17/05/2026
قربانی، ایثار اور اطاعت کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔
آئیں اس مبارک موقع پر اپنے دلوں کو صاف کریں، نیتوں کو خالص کریں اور اللہ کی طرف متوجہ ہو جائیں۔
اس موقع پر ان لوگوں کو نہ بھولیں جو بے سہارا ہیں۔ اپنی دعا اور قربانی دونوں میں انہیں یاد رکھیں۔
#قربانی
17/05/2026
🌙 قربانی کے 50 اہم مسائل
اہلِ سنت والجماعت — فقہِ حنفی —
---
1.
قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت ہے۔
2.
صاحبِ نصاب مسلمان پر قربانی واجب ہے۔
3.
عاقل، بالغ اور مقیم ہونا شرط ہے۔
4.
مسافر پر قربانی واجب نہیں۔
5.
مرد اور عورت دونوں پر قربانی واجب ہوسکتی ہے۔
6.
قربانی کا نصاب تقریباً ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے۔
7.
ضروریاتِ زندگی سے زائد مال نصاب میں شمار ہوتا ہے۔
8.
قربانی 10 ذوالحجہ سے شروع ہوتی ہے۔
9.
شہروں میں عید کی نماز کے بعد قربانی جائز ہے۔
10.
نماز سے پہلے کی گئی قربانی درست نہیں۔
11.
دیہات میں صبحِ صادق کے بعد قربانی ہوسکتی ہے۔
12.
قربانی 12 ذوالحجہ کے غروبِ آفتاب تک جائز ہے۔
13.
پہلے دن قربانی کرنا زیادہ افضل ہے۔
14.
رات میں بھی قربانی جائز ہے، مگر دن بہتر ہے۔
15.
قربانی صرف اللہ تعالیٰ کے نام پر ہونی چاہیے۔
16.
ریاکاری اور دکھاوے سے بچنا ضروری ہے۔
17.
قربانی کے جانور: اونٹ، گائے، بھینس، بکری، دنبہ، بھیڑ۔
18.
مرغی یا دوسرے جانور قربانی میں جائز نہیں۔
19.
بکری کی عمر کم از کم ایک سال ہونی چاہیے۔
20.
گائے اور بھینس دو سال کی ہونی چاہیے۔
21.
اونٹ کم از کم پانچ سال کا ہونا چاہیے۔
22.
چھ ماہ کا دنبہ اگر بڑا لگے تو جائز ہے۔
23.
بکری میں صرف ایک حصہ ہوتا ہے۔
24.
گائے اور اونٹ میں سات حصے ہوسکتے ہیں۔
25.
ساتوں شریکوں کی نیت درست ہونا ضروری ہے۔
26.
صرف گوشت کی نیت والا شریک ہو تو سب کی قربانی خراب ہوجاتی ہے۔
27.
اندھا جانور قربانی کے قابل نہیں۔
28.
شدید لنگڑا جانور ناجائز ہے۔
29.
بہت بیمار جانور کی قربانی جائز نہیں۔
30.
انتہائی کمزور جانور کی قربانی درست نہیں۔
31.
جس کا اکثر کان یا دم کٹا ہو وہ ناجائز ہے۔
32.
سینگ ٹوٹا ہو مگر جڑ باقی ہو تو قربانی ہوجاتی ہے۔
33.
خصی جانور کی قربانی افضل ہے۔
34.
موٹا تازہ جانور زیادہ بہتر ہے۔
35.
قربانی سے پہلے جانور کو اچھا کھلانا پلانا ثواب ہے۔
36.
جانور کو مارنا پیٹنا مکروہ ہے۔
37.
ذبح کے وقت چھری تیز ہونی چاہیے۔
38.
ایک جانور کے سامنے دوسرے کو ذبح نہ کیا جائے۔
39.
ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا بہتر ہے۔
40.
“بسم اللہ اللہ اکبر” پڑھ کر ذبح کرنا ضروری ہے۔
41.
جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑنے سے جانور حلال نہیں ہوتا۔
42.
قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا افضل ہے۔
43.
اگر خود نہ کرسکے تو سامنے موجود رہنا بہتر ہے۔
44.
قربانی کا گوشت خود بھی کھاسکتے ہیں۔
45.
فقراء کو گوشت دینا باعثِ ثواب ہے۔
46.
گوشت کے تین حصے کرنا مستحب ہے۔
47.
قصائی کو گوشت بطور اجرت دینا جائز نہیں۔
48.
کھال صدقہ کرنا بہتر ہے۔
49.
قربانی کے ایام میں قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل زیادہ محبوب نہیں۔
50.
