Panjtan Pak a.s

Panjtan Pak a.s

Share

Ayat , Hadith . Farman , Aqwal e 14 masoomen ,

24/01/2024

علی ع والوں کو علی مولا ع کی آمد بہت مبارک 💝

23/07/2023

آپ نے کبھی سوچا کہ امام حسن ع اور امام حسین ع کی پانچ چھ سال کی عمر تک تو واقعات ملتے ہیں مگر اس کے بعد تاریخ میں ان کا ذکر صرف تب ہوا جب ان کی شہادت ہوئی۔
کئی نامور اصحاب حضرت سلمان فارسی کہ جس کے بارے میں نبی کریم نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ہو اہل فارس وہاں پہنچ جائیں۔
حضرت ابوذر کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔
حضرت مقداد جن کی جنت مشتاق ہے۔
حضرت ایوب انصاری جو نبی کریم کے مدینہ میں میزبان تھے۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری جو نبی کریم سے لے کر ان کی پانچویں نسل تک حیات رہے۔
حضرت عمار یاسر جن کی شان میں آیات نازل ہوئیں۔
حضرت بلال حبشی جو موذنِ رسول تھے۔
تاریخ ان کے بارے میں مکمل خاموش نظر آتی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے وفات نبی کریم کے بعد وہ اس دنیا سے غائب رہے اور بس شہادت یا وفات کے وقت دنیا میں کچھ دیر کے لئے آئے۔
آخر کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے کہ ان شخصیات کا ذکر کرنا عیب سمجھا گیا۔
دوسری طرف جو افراد نبی کریم کی وفات سے سال دو سال قبل مسلمان ہوئے,ان کی سوانح عمری سے تاریخ بھری نظر آتی ہے۔
نبی کریم کی وفات کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ان کی آل اور بہت سے وفادار اصحاب کو تاریخ نے مکمل نظرانداز کر دیا۔
کہاں کچھ غلط ہوا کہ نبی کریم کی وفات کے بعد ان کی آل کے کسی بھی فرد کی طبعی وفات نہ ہوئی۔
تمام قتل ہوئے اور قاتل بھی وہ جو ان کے جد کا کلمہ پڑھتے نہیں تھکتے تھے۔
آج چودہ صدیاں بعد بھی ہم جانتے ہیں کہ حسن و حسین ع جنت کے سردار ہیں۔
ایسا کیا ہوا کہ جنت کے طلب گاروں نے سرداروں کو انتہائی اذیت کے ساتھ قتل کر دیا۔
مورخ نے آخر ان تمام ہستیوں کو اتنا غیر اہم کیسے سمجھا کہ تاریخِ اسلام میں ان کا حصہ ایک صحابی جتنا بھی نہیں رکھا۔
کربلا اچانک نہیں ہوئی۔
ایک طویل نفرت تھی جو دلوں میں پنپ رہی تھی۔
جوں جوں وقت گزرتا گیا,نفرت بڑھتی رہی اور ہر ہستی کے بعد دوسری ہستی پر پہلے سے زیادہ ظلم ہوتا نظر آیا۔
اتنی نفرت کہ اس مقدس گھرانے کی مطہرات پر ظلم کرنے سے بھی نہ چوکے۔
چھ ماہ کے بچے کا سر کاٹنا بھی ثواب سمجھا گیا حالانکہ بدترین دشمن کے چھ ماہ کے بچے سے بھی کوئی دشمنی کا بدلہ لینے کا نہیں سوچتا۔
امت نے تو آل رسول پر ظلم کیا ہی تھا مگر مورخین نے ان سے کہیں زیادہ ظلم کیا کہ جن کے فضائل تھے,انہیں چھپایا جبکہ ان کے دشمنوں کے فضائل سے کتابیں سیاہ کیں۔
ابھی چند دن پہلے واقعہ مباہلہ کی یاد مناٸی گٸی ۔ اس واقعہ میں بنص قران پانچ ذواتِ مقدسہ میدان میں توحید کے گواہ بن کر پیش ہوٸےاور قران مجید نےانہیں صداقت کی سند عطا کی ۔
واقعہ مباہلہ کے کچھ مدت بعد ان پانچ ہستیوں میں بزرگ ترین ہیستی( رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم )کا وصال ہوا جنازے میں کتنے کلمہ گو تھے ؟؟
پھر 75 دن بعد اس گھر کا دوسرا جنازہ( جناب فاطمہ زہرا ع )رات کی تاریکی میں اُٹھا اور چند مخلصین کی موجودگی میں بڑی خاموشی اور مظلومیت سے دفن کردیا گیا اور نشانِ قبر تک مٹا دیا گیا جو آج تک نہ مل سکا ۔
پھر اسی گھرانے کا تیسرا جنازہ ( مولا علی علیہ السلام )40 ہجری میں کوفہ سے آدھی رات کےوقت اٹھا اور پشتِ کوفہ ریت کے ٹیلوں کے درمیان خاموشی سے دفن کردیا گیااور مدتوں قبر کا نشان نا معلوم رہا ۔
پھراسی جماعت کے چوتھے فرد( امام حسن علیہ السلام )کا جنازہ 50 ہجری میں شہر مدینہ سےاُٹھا اور نانے کی مزار کی طرف چلا مگر کچھ لوگ تیروں سے مسلحہ راستے میں حاٸل ہوٸے کہ نواسے کو نانے کے پہلو میں دفن نہیں ہونے دیں گے آخر وہ جنازہ بقیع کے عوامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ۔
پھر 61 ہجری میں اصحاب مباہلہ کی آخری فرد( امام حسین علیہ السلام )کا جنازہ اٹھایا بھی نہ جاسکا بلکہ جنازہ گھوڑوں کی ٹاپوں سےپامال کردیا گیا ۔
بحثیت مسلمان کیا ہمیں یہ حق نہیں رکھتے کہ کم از کم ہم مورخ اسلام سے یہ تو پوچھیں کہ جنکی صداقت کا گواہ خود اللہ ہے اور وہ توحیدِ خدا کے گواہ ہیں امت رسول نے انکے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا ؟
ہمارا یہ سوال امت مسلمہ پر قیامت تک قرض رہے گا ۔ اور اگر اس دنیا میں اس کا جواب نہ ملا تو میدان محشر میں عدالت خدا وند تعالیٰ میں ہم یہ سوال اٹھاٸیں گے ؟؟؟؟؟

