I am Wardah Shakir

I am Wardah Shakir A Global Teacher, dedicated to empowering young learners by supporting parents and educators in nurturing talent and growth.

Passionate about connecting education with technology to inspire future-ready minds. ✨

میری ایک بہت اچھی دوست تھیں، ہم ساتھ کام کرتے تھے۔۔ وہ اکثر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی شکایت کرتی تھیں۔۔ ان کے شوہر کا...
27/09/2026

میری ایک بہت اچھی دوست تھیں، ہم ساتھ کام کرتے تھے۔۔ وہ اکثر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی شکایت کرتی تھیں۔۔ ان کے شوہر کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔۔
پھر کچھ عرصے بعد ان کی علیحدگی ہوگئی، انہوں نے بہت تکلیف اٹھائی۔۔ معاملہ کورٹ تک جانے کی نوبت آگئی تھی۔۔ ہر روز وہ ایک نئی پریشانی میں ہوتی تھیں۔۔ یہاں تک کہ کئی مہینے گزر گئے۔۔ اسی دوران میری نوکری کہیں اور ہوگئی۔۔ میں وقتاً فوقتاً ان کی خیریت پوچھتی رہی۔۔ پھر ایک دن ان کا میسج آیا۔۔

کہنے لگیں۔۔ وردہ میری صلح ہوگئی۔۔
میں نے کہا کیسے۔۔؟
مجھے یقین ہی نہیں آیا۔۔ تب میری اپنی شادی نہیں ہوئی تھی، اور میں سوچتی تھی کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد کیا میاں بیوی واپس مل سکتے ہیں؟

اس نے کہا، پتہ نہیں کیسے ۔۔ وہ گھر آیا اس نے معافی مانگی، اور کہا کہ وہ بدل جائے گا، اس نے یہ بھی کہا کہ سسرال کی وجہ سے جو مسائل تھے ان کو ختم کرنے کے لئے وہ گھر بھی الگ کردے گا، لیکن اب بیوی بچوں کے حق میں کوئی زیادتی نہیں کرے گا۔۔

مجھے بہت خوشی ہوئی۔۔ کیونکہ وہ اچھی عورت تھی، اس کے بچے بہت پیارے تھے۔۔ اس بات کو دس بارہ سال ہوگئے۔۔ لیکن وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہے۔۔ بلکل مطمئن۔۔ الحمداللہ

اس ڈارمے کے آخری قسط بھی بلکل ایسی ہی تھی۔۔فیری ٹیل!

جہاں آخر میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔۔ لوگ اس کو قبول نہیں کررہے ۔۔ کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہوتا

کیا شادی شدہ زندگی میں یا اس تعلق میں غلطی کے بعد معافی کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی۔۔ کیا ہم کبھی کبھی بیوی اور شوہر کو صرف انسان سمجھتے ہوئے اس کی غلطیوں پر مارجن نہیں دے سکتے۔۔

بہت سے لوگوں کا اعتراض ہے کہ جو بھی رد عمل تابش کا دکھایا گیا ہے وہ کہیں نہیں ہوتا، مانا کہ نہیں ہوتا ہوگا۔۔ لیکن کیا یہ ناممکن ہے کہ ایسا ہوجائے؟

کیا ایک فیصد بھی امید نہیں کہ انسان ساتھ گزارا اچھا وقت یاد رکھے۔
ایک دوسرے کی محبت، اچھائیاں، قربانیاں یاد کرکے اس کی غلطیاں بھول جائے۔۔
یا ہوسکتا ہے کہ یہ بینا کی قربانیوں کا ہی اجر ہو!

اگر یہ ہوسکتا ہے تو کیوں نہ ایک بار پھر اس فیری ٹیل کو جی لیں ❤️ اگر ایک فیصد بھی امید ہو تو کوشش کرلینی چاہئے۔۔

سنسکرت کا ایک شعر ہے۔۔ بچپن میں ایک ڈرامے میں سنا تھا۔۔اس کے معنی یہ تھے کہ

“دھاگہ ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑ سکتا ہے، لیکن گرہ پڑ جاتی ہے۔۔ “

شاید کچھ تعلق گرہ کے ساتھ بھی چلائے جاسکتے ہیں، جہاں دھاگے کے دونوں ٹکڑے دوبارہ جڑنا چاہتے ہوں۔۔

اللہ ہمیشہ مخلص لوگوں کی محبت محفوظ رکھیں۔۔ آمین 🌹

26/09/2026

Highflyers Global Readers Book Club - Beijing in collaboration with Lyceum Reading Club of Confucius Institute - University of Sargodha arranged this Incredible Session to discuss Tara Westover’s Memoir - Educated

The Students amazed everyone with their insights, in depth study, character biopsies and reflection on the story.

