TEO Manghopir Official

TEO Manghopir Official Events and Announcements in jurisdiction of Manghopir

The 14th August program will be organized tomorrow by the TEO Office, Manghopir, at GGBSS, Surjani Town.
13/08/2026

The 14th August program will be organized tomorrow by the TEO Office, Manghopir, at GGBSS, Surjani Town.

20/07/2026

🏫 گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 14 سرجانی ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری

ہم صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سرکاری اسکولوں کے لیے اسکول اسپیسیفک بجٹ(SSB) فراہم کیا، جس کے ذریعے تعلیمی اداروں کی بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 14 سرجانی ٹاون میں ڈی ڈی او میڈم فرح کی سرپرستی اور ہیڈ مسٹریس میڈم فرزانہ کی ہدایات پر، سینئر اساتذہ سے مشاورت کے بعد اسکول کی ضروریات کے مطابق مختلف ترقیاتی کام کیے گئے۔

✅ اسکول کی عمارت کے اندر اور باہر رنگ و روغن
✅ طلبہ کے ڈیسکوں کی مرمت
✅ کلاس رومز کے دروازوں کی مرمت
✅ 7 نئے دروازوں کی تنصیب
✅ عمارت کی ضروری مرمت
✅ بجلی کے نظام کی بہتری
✅ 10 نئے پنکھوں کی تنصیب

یہ تمام اقدامات طلبہ کو بہتر، محفوظ اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ ان سہولیات سے اسکول میں داخلوں میں اضافہ ہوگا، تعلیم کو مزید فروغ ملے گا اور غریب و متوسط طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

تعلیم کی بہتری، روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 🌹

گورنمنٹ بوائز/ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 14، سرجانی ٹاون

20/07/2026

محبت تو ایک لفظ ہے، ہمیں اپنے گورنمنٹ اسکول سے عشق ہے۔ ❤️🏫

12/07/2026
گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن میں الفتح پینل کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقادآج گورنمنٹ بوائز/گرلز سیک...
12/07/2026

گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن میں الفتح پینل کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

آج گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ ویسٹ گسٹا کے صدر سر اللہ بچایوں کی سرپرستی میں الفتح پینل کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سرپرستِ اعلیٰ جناب حاجی اشرف خاصخیلی صاحب تھے۔ اس موقع پر الفتح پینل کے گسٹا سندھ کے نامزد امیدوار سید راشد شاہ، جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمود چوہان صاحب اور نائب صدر کے امیدوار غازی رفیق صاحب نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ گسٹا کے عہدیداران نے 15 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں الفتح پینل اور سرپرستِ اعلیٰ حاجی اشرف خاصخیلی صاحب کی بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران اسکول کا ہال "الفتح پینل زندہ باد" اور "گسٹا زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ساتھیوں نے بھی الفتح پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی حاجی اشرف خاصخیلی صاحب کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک بطورِ تحفہ پیش کی گئی، جبکہ تمام شرکاء کی ظہرانے سے تواضع کی گئی۔

ان شاء اللہ، 15 جولائی کو الفتح پینل کامیابی حاصل کرے گا۔

گسٹا زندہ باد
الفتح پینل زندہ باد
ڈسٹرکٹ ویسٹ گسٹا زندہ باد

*مبارکباد*           ہم *سر اللہ بچایو* کو بلا مقابلہ ایک بار پھر *گسٹا ڈسٹرکٹ ویسٹ* کے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں...
02/06/2026

*مبارکباد*

ہم *سر اللہ بچایو* کو بلا مقابلہ ایک بار پھر *گسٹا ڈسٹرکٹ ویسٹ* کے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سر اللہ بچایو نے اپنے گزشتہ تین سالہ دورِ صدارت میں اساتذہ کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے *ٹیچنگ الاؤنس* اور *ٹائم اسکیل* کے آرڈرز کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
ضلع ویسٹ کے کسی بھی اسکول میں جب بھی کسی استاد کو کسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، سر اللہ بچایو اس کے ساتھ کھڑے رہے اور اساتذہ کی مؤثر آواز بنے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اساتذہ کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں۔

سر اللہ بچایو صاحب کو ایک بار پھر دلی مبارکباد! 🌹💐

08/05/2026

*پاکستان زندہ باد*

ڈی ای او سیکنڈری ڈسٹرکٹ ویسٹ *سر عبدالجبار صاحب* کی ہدایت پر آج منگھوپیر ٹاؤن کے *گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن* میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے *"معرکۂ حق"* پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر *ٹی ای او منگھوپیر سر نورالدین مستوئی صاحب، اے ای او ڈسٹرکٹ ویسٹ سر محمد حسن گبول صاحب اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اسکاؤٹس سیکریٹری سر خورشید جعفری صاحب* نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کے دوران مہمانوں نے طلبہ کو پاک فوج کی قربانیوں اور ملکی دفاع میں ان کے کردار سے آگاہ کیا۔ بچوں نے پُرجوش تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کیے۔

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بوائز کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ پروگرام حب الوطنی، قومی شعور اور اپنی افواج سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کا خوبصورت مظہر تھا۔

*میڈم فرح ارم*
گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن

14/02/2026
*داخلہ مہم بہار 2026*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اورینٹیشن پروگرام گلشنِ معمار میں نہایت کامیابی سے منعقد کیا گیا۔اس پ...
13/02/2026

*داخلہ مہم بہار 2026*

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اورینٹیشن پروگرام گلشنِ معمار میں نہایت کامیابی سے منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر، سر رجئیش کمار صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ ایکٹنگ ڈی ای او سیکنڈری ویسٹ کراچی، سر عبدالْمجید کیانی صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔

سر رجئیش کمار صاحب نے علاقے کے طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی نظام، سہولیات، داخلہ پالیسی اور فاصلاتی نظامِ تعلیم کی افادیت کے حوالے سے جامع اور مفصل آگاہی فراہم کی۔

فوکل پرسن برائے امتحانات، سر عبداللہ، اور فیلڈ آفیسر سر قدوس نے یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز، داخلہ طریقۂ کار، اسائنمنٹس اور امتحانی نظام کے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

اپنے خطاب میں سر عبدالْمجید کیانی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے ادارے کے اساتذہ کی اکثریت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے، جو اس جامعہ کے اعلیٰ معیارِ تعلیم اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینٹر فیسلیٹیٹرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

سینٹر کوڈز:
KHI-EA-31
KHI-WE-31
KHI-NA-31

داخلے جارہی ہیں۔۔۔۔
15/01/2026

داخلے جارہی ہیں۔۔۔۔

Address

Sector L1, Ahmed School Surjani Town
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TEO Manghopir Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category