23/07/2023

اجل کا ہاتھ جھٹک کر حبیب ع نے یہ کہا
سنائی دیتا نہیں کیا۔۔؟؟ بلا رہے ہیں حسین ع
🙏🏻
‎ #كربلا

23/07/2023

‏سچائی کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہو اس پر قائم رہو اور ہر مشکل کا مقابلہ کرو

امام حسین علیہ السّلام

(اصول کافی جلد1صفحہ 422)

20/04/2023

🌹( فضائلِ أمير المؤمنين علي بن أبي طالب عليه الصلاة والسلام )🌹 👈 غزوہ بدر ، احد ، خندق ، خیبر اور غزوہ حنین وہ بڑی لڑائیاں ھیں جن میں حضرت علی ع نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ رہ کر اپنی بے نظیر بہادری کے جوھر دکھلائے . تقریباًان تمام لڑائیوں میں حضرت ع کو علمداری کا عہدہ بھی حاصل رھا...

حضرت علی علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک منفرد خصوصیت آپ کی خانہ کعبہ کے اندر ولادت ھے ، اسی لئے آپ کو مولود کعبہ کہہ کر بھی پکارا جاتا ھے ۔
یہ اس بات پر دلالت کرتی ھے کہ آپ پر خدا کی خاص عنایات تھیں ۔

جب رسول الله صلی علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اعزاء و اقرباء کے درمیان اسلام کی تبلیغ کے لئے انھیں دعوت دی تو آپ کے ھمدرد و ہمدم ، تنھا حضرت علی ع تھے ۔

اس دعوت میں پیغمبرِ خدا صلی علیہ و آلہ وسلم نےحاضرین سے سوال کیا کہ آپ میں سے کون ھے جو اس راه میں میری مدد کرے اور آپ کے درمیان میرا بھائی ، وصی اور جانشین ھو ؟؟؟

اس سوال کا جواب فقط حضرت علی ع نے دیا : اے پیغمبر خدا صلی علیہ و آلہ وسلم! میں اس راه میں آپ کی نصرت کروں گا ۔

پیغمبر اکرم صلی علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ اسی سوال کی تکرار اور تینوں مرتبہ حضرت علی ع کا جواب سننے کے بعد فرمایا : اے میرے خاندان والوں ! جان لو کہ علی ع میرا بھائی اور میرے بعد تمھارے درمیان میرا وصی و جانشین ھے ۔

👈 کیا خوب کہا خلیل ابن احمد نے جب ان سے امیر المومنین علی علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا :-

کیف اصف رجلاً کتم اعادیه محاسنه و حسداً و احبّائه خوفاً و ما بین الکلمتین ملأالخائفین

میں کیسے اس شخص کی توصیف و تعریف کروں جس کے دشمنوں نے حسد اور دوستوں نے دشمنوں کے خوف سے اس کے فضائل پر پردہ پوشی کی ھو ان دو کرداروں کے درمیان مشرق سے مغرب تک فضائل کی دنیا آباد ھے ۔

👈 مدینہ منورہ میں جب مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو حضرت علی ع کو پیغمبر اکرم ص نے اپنا دنیا واخرت میں بھائی قرار دیا ۔