Surely, they’re going places.

Many thanks to English Department, University of Sargodha & Dr. Barira Nazir for this phenomenal learning opportunity for members of both Reading Clubs. ✨

Keep Reading, Keep Flying High

AI Smart Educators Badges! 🥇🎖️Thank You everyone who participated actively ✊✨Keep Learning, Keep GrowingKeep Flying High...
26/09/2026

AI Smart Educators Badges! 🥇🎖️

Thank You everyone who participated actively ✊✨

Keep Learning, Keep Growing
Keep Flying High

AI Integration in Teaching & Learning - Batch 2 as a Trainer Canadian Certification ✊🇨🇦
25/09/2026

AI Integration in Teaching & Learning - Batch 2 as a Trainer

Canadian Certification ✊🇨🇦

Highflyers Global Readers BookClub Beijing x Lyceum Club - Confucius Institute at University of Sargodha 🇨🇳🇵🇰Book: Educa...
25/09/2026

Highflyers Global Readers BookClub Beijing x Lyceum Club - Confucius Institute at University of Sargodha 🇨🇳🇵🇰

Book: Educated - A Memoir by Tara Westover

Breakthrough Session between 2 International Organizations and Participants from 5 Countries ✊

We are Flying High

لوگوں کو یہ بتانا کہ ان کی حد کیا ہے دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔۔ لیکن یہ آپ کی اپنی عزت نفس کے لئے بہت ضروری ہے۔۔ اور جب...
24/09/2026

لوگوں کو یہ بتانا کہ ان کی حد کیا ہے دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔۔ لیکن یہ آپ کی اپنی عزت نفس کے لئے بہت ضروری ہے۔۔ اور جب آپ یہ کر گزریں گے تو آپ کو ان لوگوں سے بہت نفرت ملتی ہے جو صرف فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کے ساتھ تھے۔۔ کیونکہ اب وہ آپ کو manipulate
نہیں کرسکتے۔۔
اور یہی ایک unhealthy تعلق کی نشانی ہے۔۔
تو پھر کیا فائدہ ایسے تعلق کو نبھاتے رہنے میں؟ وہ بھی بار بار اپنی عزت نفس مجروح کرکے۔۔

بہت سے لوگ اس پر کہتے ہیں کہ خدا کی رضا کے لئے کریں۔۔ یقیناً ہر عمل اسی لئے ہونا چاہئے۔۔ لیکن دین آپ کو کسی کے ہاتھوں exploit ہونے کی تلقین نہیں کرتا۔۔ بلکہ ہر معاملے میں بیلنس یعنی میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔۔

کچھ لوگ اور بہت سے دوست بھی۔۔مجھے ہر دوسرے دن میسج کرتے ہیں اپنے کام کے لئے ۔۔

یہ کام بتا دیں ، وہ کام کروادیں، آپ گائڈ کردیں۔۔ آپ اپنے گروپ میں لگا دیں۔۔ آپ کوئی آن لائن کام دلوادیں۔۔ اور ساتھ ہی ایک میسج ضرور ہوتا ہے۔۔

پاکستان کب آئیں گی؟

لیکن جب پاکستان جاؤ تو وہ ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ 🥲

لیکن وہ سینگ ایک بار پھر نکل آتے ہیں جب کوئی کام پڑتا ہے۔۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کام کے وقت یاد کیا جاتا ہے۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ احسان یاد کیوں نہیں رہتا؟؟
جو مدد لی وہ یاد کیوں نہیں رہتی؟

سالوں پرانے تعلق اور شناسائی کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی آپ کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کا پابند ہے۔۔
اگر مدد چاہئے تو مدد کی طرح مانگیں۔۔ اور احسان بھی مانیں۔۔

’’جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا ۔‘‘سنن ابو داؤد : 4811

اور اگر نہ بھی ماننا چاہیں تو کوئی بات نہیں۔۔ لیکن پھر کم از کم یہ امید نہ رکھیں کہ کوئی آپ کی اصلیت جان کر بھی آپ کے ساتھ رہے گا۔۔

چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے لڑ کر، ہم صرف اپنا آپ دکھاتے ہیں، وقتی فائدہ تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن ایک اچھے تعلق سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔۔

میں ان تمام لوگوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت موجود ہوں جو تعلق کو اہمیت دیتے ہیں لوگوں سے ملنے والے فائدے کو نہیں ❤️ اللہ ہماری خوبیوں کو نیک مقاصد کے لیے کام کرنے کے لائق بنائے۔۔ اور ہمیں کبھی کسی کی تکلیف کی وجہ نہ بنائے۔۔

24/09/2026

This City has All My Heart ❤️✨😭

23/09/2026

AI Integration in Teaching & Learning - Canadian Certification
Batch 2 starting tomorrow ✨🙂✊

