آج کی حدیث
گناہوں سے بالکل پاک ہو جائے
حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس شخص نے کسی میت کو غسل دیا اور امانت کا حق دیا تو وہ اس دن کی طرح گناہوں سے پاک صاف ہوکر نکل گیا جس دن اس کی ماں نے اس نے جنا تھا ـ
(مسند احمد)
Jama Masjid As Salam
جامع مسجد السلام، PNT سوسائٹی — جہاں پانچ وقت کی نماز، جمعہ کا اجتماع، اور بچوں کے لیے حفظ و ناظرہ کی
اپنی ساری فکروں اور ضرورتوں میں
الله تعالیٰ کی کفایت حاصل کیجیے
حضرت ابی بن کعب رضی اللّٰہ عنہ نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا میں چاہتا ہوں کہ آپ پر زیادہ درود بھیجا کروں آپ مجھے بتا دیجئے کہ اپنی دعا میں سے کتنا حصہ آپ پر درود کیلئے مخصوص کردوں آپ نے فرمایا جتناچاہوـ میں نے عرض کیا کہ میں اس وقت کا چوتھائی حصہ آپ پر درود کیلئے مخصوص کردوں گا آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا تم چاہو ـ اور اگر اور زیادہ کردوگے تو تمھارے لئے بہتر ہی ہوگا میں نے عرض کیا تو پھر میں اس میں سے دو تہائی وقت آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود کیلئے مخصوص کرتاہوں ـ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا تم چاہو کردو اور اگر زیادہ کردوگے تو تمھارے لئے خیر ہی کا باعث ہوگا ـ میں نے عرض کیا پھر تو میں اپنی دعا کا سارا ہی وقت آپ پر درود کیلئے مخصوص کرتاہوں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسا کروگے تو تمھاری ساری فکروں اور ضرورتوں کی الله تعالیٰ کی طرف سے کفایت کی جائے گی اور تمھارے گناہ و قصور معاف کردئیے جائیں گے ـ
(سنن الترمذی)
آج کی حدیث
جنت میں اپنا گھر بنوائیے
حضرت ابوسعید خدری رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص مسجد سے تکلیف دہ چیز (کوڑا کرکٹ وغیرہ) کو نکالتا ہے اللّٰہ تعالیٰ جنت میں اس کیلئے گھر بنائے گا ـ
(سنن ابنِ ماجہ)
آج کی حدیث
اللّٰہ تعالیٰ کے راستے میں تیر چلانے کا ثواب
حضرت معدان بن طلحہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص الله کے راستے میں ایک تیر چلاتا ہے وہ اس کے لئے جنت کا ایک درجہ ہوتا ہے ـ
(صحیح ابنِ حبان )
آج کی حدیث
مسجد کی صفائی کا ثواب
حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت مسجد سے تنکے اٹھایا کرتی تھی وہ فوت ہوگئی ـ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اس کے دفن کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی ـ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص فوت ہوجائے تو مجھے اطلاع کیا کرو اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور فرمایا میں نے اسے جنت میں دیکھا ہے کیونکہ وہ مسجد سے تنکے اٹھایا کرتی تھی ـ
(المعجم الکبیر للطبرانی)
آج کی حدیث
بے فائدہ چیزوں سے اجتناب
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
انسان کے بہتر مسلمان ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ لایعنی اور بے فائدہ باتوں سے بچا رہے ـ
(سنن الترمذی)
آج کی حدیث
مجاہد روزہ دار اور عبادت گزار بندوں کی طرح بن جائیے
حضرت صفوان بن سلیم نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے اس کو مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
بیواؤں اور مسکین کیلئے کوشش کرنے والا الله کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے یا اس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے ـ
(صحیح البخاری)
آج کی حدیث
اللّٰہ کے نزدیک سب سے محبوب قدم
حضرت معاذ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
دو قدموں میں سے ایک قدم اللّٰہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب اور دوسرا انتہائی مبغوض ہے ـ محبوب قدم وہ ہے جس کے ذریعے کوئی شخص صف کے خلا کو پُر کرتا ہے اور مبغوض قدم وہ ہے کہ آدمی جب کھڑا ہونا چاہے تو دائیں پاؤں کو پھیلا کر اپنے ہاتھ کو اس کے اوپر رکھ دے اور بائیں پاؤں پر سہارا لے کر کھڑا ہوـ
(المستدرک علی الصحیحین للحاکم)
آج کی حدیث
اللّٰہ کے راستے کیلئے سواری تیار کرنے کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
جس شخص نے اللہ پر ایمان رکھ کر اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے الله تعالیٰ کے راستے کیلئے گھوڑا باندھا اس کے کھانے اور پینے کی سیرابی اس کی لید اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے ترازوں میں نیکیوں کی صورت میں ہوگا ـ
(صحیح البخاری)
آج کی حدیث
لباس اتارنے کی دعاء
حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
شیاطین کی آنکھوں اور انسانوں کے ستر کے درمیان پردہ یہ ہے کہ مسلمان آدمی جب اپنا لباس اتارنے کا ارادہ کرے تو یوں کہے
بسم اللّٰہ الذی لا الہ الا ھو
(عمل الیوم والیلۃ لابن السنی )
آج کی حدیث
بڑے بخل سے بچیے
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
اصل بخیل اور کنجوس وہ آدمی ہے جس کے سامنے میرا ذکر آئے اور وہ ذرا سی زبان ہلا کے مجھ پر درود بھی نہ بھیجے ـ
(سنن الترمذی)
آج کی حدیث
اللّٰہ تعالیٰ کے مہمان
حضرت ابو ردین رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگ اکھٹے ہوکر اللّٰہ کی کتاب ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں تو وہ الله کے
مہمان بن جاتے ہیں ـ مجلس برخواست کرنے یا کسی دوسری بات میں مشغول ہونے تک فرشتے انہیں اپنی آغوش میں لئے رکھتے ہیں ـ
(المعجم الکبیر للطبرانی)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
724PP
Opening Hours
| Monday | 05:00 - 21:30 |
| Tuesday | 05:00 - 21:30 |
| Wednesday | 05:00 - 21:30 |
| Thursday | 05:00 - 21:30 |
| Friday | 05:00 - 21:29 |
| Saturday | 05:00 - 21:29 |
| Sunday | 05:00 - 21:30 |