Allama Ghulam Mustafa Qasmi

Allama Ghulam Mustafa Qasmi

Share

علامہ غلام مصطفی قاسمی السندی (1916ع - 2003ع ) Allama Ghulam Mustafa Qasmi
معروف استاد، فقیہ ، محقق، مصنف ،اسلامی دانشور، ماہر فلسفہ شاہ ولی اللہ،

04/08/2024

کتاب السنۃ از علامہ موسی جار اللہ
صفحات :336- سن اشاعت 2021. انقرہ ، ترکی ISBN:9786257387101
----------
*علامہ موسی جار اللہ کی تصنیف، کتاب السنۃ* ، بھوپال سے 1946ء شائع ہوئی تھی۔ شائد اس کے بعد، دوبارہ کہیں شائع نہیں ہوئی اور یہ کتاب بالکل نایاب ہے۔ ( اگر کسی علم دوست کے پاس سافٹ کاپی pdf ہے تو شئیر کردے۔)

موسیٰ جاراللہ نے اپنے زیر نظر « کتاب السنة» سنت کی کتاب میں حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اسلام کے چار بنیادی شرعی دلائل (ادلہ اربعہ) میں سے قرآن کریم سے بھی پہلے، پہلا دلیل قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ نبوت سے متعلق تمام حقوق اور ذمہ داریوں کے فرائض امت کو وراثت میں ملے ہیں۔ شرعی دلائل کو کسی خاص تعداد تک محدود نہیں کیا جاسکتا، اور اس دائرے میں موجود شرعی دلائل کے علاوہ کچھ دوسرے دلائل بھی شامل کیے جانے چاہئیں، جیسے کہ سماجی تجربات، تاریخ کی شہادت، ضروریات اور عقل کی ہدایت۔
موسیٰ جاراللہ نے اپنی پوری زندگی کے دوران جو مختلف اصول و ضوابط کی حمایت کی، انہیں اپنے اس کتاب میں ایک منشور کی صورت میں بیان کردیا ہے۔ ان اصولوں میں سے کچھ یہ ہیں:
1. اللہ کی کتاب کو ہر قسم کے جھوٹ، تضاد اور اختلاف سے پاک ماننا قرآن کریم کے ساتھ اخلاص کا مظہر ہے؛
2. رسول اکرم کی سنت کے علاوہ کسی بھی انسان کی بات اور عمل مطلق معنوں میں دلیل نہیں بن سکتے۔
3. علماء کی صلاحیتوں اور حقوق کی قدر کی جانی چاہیے؛ مگر ان کی برتری کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی رائے لازمی طور پر قبول کی جائے، اور نہ ہی ان کی رائے کو ترک کرنا ان کی توہین کے مترادف ہے۔
4. کسی دور کا پرانا ہونا برتری کی دلیل نہیں ہو سکتا، اور نئے ہونے کا مطلب نقص نہیں؛ ہر شخص کی آزادی کا احترام کیا جانا چاہیے؛ ہر شخص کی بات، خیال اور مکتبہ فکر کا احترام کیا جانا چاہیے۔ آج بھی کچھ اہم موضوعات پر بحث جاری ہے، اور اس کتاب کو شائع کرنے کا ہمارا مقصد موسیٰ جاراللہ کے خیالات کے حق یا مخالفت میں موقف اختیار کرنا نہیں، بلکہ ان کے کام کو موجودہ قارئین کے لیے قابل فہم زبان میں دوبارہ شائع کرکے دین اور وطن کے لیے اپنی جان نثار کرنے والے ایک علم دوست کے لیے قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ اگر موسیٰ جاراللہ کے خیالات سے موجودہ اسلامی فکر اور ثقافت کے میدان میں نئے خیالات پیدا ہوتے ہیں تو خوش آئندہ بات ہے۔

