IQRA RAMS

IQRA RAMS

Share

Enter to learn and go to serve

29/07/2026

🌱 Daily Parenting Tip #20

اچھی پیرنٹنگ کے لیے والدین کے اپنے مزاج پر کام کرنا کیوں ضروری ہے؟

ہم اکثر بچوں کی عادتیں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بھول جاتے ہیں کہ بچے سب سے زیادہ اپنے والدین کے مزاج، لہجے، رویے اور عادتوں سے سیکھتے ہیں۔ اگر والدین جلد غصہ کرتے ہیں، ہر وقت پریشان رہتے ہیں، ڈانٹتے ہیں یا سخت لہجہ اختیار کرتے ہیں تو بچے بھی آہستہ آہستہ یہی انداز نارمل سمجھ کر اپنا لیتے ہیں اور اپنی شخصیت کا حصہ بناتے ہیں۔ کیوں کہ بچے کا دماغ جس چیز کو باربار دیکھتا ہے اسی کو نارمل سمجھ کر اپنا لیتا ہے۔

اچھی پیرنٹنگ کا آغاز بچے سے پہلے والدین کی اپنی شخصیت کی بہتری یا ڈویلپمنٹ سے ہوتا ہے۔ صبر، برداشت، نرم گفتگو، جذبات پر قابو اور مثبت رویہ وہ تحفے ہیں جو والدین اپنے بچوں کو بغیر کسی لیکچر کے دے سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر بچے کے ہاتھ سے غلطی سے گلاس گر کرٹوٹ جائے اور والد غصے کے بجائے مسکرا کر کہیں: "کوئی بات نہیں بیٹا، آئیں مل کر صاف کرتے ہیں۔ اگلی بار زیادہ احتیاط کرلینا۔" تو بچہ صرف صفائی ہی نہیں بلکہ مشکل وقت میں پُرسکون رہنا بھی سیکھتا ہے۔

🎯 Today's Action

آج پورا دن اپنے لہجے پر خصوصی توجہ دیں۔ کسی بھی مشکل صورتحال میں ردِعمل دینے سے پہلے تین سیکنڈ رکیں، گہرا سانس لیں اور پھر نرمی سے بات کریں۔

❓ Reflection Question

آپ کے خیال میں آپ کی کون سی عادت یا مزاج کی خصوصیت ہے جسے بہتر بنا کر آپ اپنے بچوں کی تربیت کو مزید مؤثر بنا سکتے ہیں؟ کمنٹ میں اپنا جواب ضرور دیں۔

ڈاکٹر محمدیونس خالد۔ ایجوتربیہ

15/07/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

K-446, K-area, Opposite Khaddi Stop, Korangi No. 5
Karachi
74900

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:00
Tuesday 07:00 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 14:00
Friday 07:00 - 14:00
Saturday 07:30 - 14:00