20/08/2026
گیارہویں جماعت کی معزز طالبات!
گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شہید رخسانہ بیگم، شرافی گوٹھ، ملیر میں آپ اور آپ کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ آپ کو کالج کی تعلیمی زندگی سے روشناس کروانے کے لئے تقریبِ تعارفی واستقبالیہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو کہ پرنسپل پروفیسر عشرت ناز کی زیرِنگرانی منعقد ہوگی۔
تاریخ: 24 اگست 2026ء
وقت: صبح 11:30 بجے
مقام: کالج لائبریری
اس پروگرام میں آپ کو اپنے اساتذہ سے ملاقات، کالج کے تعلیمی ماحول سے واقفیت، مضامین کے انتخاب و تعلیمی امور، کالج کی سرگرمیوں اور دستیاب مواقع کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اہم اطلاع:
تمام گیارہویں اور بارویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے اس تعارفی پروگرام میں شرکت لازمی ہے۔ بریک سے پہلے کلاسز اپنے مقررہ وقت کے مطابق ہوںگیں۔
آئیے! علم، نظم و ضبط، اعتماد اور فخر کے ساتھ اپنی کالج زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کا آغاز کریں۔
کالج میڈیا سیل