Akhrews Karachi Malir

Akhrews Karachi Malir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhrews Karachi Malir, Education, Karachi.

𝗔𝗹𝗹𝗮𝗺𝗮 𝗞𝗛𝗥 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 & 𝗪𝗲𝗹𝗳𝗮𝗿𝗲 𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀 𝗞𝗮𝗿𝗮𝗰𝗵𝗶 𝗠𝗮𝗹𝗶𝗿
Committed to education, welfare, and Islamic values—striving for Pakistan’s rise, the glory of Islam, and the service of the Muslim Ummah.

پریس ریلیز 📜ناموسِ رسالت ﷺ یوتھ کانفرنس صدر علامہ خادم حسین رضوی ایجوکیشنل ویلفیئر سروس ملیر کی شرکت۔کراچی: ٹیم نوجوانان...
20/03/2026

پریس ریلیز 📜

ناموسِ رسالت ﷺ یوتھ کانفرنس صدر علامہ خادم حسین رضوی ایجوکیشنل ویلفیئر سروس ملیر کی شرکت۔

کراچی: ٹیم نوجوانان کراچی اور شعور میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے وزڈم آڈیٹوریم میں "ناموسِ رسالت ﷺ یوتھ کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ خادم حسین رضوی ایجوکیشنل ویلفیئر سروس ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر "محترم عدنان علی پڑھیار کچھی" نے بطورِ مہمانِ گرامی شرکت کی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد یومِ ناموسِ رسالت ﷺ کے حوالے سے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا اور عالمی سطح پر گستاخیوں کے منظم ایجنڈے کا مؤثر سدِباب کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان مقرر سلمان علی صاحب، مہمان خصوصی پروفیسر مفتی غلام محی الدین اور علامہ رضا المصطفیٰ، علامہ یاسر رضا و علامہ فراز ریاض نے گستاخانہ واقعات کے پس منظر اور حالیہ محرکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دورِ حاضر میں نوجوانوں کو نہ صرف عشقِ رسول ﷺ کی شمع فروزاں کرنی ہے بلکہ سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا کر ان فکری سازشوں کا مقابلہ بھی کرنا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ اور مشنِ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے لیے خدمات کے اعتراف میں صدر علامہ خادم حسین رضوی ایجوکیشنل ویلفیئر سروس ڈسٹرکٹ ملیر، عدنان علی پڑھیار کچھی سمیت معزز مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

اس موقع پر عدنان علی پڑھیار نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور ہماری تنظیم اس عظیم مقصد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
علامہ خادم حسین رضوی ایجوکیشنل ویلفیئر سروس ڈسٹرکٹ ملیر

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhrews Karachi Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category