17/08/2025
الحمد للّٰہ
آج، بمؤرخہ 16 اگست بروز ہفتہ، مدرسہ انوارالعلوم اسلام نگر، والٹن لاہور کے تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام نے جامعۃ الرشید کے شعبۂ تخصص فی الحدیث کا وزٹ کیا۔
طلبۂ کرام نے تخصص فی الحدیث کے مسؤول، مولانا ڈاکٹر نورالرحمن ہزاروی صاحب اور مولانا أنس جمال صاحب کے دروس میں شرکت کی۔
طلبہ نے اساتذۂ کرام سے مختلف علمی سوالات کر کے استفادہ کیا۔
دونوں اداروں کے طلبۂ کرام کے مابین افادہ و استفادہ کا خوشگوار ماحول رہا۔