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 03/08/2024

مولانا عبیداللہ سندھی رح کی املاء کردہ تفسیر ترکی زبان میں :
الہام الرحمن فی تفسر القرآن : علامہ موسٰی جاراللہ بیگیف
İlhamu’r-Rahman fi Tefsiri’l-Kur’an
Musa Carullah Bigiyef
انقرہ اسکول پبلی کشنز ، ترکی-
(Ankara Okulu Yayınları)
سن اشاعت : (2023ء)۔
صفحات کی تعداد:
(جلد اول) 416 ، جلد دوم 320-
--------
ناشر نوٹ:
علامہ موسی جار اللہ رحمۃ اللہ کی تفسیر“ الہام الرحمٰن فی تفسیر القرآن” کے عنوان سے جو تفسیر ہم نے "موسیٰ جاراللہ بیگیف کی تالیف" کے سلسلے میں شائع کی تھی، وہ اصل میں ایک ہندوستانی اسکالر اور سیاست دان مولانا عبید اللہ سندھی ؒ(1872-1944) سے تعلق رکھتی ہے۔ 1937ء میں موسیٰ جاراللہ بگیف نے اپنے پرانے دوست مولانا عبید اللہ السندی، جن سے مکہ میں ان کی ملاقات ہوئی، سے شاہ ولی اللہ دہلوی (متوفی 1176ھ) کی تفہیم اور طریقہ کار پر قرآن مجید کی تفسیر پڑھنے کی درخواست کی۔ مولانا عبیداللہ سندھی نے 26 جولائی 1937ء سے 13 جنوری 1938ء کے درمیان تقریبا 150 دن تک جاری رہنے والی تفسیروں کے دوران عربی میں تقریر کی اور علامہ موسیٰ جار اللہ نے قلم بند کیا۔ جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے، یہ کام موسیٰ جاراللہ کی مرہون منت ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اس کام کو لکھنے کا بنیادی محرک دونوں علما کی زندگی کی ایک جیسی جدوجہد، مشترکہ خیالات، مشترکہ افکار اور نظریات ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا ء پر ہم نے مذکورہ بالا تفسیر کو "موسیٰ جاراللہ بگیف کے کام" سیریز میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کتاب کی اشاعت کا مقصد، جس میں بہت سی قابلِ بحث آراء شامل ہیں، عبیداللہ سندھی اور موسیٰ جاراللہ کے نظریات کے حق میں یا اس کے خلاف موقف اختیار کرنا نہیں ہے، بلکہ ان علماء کا بطور قوم شکریہ ادا کرنے کی کوشش کرنا ہے جنہوں نے اپنے مذہب اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں آج کے قارئین کی توجہ میں لایا۔
-----
"موسیٰ جاراللہ بگیف سیریز" میں انقرہ کے اس مکتبہ سے 20 سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
سجاد احمد/ کراچی

28/07/2024

80ء کی دہائی میں پی ٹی وی (PTV) کراچی سینٹر ، سے فھم القرآن کے نام سے ایک پروگرام نشر ہوتا تھا ، جس میں مختلف علماء کرام درس دیا کرتے تھے۔
اس پروگرام میں علامہ غلام مصطفیٰ قاسمی رح نے بھی کئی بار شرکت فرمائی۔ اس بارے کوئی تفصیل اور ریکارڈنگز کی دستیابی کا کوئی سراغ ، کوئی مدد کرسکتا ہے تو نوازش۔

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 26/07/2024

مولانا عبیداللہ سندھی و دیگر مشاہیر
Molana Ubaidullah Sindhi and others.
از قلم غلام مصطفیٰ قاسمی,
مرتب : محمد شاہد حنیف
Downlaod PDF files
Small size file - (File Size: 7.26 MB)
http://s745899874.online-home.ca/KB/Molana%20Ubaidullah%20Sindhi%20U-160319/WQB.pdf

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 02/07/2024

جماعت اسلامی کے دینی رجحانات: مفتی ظفیر الدین مفتاحی رح
Jamat e Islami key Deni Rujhanaat by M***i Zafir uddin Miftahi Dar ul uloom Deuoband.

کتاب ڈائونلوڈ لنک : Download link

https://archive.org/download/20240702_20240702_1535/%D8%AC%D9%85%D8%A7%D8%B9%D8%AA%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%8C%20%D8%B1%D8%AC%D8%AD%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%AA%20%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7%20%D8%B8%D9%81%DB%8C%D8%B1%20%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86%20.pdf

