11/09/2024
Teacher Training Workshop
Held at Society for International Education SIE Office on 7th Sep 2024.
Topic: How to become an effective teacher
Duration: 4 Hours
اس ایکٹیوٹی بیسڈ ٹریننگ ورکشاپ میں کراچی کے ایک معروف اسکول (جہاں پاکستان کے پہلے صدر نے تعلیم حاصل کی) کی ٹیچرز نے شرکت کی جنہیں بہترین ٹیچر بننے کے اصول سکھائے گئے ، الحمدللہ
ٹیچرز کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ وہ چار گھنٹے کے سیشن کے بعد بھی نہ صرف تازہ دم تھیں بلکہ وال کلاک سے آنکھیں چار کرنے پر آمادہ نظر نہ آتی تھیں کیونکہ ورکشاپ کا عنوان اور سرگرمیاں تھیں ہی اتنی دلچسپ ۔۔
ایک اہم سرگرمی sympathy vs empathy کرتے ہوئے ٹیچرز کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو اس بات کی غمازی کررہے تھے کہ اب وہ اپنے اسٹوڈنٹس کے emotions کو سمجھتے ہوئے سکھائیں گی اور آنے والے وقتوں میں ان شاءاللہ ہماری سوسائٹی کو بہتر لوگ میسر آسکیں گے۔