrate AMR Awareness Week in collaboration with the AMR Breakers Society and FUUAST Society for Microbiology. Join us as we highlight the science, the challenges, and the future of tackling antimicrobial resistance.
Registrations are now open, secure your spot and be part of the movement.

22/11/2025

شعبۂ مائیکروبایولوجی میں “پِنک اکتوبر” کے عنوان سے بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (FUUAST) کے شعبۂ مائیکروبایولوجی میں "پِنک اکتوبر" کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات اور فیکلٹی ممبران میں بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

یہ آگاہی سیشن Help International Welfare Trust کے تعاون سے اور ڈاکٹر سائمہ فراز (چیئرپرسن شعبۂ مائیکروبایولوجی) کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔
ایونٹ کے منتظمین میں ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر تبسم کرن، عائشہ ارشد، ایمن پیرزادہ اور نورالعین شامل تھیں، جبکہ ایمن خان اور احمد خان صافی نے بطور کوآرڈینیٹرز خدمات انجام دیں۔

مائیکروبایولوجی لیب میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ڈاکٹر اطروبہ اسماعیل تھیں، جنہوں نے بریسٹ کینسر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا کیوں ضروری ہے، اور ہم معاشرے میں اس کی شعور و آگاہی کیسے پھیلا سکتے ہیں اور ابتدائی جانچ کے ذریعے اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر صائمہ فراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں بروقت آگاہی اور معائنہ ہی اس مرض کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ یونیورسٹی کو فخر ہے کہ وہ اس مثبت مہم کا حصہ ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے اس طرح کے آگاہی سیشنز کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔
اس طرح کے اقدامات یونیورسٹی کی کمیونٹی میں صحت کے شعور کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں، اور FUUAST مسلسل اپنی علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریوں کو بھی اہمیت دیتا ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gulshan Iqbal
Karachi