Arqam Public School Campus 4

Arqam Public School Campus 4

Share

OUR VISION
To build a model Islamic society through value-based education.

27/05/2026

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
لا الہ الا اللہ
اللہ اکبر اللہ اکبر
و للہ الحمد✨

🌙 *عید الاضحیٰ مبارک* 🌙

قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

“بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔”

*تَقَبَّلَ اللهُ مِنّا وَ مِنكُم* 🌺

اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانی اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں کو رحمت، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین یا رب! 🤲🏻♥️

25/05/2026

ارقم پبلک اسکول کے زیرِ اہتمام عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایک پُروقار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور میٹرک کلاس کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا موضوع تھا:
“آج بھی ہو جو ابراہیم سا ایماں پیدا”
پروگرام کا مقصد طالبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کی عظیم قربانیوں اور ایمان افروز واقعات سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر محترمہ ازکی محمد صاحبہ نے نہایت خوبصورت انداز میں خطاب کرتے ہوئے زندگی کے اصل مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ انسان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے۔
انہوں نے حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا کی سنت اور ان کی عظیم قربانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ آج پوری دنیا صفا اور مروہ کی سعی کی صورت میں اس عمل کی پیروی کرتی ہے، جو ایمان، صبر اور اللہ پر کامل بھروسے کی بہترین مثال ہے۔
پروگرام کے اختتام پر طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گی۔ یہ پروگرام نہایت معلوماتی، تربیتی اور ایمان افروز ثابت ہوا۔

10/05/2026

Looking for the perfect blend of modern education and Islamic values? 📚🌙
At Arqam Public School, we don’t just teach; we inspire. With our affiliation with the
Cisco Networking Academy and the Leader in Me program, we empower your child to become a future leader equipped with 21st-century skills.
Give your child the neighborhood’s best learning experience!
📍 Join us today!
📞 Call/WhatsApp: 0306 2010737
🌐 Visit: www.arqam.edu.pk

20/03/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Federal B Area Naseerabad Block 14 Gulberg
Karachi
75850