14/07/2026
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس اور دارالعلوم امام اعظم ابو حنیفہ کے پچوں کی اسمبلی تربیتی نشست اور کلاس کے مناظر
Tehfeez-ul-Quran Institute Karachi Campus
14/07/2026
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس اور دارالعلوم امام اعظم ابو حنیفہ کے پچوں کی اسمبلی تربیتی نشست اور کلاس کے مناظر
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کراچی کیمپس کے طلباء کی اسمبلی کے روح پرور مناظر۔
اسمبلی کی صدارت قاری محمد راشد علوی صاحب نے فرمائی، جبکہ قاری محمد کریم بخش صاحب نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی اور اپنی پُرسوز آواز میں کلامِ الٰہی سنا کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اس موقع پر ناظم تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کراچی کیمپس، علامہ قاری محمد عبد الحمید خورشیدی صاحب بھی موجود تھے، جبکہ قاری محمد عزیر صاحب کی شرکت طلباء کے لیے حوصلہ افزائی اور تربیتی رہنمائی کا باعث بنی۔
یہ بابرکت اجتماع قرآنِ مجید سے وابستگی، دینی تعلیم و تربیت اور طلباء کی علمی و اخلاقی نشوونما کا حسین مظہر تھا۔ محفل میں نظم و ضبط، شوقِ علم اور محبتِ قرآن کی دلکش فضا نمایاں رہی، جس نے حاضرین کے قلوب پر خوشگوار اثرات مرتب کیے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے اور اساتذۂ کرام و طلباء کو قرآنِ مجید کی خدمت اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
05/06/2026
ماشاء اللہ!
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے ہونہار طالبِ علم موحد رانا نے منہاج گرامر سکول سے جماعت ہفتم کا امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی۔
یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، اساتذہ کی بہترین تربیت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ہم محیط رانا کو اس قابلِ فخر کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل کی مزید بلندیوں سے نوازے اور دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
05/06/2026
الحمدللہ!
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے ہونہار طلبہ نے تعلیمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا۔
طالبِ علم احمد کاشف نے منہاج گرامر سکول میں جماعت چہارم کا امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی، جبکہ حیدر علی نے جماعت سوم کا امتحان پاس کرکے دوم پوزیشن اپنے نام کی۔
یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا حسین ثمر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں امتِ مسلمہ کا قابلِ فخر سرمایہ بنائے۔ آمین۔
منھاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس کے سٹوڈنٹ سید علی عاطر نعت پڑہ رہے ہیں
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس کے طلباء کو جسمانی فٹنس کے حوالے سے بریفنگ
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس کے طلباء کو اذان کی مشق کروانے کے مناظر
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کراچی کیمپس کے طلباء پارہ مکمل ہونے پر قاری محمد راشد علوی صاحب کو ٹیسٹ دے رہے ہیں