قربانی اخلاص، تقویٰ اور سنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کرتی ہے۔
ربانی
17/05/2026
جب آپﷺ کو کھڑے ہوئے غصہ آتا تو بیٹھ جاتے، اور بیٹھے بیٹھے غصہ آتا تو لیٹ جاتے تھے (تاکہ غصہ فرو ہو جائے)۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
13/05/2026
*قرآن میں `جنت` اور `دوزخ` کا ذکر 𝟳𝟳 مرتبہ آیا ہے*🥹
*اور `سزا` کا ذکر 𝟭𝟳𝟳 مرتبہ آیا ہے*😣
*جبکہ `اللّٰہ کے معاف` کرنے کا ذکر 𝟮𝟯𝟰 مرتبہ آیا ہے*🌚
کتنا `پیارا ہے میرا رب`… 🥹🤍وہ ہمیں ڈراتا بھی ہے… تاکہ ہم بھٹک نہ جائیں....وہ ہمیں سزاؤں کا بتاتا بھی ہے… تاکہ ہم سنبھل جائیں...مگر… اس کی `معافی` سب پر بھاری ہے… 🤍ہم گناہوں سے تھک جائیں…وہ معاف کرتے کرتے نہیں تھکتا…ہم بار بار ٹوٹ جائیں…وہ بار بار سنبھال لیتا ہے…بس ایک `سچی توبہ`… ایک سچا پلٹنا…اور میرا رب سب مٹا دیتا ہے… 🥹 تو کبھی بھی مایوس نہ ہونا…کیونکہ…اللہ کی رحمت.. ہر چیز سے وسیع ہے…🌸🥺
21/04/2026
**مشترکہ ہدف: عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ** ☝️
موجودہ دور میں فتنہ قادیانیت محض ایک مذہبی گروہ نہیں رہا، بلکہ یہ ایک عالمی منظم مہم کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا واحد مقصد اسلام کی بنیادوں کو کمزور کرنا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔
دنیا بھر کی اسلام دشمن طاقتیں ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیدار ہوں، اپنے عقائد کی حفاظت کریں اور نسلِ نو کو اس فتنے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آئیے! متحد ہو کر اس مشترکہ ہدف کے لیے کام کریں اور ناموسِ رسالت ﷺ پر پہرہ دیں۔
#اسلام
19/04/2026
ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ کریم آپ کو
دل میں عشقِ مصطفیٰﷺ
زبان پہ درودِ مصطفیٰﷺ
عمل میں سنتِ مصطفیٰﷺ
لب پہ نعتِ مصطفیٰﷺ
دنیا میں محبتِ مصطفیٰﷺ
قبر میں دیدارِ مصطفیٰﷺ
حوضِ کوثر پر جامِ مصطفیٰﷺ
پلِ صراط پہ دامنِ مصطفیٰﷺ
محشر میں شفاعتِ مصطفیٰﷺ
جنت میں رفاقتِ مصطفیٰﷺ
عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
محبتیں سلامت رہیں .
مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی رحمانیہ مسجد ۔۔
16/04/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدینِ کرام!
مدرسہ تبلیغ الاسلام کی جانب سے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ظاہری صفائی اور سلیقے کا بھی خاص خیال رکھیں، کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔
براہِ کرم درج ذیل امور کا خصوصی اہتمام فرمائیں:
▪️ بچوں کو روزانہ نہلا کر صاف ستھرا کرکے مدرسہ بھیجیں۔
▪️ حتی الامکان سفید کپڑے اور سفید ٹوپی پہننے کا اہتمام کروائیں۔
▪️ بچوں کے ساتھ مسواک ضرور بھیجیں اور اس کی عادت ڈالیں۔
▪️ خوشبو (عطر) کا اہتمام کروائیں، خاص طور پر جمعہ کے دن۔
▪️ ناخن، بال اور لباس کی صفائی کا باقاعدہ خیال رکھیں۔
▪️ بچوں کو ادب، صفائی اور نظم و ضبط کی تلقین کرتے رہیں۔
یاد رکھیں! بچوں کی اچھی تربیت میں مدرسہ اور والدین دونوں کا برابر کا کردار ہے۔ آپ کا تعاون ہمارے لیے نہایت قیمتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اولاد کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ناظمِ تعلیمات
مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی ۔
10/04/2026
"تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔"
مدرسہ تبلیغ الاسلام شیر شاہ کراچی میں حفظِ قرآن اور دینی تربیت کے لیے داخلے جاری ہیں۔ روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں!
رابطہ نمبر ۔۔
03161010051
09/04/2026
الحمداللہ
گلوبل سفیرِ امن،چیف آف آرمی سٹاف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کو تاریخی معاہدہ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،بحیثیت پاکستانی یہ ہم سب کیلئے اعزاز ہے،اسرائیلی،انڈین پالسیز ناکام ہو چکی ہے
08/04/2026
خطے میں جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کامیابی پورے عالم اسلام کے لیے اعزاز ہے۔
مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی ۔