Hassan Motor Driving School .03161120367

Hassan Motor Driving School .03161120367 حسن موٹر ڈرائیونگ سکول گلشن اقبال گلستان جوہر سالہ سال اپ کی خدمت میں پیش پیش

26/02/2026
سعودی عرب کی ایک سڑک پر دو افراد گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک ان کا آپس میں ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ ایک شخص کی گاڑی مکمل طور پر تبا...
26/02/2026

سعودی عرب کی ایک سڑک پر دو افراد گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک ان کا آپس میں ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ ایک شخص کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ اسے اس کا بہترین بدل عطا فرمائے، آمین۔

عام طور پر ایسے موقع پر توقع یہی ہوتی ہے کہ دونوں ڈرائیور غصے میں گاڑیوں سے نکلیں گے، لڑائی جھگڑا کریں گے، ہنگامہ کھڑا ہوگا، پولیس کو بلائیں گے اور بات کو بڑھا دیں گے۔ لیکن یہاں منظر بالکل مختلف تھا۔

دونوں فوراً گاڑی سے نکلے اور سب سے پہلے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی:
"آپ ٹھیک ہیں؟"
"جی الحمدللہ، میں ٹھیک ہوں۔"

پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا:
"یہ آپ کی غلطی نہیں، غلطی میری ہے۔"

اسی لمحے مغرب کی اذان ہوگئی۔ دونوں نے جھگڑے کے بجائے ایک طرف ہو کر نماز ادا کی، اور نماز کے بعد آپس میں مصافحہ کیا… اور حیرت انگیز طور پر وہ دوست بن گئے۔

یہ کوئی فلمی یا ڈرامائی منظر نہیں تھا بلکہ حقیقی واقعہ تھا۔ اس کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہاں تک کہ آج ایک برطانوی اخبار نے اس پر سرخی لگائی:
"اسلام برداشت کا دین ہے"

یہ ویڈیو امریکہ، اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے میڈیا تک پہنچی اور لوگوں نے اس واقعے کو بہت پسند کیا۔ سب نے یہ بات محسوس کی کہ معافی واقعی عظمت ہے۔

اللہ تعالیٰ اسلام اور مسلمانوں کو عزت و سربلندی عطا فرمائے۔ آمین۔
منقول

26/02/2026
12/02/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Motor Driving School .03161120367 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category