________
مولانا مفتی ظفیرالدین صاحب مفتاحی (1926-2011)
(سابق مفتی دارالعلوم دیوبند و صدر اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا, کئی کتابوں کے مصنف)- 1956 میں جامعہ دارالعلوم دیوبند میں شعبہ تصنیف میں تقرر ہوا۔ حضرت حکیم الامت قاری محمد طیب صاحب کے مشورہ و رہنمائی سے پہلے کام کا آغاز جماعت اسلامی کے دینی رجحانات پر تنقیدی کتاب مرتب کرنے سے ہوا۔
*جماعت اسلامی کے دینی رجحانات* آپ نے قلیل مدت میں عرق ریزی اور کتابوں کی ورق گردانی کرکے کتاب کا مسودہ تیار کرلیا۔ حضرت حکیم الامت قاری محمد طیب ( مہتمم دارالعلوم دیوبند ) کے مشورہ سے کتاب کا نام” جماعت اسلامی کے دینی رجحانات” طے کیا گیا۔ یہ آپ کی پہلی کاوش تھی جسے دارالعلوم کے ارباب فضل و کمال کی مجالس میں پزیرائی حاصل ہوئی اور اس کی طباعت مکتبہ دارالعلوم سے ہوئی۔ ایسی مستند اور معتدل اس موضوع پر دوسری کتاب نہیں۔عام طور سے تشدد کا اور جارحانہ انداز لوگ استعمال کرتے ہیں مگر آپ کا لہجہ بہت ہی نرم اور پیارا ہے۔ "زندگی کا علمی سفر ص129" اور آپ کے خطوط کے مجموعے میں اس کتاب کا پس منظر و پیش منظر موجود ہے۔
__________________
فیس بوک پر کئی اہل علم کو اس نایاب کتاب کی تلاش تھی ۔ محترم مولانا محمد عمار خان ناصر مد ظلہ نے کچھ ماہ پہلے فیس بوک وال پر اس کتاب کی دستیابی کے لیے پوسٹ لگائی تھی لیکن ہنوز اس کتاب کی سوفٹ /ہارڈ کاپی کا سراغ کہیں نظر سے نہیں گزرا ۔۔۔۔ ہارڈ کاپی کے حوالے سے تو مصنف رح کے فرزند ارجمند احمد سجاد قاسمی نے اپنی فیس بوک وال پر کتاب کا تعارف کراتے لکھتے ہیں میرے پاس بھی والد صاحب کے اس کتاب کی فوٹو کاپی موجود ہے۔ اس سے خوب اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب کتنی نایاب ہے۔۔۔۔
______
کراچی کے ایک قدیم ترین مدرسہ جامعہ عربیہ مظہر العلوم ، کھڈہ- کراچی ( قائم شدہ 1884ع) کے علم دوست ڈاکٹر مولانا محمود حسن مد ظلہ العالی کی ذاتی لائبریری میں کتاب کا سراغ ملا۔ کراچی کی یہ دینی درسگاہ قدیم ترین شمار ہوتی ہے۔ مدرسہ کی لائبریری کئی مخطوطات اور قدیم کتابوں کا خزانہ موجود ہے۔ (مخطوطات کی فہرست ، سندھ حکومت کے شعبہ آرکائیوز سے شائع ہوچکی ہے) اس کتاب سے استفادہ کی درخواست کی تو ، مولانا نے استفادہ عام کے لیے اسکن کرکے میرے حوالہ کیا۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔
سجاد احمد / کراچی
یکم جولائی ، 2024-

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 27/04/2024

افکارشاہ ولی اللہ محدث دہلوی
امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے افکار و نظریات پر ماہنامہ الرحیم اور الولی میں شائع شدہ
علامہ غلام مصطفی قاسمی کے مقالات و نگارشات
مصنف: علامہ غلام مصطفیٰ قاسمی
مرتب: محمد شاہد حنیف
نظر ثانی : ڈاکٹر قاضی خادم حسین
اعزازی ڈائریکٹر :علامہ غلام مصطفی قاسمی چیئر
سندھ یونیورسٹی جام شورو
پیشکش بشکریہ : طوبی ریسرچ لائبریری
15 شوال المکرم 1445 ہجری
ڈائریکٹ لنک ڈائونلوڈ کمنٹ میں موجود ہے ۔
AFKAR E SHAH WALIULLAH MUHADDIZ DEHLVI
MAJOUA E MAQALAAT
BY: GHULAM MUSTAFA QASMI
COMPILE : MUHAMMAD SHAHID HANIF
Read & Download

https://toobaa-elibrary.blogspot.com/2024/04/afkar-e-shah-waliullah-muhaddiz-dehlvi.html


مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحہ " ارمغانِ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی "۔
,

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 31/12/2023

رسالۃ الدکتوراہ/ Ph.D thesis (3)

تحقیق مخطوط: التفسیر الھام الرحمان (عربی)
للشیخ عبید اللہ السندي ( العلامہ موسی جار اللہ)
( سورۃ العلق الی سورۃ القیامۃ )
Ilham ur rahman fi tafseer Alquran Moulana Ubaidullah sindhi.
تحت اشراف : الاستاذ الدکتور قاری تاج افسر
طالب العلم : سید متین احمد شاھ
الجامعہ الاسلامیہ العالمیہ اسلام آباد

