30/04/2026
Farooq e Azam Quranic Academy
Teaching the Holy Qur'an with Tajweed, Hifz, and Islamic education for kids and adults
30/04/2026
25/04/2026
"صحت مند جسم، مضبوط ذہن —
روشن مستقبل کی ضمانت
آج فاروقِ اعظم قرآنک اکیڈمی میں بچوں کے لیے اسپورٹس ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا گیا،
جہاں خوشی، توانائی اور ٹیم ورک کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔
فاروقِ اعظم قرآنک اکیڈمی کا یہ خاصہ رہا ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ بچوں میں نظم و ضبط، برداشت اور باہمی تعاون کا جذبہ بھی پروان چڑھایا جاتا ہے 🤝
تاکہ وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ عملی زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔
24/04/2026
فاروق اعظم قرآنک اکیڈمی کی نمایاں خصوصیت!
"ہمارے ادارے میں دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار روبوٹکس کلاس بھی منعقد کی جاتی ہے
جہاں بچے دین کی روشنی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنے مستقبل کو روشن بنا رہے ہیں
یہی حسین امتزاج ایک باصلاحیت اور باکردار نسل کی ضمانت ہے ۔
11/04/2026
الحمدللہ، ہمارے ادارے فاروق اعظم قرآنک اکیڈمی
میں ہر ماہ طلبہ کی تربیت کے لیے مختلف مثبت سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بروز ہفتہ، 11 اپریل 2024 کو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ میں دینی شعور، محبتِ رسول ﷺ اور باہمی اخوت کو فروغ دینا ہے۔ ایسی سرگرمیاں بچوں کی اخلاقی و روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ادارے میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے،آپ بھی اس چمن کا حصہ بنے،اپنے بچوں کو آج ہی داخل کروائیں۔
Address: Boat Basin opposite Benazir park Farooq e Azam Masjid Clifton Karachi.
28/03/2026
✨ داخلہ اعلان 2026–2027 ✨
فاروقِ اعظم قرآنک اکیڈمی میں
شعبۂ تحفیظ القرآن اور شعبۂ مکتب میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
📖 دینی تعلیم کے ساتھ معیاری عصری تعلیم کا بہترین امتزاج
ہمارے ہاں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ درج ذیل مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں:
🔹 انگلش 🔹اُردو 🔹میتھ
🔹 ویکلی روبوٹکس کلاس
🔹 بنیادی اسلامی تعلیمات و اخلاقی تربیت
🔹 ناظرہ قرآنِ کریم مع تجوید
🔹 حفظِ قرآن مع مکمل نگرانی
🌟 تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی تعلیم
🌟 پرامن اور بہترین تعلیمی ماحول
🌟 بچوں کی شخصیت سازی پر خصوصی توجہ
اپنے بچوں کو قرآنِ کریم کی روشنی کے ساتھ
دنیا و آخرت میں کامیابی کی راہ پر گامزن کریں۔
📅 داخلہ جاری ہے
⚠️ محدود نشستیں — جلد رابطہ کریں!
📞 رابطہ نمبر: 03372117536
📍 لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/iN3RUWp6esa1zwH98?g_st=aw
20/03/2026
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
28/02/2026
Robotics class.
Clifton, KarachiBoat Basin, Clifton KarachiFarooq e Azam Quranic Academy@karachi
28/02/2026
الحمد للّٰہ ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 28 فروری بروز ہفتہ دوپہر 3:45 تا 4:30 فاروق اعظم قرآنک اکیڈمی میں ہمدردی کے نام سے سرگرمی رکھی جا رہی ہے جسکا مقصد یہ ہے کہ بچپن ہی سے بچوں میں سخاوت اور مخلوق خدا کی ہمدردی کیلئے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا جذبہ پیدا ہو تاکہ دلوں سے مال کی محبت نکل جائے ، کیا ہی خوش قسمتی اور سعادت کی بات ہے کہ اللہ کریم کا دیا ہوا مال اللہ تعالیٰ ہی کے راستے میں خرچ ہوجائے اس سرگرمی کا فائدہ یہ ہے کہ جب ہم اپنے مال سے لوگوں کی مدد کریں گے تو
(1) اللہ تعالیٰ راضی ہوجائیں گے
(2) ہمارے مال میں برکت ہوگی
(3) زندگی میں برکت ہوگی
(4) بری موت سے اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے ۔
اس سرگرمی کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ والدین کچھ نہ کچھ بچوں کو اپنے وسعت کے مطابق دیں تاکہ بچے اپنے ہاتھوں سے خرچ کریں ۔تمام طلباء رنگین شاپر میں ہاتھ ڈالیں اور کسی کو یہ نہ بتائیں کہ ہم نے کتنا دیا تاکہ بچوں میں آپس میں مقابلہ بازی نہ ہو اور آیا دیا بھی ہے یا نہیں اسلئے کہ بعض بچے کچھ نہیں دیپاتے ہیں انکی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو پھر ان بچوں ہی سے پیسے گنتی کرواکر راشن خرید کر ان بچوں ہی کے ہاتھوں مدرسے کے قرب و جوار میں کام کرنے والے ملازمین ، ڈرائیور اور چوکیداروں اور قریب کی غریب آبادی کے ایسے گھروں میں جو مستحق ہیں اساتذہ کی زیرنگرانی تقسیم کروایا جائے گا ۔
Clifton, Karachi Boat Basin, Clifton KarachiFarooq e Azam Quranic Academy
12/02/2026
طالبعلم احمد اکبر زبیری بن اکبر جلیل زبیری نے ایک دن میں مکمل قرآن سنا کر محنت،لگن اور توکل کی شاندار مثال قائم کردی،جامعہ اس کامیابی پر طالبعلم اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔یہ عظیم کامیابی قابل فخر استاداور ناظم کی رینمائی اور اخلاص کا ثمر ہے،
الحمدللہ ہمارے جامعہ "فاروق اعظم قرآنک اکیڈمی' میں دینی و عصری تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
ایڈریس: جامعہ مسجد فاروق اعظم بوٹ بیسن ، بلمقابل بینظیر پارک کلفٹن کراچی۔
Farooq e Azam Quranic Academy Clifton, Karachi Clifton, Karachi Boat Basin, Clifton Karachi
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Jamia Masjid Farooq-e-Azam, Opposite Benazir Park, Boat Basin, Block 7, Khayaban-e-Roomi, Kahkashan, Clifton, Karachi.
Karachi
75600