مسجد میں سب کے لئے دروازے بند ھوئے تو علی ع ھی کے لئے دروازہ کھلا رکھا گیا ۔

مولا امیرالمومنین علیہ السلام کی شان میں بھت سی احادیث مبارکہ ھیں :-

جس جس کا میں مولا ، اس اس کا یہ علی ع مولا ۔
میں علم کا شہر ھوں اور علی ع اس کا دروازہ ھے ۔
قرآن علی ع لیہ کے ساتھ ھے اور علی ع قرآن کے ساتھ ۔
علی ع مجھ سے ھیں اور میں علی ع سے ھوں ۔
اگر تمام درخت قلم ، تمام دریا سیاہی ، تمام جن حساب کرنے اور تمام انسان لکھنے بیٹھ جائیں تو علی ع کے فضائل کا شمار نھیں کر سکتے ۔
بیشک خداوند عالم نے میرے بھائی علی ع کے لئے بے شمار فضائل قرار دئے ھیں کہ اگر کوئی شخص ان میں سے ایک فضیلت کو عقیدت کے ساتھ بیان کرے تو اس کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف ھو جائیں گے ۔
جو شخص آدم ع کے علم کو ، نوح ع کے تقویٰ کو ، ابراہیم ع کے حلم کو اور موسی ع کی عبادت کو دیکھنا چاھتا ھے تو وہ علی بن ابی طالب ع پر نگاہ کرے ۔
جو علی ع کو دوست رکھے مجھے دوست رکھے گا ۔
میری امت میں سب سے زیادہ دانا اور عالم شخص علی بن بن ابی طالب ع ھے ۔
حکمت اور علم کے دس جزء اور حصے ھیں جن میں سے نو صرف علی ع کو عطاء کئے گئے ھیں اور ایک حصہ باقی امت کے پاس ھے ۔
علی ع خدا اور رسول ص کے سب سے زیادہ محبوب ھیں ۔
غزوہ خندق کے روز علی ع کی ضرب ، ثقلین کی عبادت سے بڑھ کر ھے ...

----------------------
🤲 التماس دعا

01/02/2023

❤❤ 9 رَجَب المرّجب ❤❤
آمدِ پُرنورّ بَابُ الّحوائج؏ صَغیرِ کَربَلا؏ شہزادہ علئ اصغر؏ ابنِ امام حسین؏ تمام مؤمنین کو بہت بہت مُبارک ہو۔

14/08/2021

*محسن نقوی*

کہتے ھیں بڑے فخر سے، "ھم غم نہیں کرتے"،
ماتم کی صدا سنتے ھیں، ماتم نہیں کرتے

اپنا کوئی مرتا ھے تو روتے ھو تڑپ کے،
پر سبطِ پیمبر کا، کبھی غم نہیں کرتے

وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمزِ شھادت،
جو عید تو کرتے ھیں، محرم نہیں کرتے

کیوں آپکا دل جلتا ھے، کیوں جلتا ھے سینہ؟
ھم آپ کے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے

گریا کیا یعقوبؑ نے، ان کو بھی تو ٹوکو،
یوسفؑ ابھی زندہ ھیں، یوں غم نھیں کرتے

آدمؑ نے تو حوا کے لیے پیٹا ھے سینہ،
سمجھاؤ انہیں "زندوں کا ماتم نہیں کرتے"

حمزہؑ تو شھیدوں کے بھی سردار ہیں لیکن،
کرتے نہ محمدؐ تو، چلو ھم بھی نہ کرتے

حق بات ھے، بس بغضِ علیؑ کا ھے یہ چکر،
تم اس لیے شبیرؑ کا ماتم نہیں کرتے

ہمت ھے تو محشر میں، پیمبرؐ سے یہ کہنا،
"ھم زندہ و جاوید کا ماتم نھیں کرتے"

محسن یہ مقبول روایت ھے جہاں میں،
قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے

اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُم

29/03/2021

*15 شعبان*
*ولادت باسعادت*
*صاحب الزمان*
*امام زمانہ*
*قائم آل محمد* *یوسف زہرا*
*فرزند محمد مصطفی* ❤️🌹 *
*جان زہرا و مرتضی** ❤️🌹
*بقیتہ اللہ* 🌹❤️
*تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* ۔۔🌹❤️
*اللھم عجل لولیک الفرج* ۔
پروردگار ہمارے وقت کے امام کے ظہور میں تعجیل عطا فرما🤲🏻 ہمیں امام کے اعوان و انصار میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرما ۔۔🤲🏻🌹ہمیں ایسا بنادے جیسا آپ چاہتے ہیں 🤲🏻

02/02/2021
16/01/2021

Nabi pak saww ka Sawal Aurat ko kesa hona chhaye

18/12/2020

please and and dont to invite brother and sisiter

16/12/2020

شب جمع کا عمل

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00