۲۰۲۱ میں ہم اپنے نئے تھنک ٹینک کے لئے ایک ایونٹ کررہے تھے وہاں ایک ریکارڈنگ کرنی تھی۔۔ اور ہم نے تمام لوگوں کو ان کی لائ...
23/09/2026

۲۰۲۱ میں ہم اپنے نئے تھنک ٹینک کے لئے ایک ایونٹ کررہے تھے وہاں ایک ریکارڈنگ کرنی تھی۔۔ اور ہم نے تمام لوگوں کو ان کی لائنز بھیجی تھیں۔۔ جگہ ارینج کی، ریکارڈنگ کا انتظام کیا۔۔ وہاں ایک خاتون ہمیں پچیس دن تک ہاں ہاں کہتی رہیں کہ میں آؤں گی۔۔ میں یہ کروں گی۔۔ وہ کروں گی۔۔ اور پھر غائب ہوگئیں۔۔ جب بعد میں پوچھا تو کہنے لگیں کہ میرا دل نہیں تھا لیکن میں آپ کو منع نہیں کرسکی 🫥🫥

کون سی سائنس ہے یہ بھائی! منع کرنے سے شاید اتنا برا نہ لگتا ہو جتنا کام خراب ہونے لگتا ہے۔۔

میری ایک دوست ہیں بہت اچھی،۔۔ بہت ذہین اور اچھے اخلاق کی مالک ہیں۔۔ لیکن ان کی ایک بہت عجیب بات ہے کہ وہ no نہیں بول سکتیں۔۔ چاہے ایک noسے بچنے کے لئے پچیس ہزار جھوٹ بولنے پڑیں۔۔

ہر بار جب ہم انہیں دعوت پر بلائیں، یا کہیں باہر جانا ہو، یا کوئی اور کام ہو جس میں وہ شامل نہ ہونا چاہتی ہوں یا ان کا دل نہ ہو۔۔ وہ ہمیشہ پورے جذبے سے منصوبے کا حصہ بنتی ہیں، ہر چیز پوچھتی ہیں، جب لوگ یہ طے کرتے ہیں کہ وہ دعوت میں کیسے کپڑے پہنیں گے، کیا لے کر جائیں گے وہ ہر بات میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔۔ اور پھر جب وہ دن آتا ہے۔۔ غائب ہوجاتی ہیں! 🥲

شروع شروع میں لوگوں کو عجیب لگا۔۔ پھر انہیں سمجھ آگیا کہ جب جب یہ ہاں ہاں کر کے ہر پلان کا حصہ بنتی ہیں ۔۔ یقیناً جھوٹ بولتی ہیں،

اسی وجہ سے کچھ لوگوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی۔۔ اور اپنے پلان کا حصہ بنانا چھوڑ دیا۔۔

مجھے تین سال سے مختلف موقعوں پر ان کے جھوٹ کا بھرم رکھنے سے یہ فائدہ ہوا۔۔ کہ اب وہ مجھے چپکے سے ایک میسج بھیج دیتی ہیں۔۔ کہ میں نہیں آسکتی یا میں نہیں کرسکتی لیکن میں سب کے سامنے کہہ نہیں سکی۔۔

یہی مسئلہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی رہتا ہے۔۔ لوگ انہیں کام کے لئے ، پراجیکٹس کے لئے بلاتے ہیں، وہ حامی بھر لیتی ہیں اور کام نہیں کرپاتیں۔۔ آخری وقت میں انسان اور ادارے کو بیچ منجدھار میں چھوڑ دیتی ہیں۔۔

یقین کریں یہ لکھتے ہوئے بھی اتنی تکلیف ہورہی ہے کیونکہ یہ مجھے سخت ناپسند ہے۔۔

انسان میں اتنے گٹس تو ہونے چاہئے کہ ایک سچ بول کر لوگوں کو اتنی ساری مصیبت سے بچا لے۔۔

اتنی ساری مثالیں یاد آرہی ہیں جب لوگوں کی اس حرکت کی وجہ سے وقت اور توانائی ضائع ہوئی ہے۔۔

یہ کون سا brain cell ہے جو no بولنے سے روکتا ہے؟؟؟؟

کیا آپ بھی جھوٹ بول کر بات لٹکانے کو ٹھیک سمجھتے ہیں یا ایک ہی بار سچ بول کر سیدھی بات کرتے ہیں۔۔

22/09/2026

جب اندھیرا بڑھنے لگے تو کسی پیاسے دئیے میں چپکے سے تیل بھردیں ۔۔۔خدا ہماری روشنی کبھی کم نہیں ہونے دے گا۔۔✨

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am Wardah Shakir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to I am Wardah Shakir:

Shortcuts

Share