Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد

Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد, College & University, Sher Shah, Karachi.

یہ پیج اور ادارہ دینِ اسلام کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں آپ کو ملیں گی:
📖 قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت
🎙️ ایمان افروز بیانات
🕌 مدرسہ کی سرگرمیاں اور دینی تعلیمات
💖 ہمارا ادارہ آپ کے زکوٰۃ، صدقہ اور دیگر خیرات کے تعاون سے چلتا ہے۔
رابطہ: 03161010051

Photos from ‎Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد‎'s post 20/06/2026

"الحمدللہ، مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی میں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے صبح اور دوپہر کی اسمبلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اسمبلی کا مکمل شیڈول اور مسنون دعائیں ہیں جو طلبہ روزانہ یاد کرتے اور پڑھتے ہیں۔ دیگر مدارس اور اساتذہِ کرام بھی اپنے ہاں اس ترتیب کو لاگو کرنے کے لیے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔"

18/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
"ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور تم سب کو قیامت کے دن تمہارا پورا پورا اجر دیا جائے گا۔"
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ تبلیغ الاسلام کے حفظِ قرآن کے ہونہار طالب علم اویس بن جاوید کے چھوٹے بھائی رضاۓ الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مدرسے کی انتظامیہ، اساتذہ کرام اور تمام طلبہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
دعا کی درخواست:
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان بالخصوص والدین اور بھائیوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور جزاۓ خیر عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ۔
منجانب:
ناظم و انتظامیہ: مدرسہ تبلیغ الاسلام
کراچی، پاکستان

17/06/2026

اسلامی کلینڈر ۔۔

05/06/2026

🌹 طالبِ علم کے جذبے کو سلام 🌹

یہ صرف قربانی کی کھالیں نہیں اٹھا رہا، بلکہ دینِ اسلام کی خدمت کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔

مدرسے کے یہ ننھے سپاہی گرمی، تھکن اور مشقت کی پروا کیے بغیر اپنے ادارے کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کا یہ جذبہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دین کی خدمت عمر کی محتاج نہیں، بلکہ اخلاص اور جذبے کی محتاج ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان طلبہ کی محنت، اخلاص اور خدمت کو قبول فرمائے، انہیں علمِ نافع، عملِ صالح اور دین کی سربلندی کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

📚 مدرسہ تبلیغ الاسلام رحمانیہ مسجد

02/06/2026

الحمدللہ!

عیدالاضحی 1447ھ کے موقع پر قربانی کی کھالوں کی وصولی اور جمع آوری میں تعاون کرنے والے تمام اہلِ علاقہ، مخیر حضرات، اساتذہ کرام، طلبہ عزیز اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ۔

خصوصاً ان طلبہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شدید گرمی، تھکن اور مسلسل محنت کے باوجود خدمتِ دین کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آپ کے اعتماد، تعاون اور دعاؤں ہی کی بدولت یہ دینی خدمات جاری ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام معاونین کی قربانیاں، صدقات، کھالیں اور خدمات اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور سب کے لیے اجرِ عظیم کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً

#عیدالاضحی
#قربانی





#مدرسہ

#اسلام


ً






27/05/2026

اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

26/05/2026

عید الاضحی مبارک ہو 🌙

25/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

📢 اعلان برائے عید الاضحیٰ تعطیلات

مدرسہ تبلیغ الاسلام
شیرشاہ کراچی — رحمانیہ مسجد

تمام طلبہ کرام، والدینِ محترم اور متعلقہ حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مدرسہ ہٰذا میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات بروز پیر 25 مئی 2026ء بمطابق 8 ذوالحجہ 1447ھ سے شروع ہو کر بروز منگل 9 جون 2026ء بمطابق 23 ذوالحجہ 1447ھ تک رہیں گی۔

ان شاء اللہ 10 جون 2026ء بروز بدھ معمول کے مطابق درس و تدریس کا آغاز ہوگا۔

تمام طلبہ کرام سے گزارش ہے کہ تعطیلات کے دوران نمازِ پنجگانہ، تلاوتِ قرآنِ کریم، اذکار، والدین کی خدمت اور دینی معمولات کا خصوصی اہتمام رکھیں۔

📌 نوٹ:
قربانی کی کھالیں مدرسہ تبلیغ الاسلام کے مستحق و نادار طلبہ کو دے کر صدقۂ جاریہ اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

آپ کی دی ہوئی کھالیں دینی تعلیم کے فروغ، طلبہ کی کفالت اور مدرسے کے اخراجات میں اہم معاون ثابت ہوں گی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

جزاکم اللہ خیراً
انتظامیہ
مدرسہ تبلیغ الاسلام
شیرشاہ کراچی — رحمانیہ مسجد
#قربانی #کراچی #عیدالاضحیٰ

25/05/2026

قربانی کی کھالیں مدرسہ تبلیغ الاسلام رحمانیہ مسجد کے مستحق طلباء کو دے کر ثواب دارین حاصل کریں شکریہ 👍👍
#کراچی #عیدالاضحیٰ #قربانی

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Sher Shah
Karachi