ڈائونلوڈ لنک:

https://archive.org/download/20231231_20231231_1502/%D8%AA%D8%AD%D9%82%D9%8A%D9%82%20%D9%85%D8%AE%D8%B7%D9%88%D8%B7%20%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%81%D8%B3%D9%8A%D8%B1%20%D8%A5%D9%84%D9%87%D8%A7%D9%85%20%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D8%A7%D9%86%20%D8%B3%D9%88%D8%B1%D8%AA%20%D8%A7%D9%84%D8%B9%D9%84%D9%82%20%D8%AA%D8%A7%20%D8%A7%D9%84%D9%82%DB%8C%D8%A7%D9%85%DB%81%29.pdf

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 31/12/2023

رسالۃ الدکتوراہ/ Ph.D thesis (2)

تحقيق مخطوط : التفسير الهام الرحمان (عربی)
للشيخ عبيد الله السندي ( سورة النحل إلى سورة التوبة )
Ilham ur rahman fi tafseer bil quran

تحت اشراف : الاستاذ الدکتور قاری تاج افسر
طالب العلم : محمد وقاص
الجامعہ الاسلامیہ العالمیہ اسلام آباد
Download link: ڈائون لوڈ لنک

https://archive.org/download/20231231_20231231_1438/%D8%AA%D8%AD%D9%82%D9%8A%D9%82%20%D9%85%D8%AE%D8%B7%D9%88%D8%B7%20%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%81%D8%B3%D9%8A%D8%B1%20%D8%A5%D9%84%D9%87%D8%A7%D9%85%20%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D8%A7%D9%86%20%20%D8%A7%D9%84%D9%86%D8%AD%D9%84%20%D8%A5%D9%84%D9%89%20%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%88%D8%A8%D8%A9%29.pdf

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 27/12/2023

رسالۃ الدکتوراہ/ Ph.D thesis (1)

تحقيق مخطوط * التفسیر الہام الرحمن ( عربی)
للشیخ عبیداللہ سندھی رح* العلامہ موسی جار اللہ
سورت الدھر تا سورت الحجرات
تحت اشراف : الاستاذ الدکتور قاری تاج افسر
طالب : عبدالحی السندی
الجامعہ الاسلامیہ العالمیہ اسلام آباد
_______؛______
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے انتہائی قابل اور محقق پروفیسر ڈاکٹر قاری تاج افسر حفظہ اللہ کے زیر نگرانی قابل و محنتی تین ریسرچ اسکالرز اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے تفسیر الہام الرحمن پر لکھ کر ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔
ماشاءاللہ اللھم زد فزد
_______؛_____
قیام مکہ مکرمہ (1937/1938) کے دوران ، حضرت مولانا عبیداللہ سندھی رح نے ایک محقق العلامہ موسی جار اللہ ( اصل روس کے رہنے والا) کو عربی زبان میں قرآن مجید کی مکمل تفسیر املاء کروائی تھی۔ مخطوطے کے صورت میں یہ مکمل تفسیر محفوظ ہے۔
علامہ غلام مصطفیٰ قاسمی رح نے اپنی تحقیق و حواشی کے سورت الفاتحہ تا سورت المائدہ ، دو جلدیں طبع کروائی جو بھی نایاب ہیں۔۔۔ تفسیر الہام الرحمن کے کچھ حصوں کے اردو ترجمے بھی شائع ہوئے ہیں۔ سندھی زبان میں اس کا ترجمہ علامہ قاسمی رح نے پارہ اول کا فقط شائع ہوا ہے۔
حضرت سندھی کے تفسیری کام پر خصوصاً جو مخطوطات کی شکل میں موجود ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سجاد احمد / کراچی


ڈائونلوڈ لنک Download link
https://archive.org/download/20231227_20231227_1251/%D8%AA%D8%AD%D9%82%D9%8A%D9%82%20%D9%85%D8%AE%D8%B7%D9%88%D8%B7%20%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1%20%D8%A7%D9%84%DB%81%D8%A7%D9%85%20%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86%20%D8%A7%D9%84%D8%AF%DA%BE%D8%B1%20%D8%AA%D8%A7%20%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%AC%D8%B1%D8%A7%D8%AA.pdf

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 24/12/2023

اصول تفسیر میں مولانا عبید اللہ سندھی کا منہج و اسلوب
Methodology and Style of Molana Ubaidullah Sindhi in Principle of Qur’anic Interpretation.

Waqar Ahmad

Vol. 60 No. 2 (2022): FIKR-O NAZAR فکر و نظر

http://irigs.iiu.edu.pk:64447/ojs/index.php/irifikronazar/article/view/2215

حضرت مولانا عبیداللہ سندھی رح ( وفات1944) ایک عبقری شخصیت تھے۔ حضرت سندھی رح کا قرآن مجید کے ساتھ ایک خصوصی تعلق رہا ہے ۔ یہ آپ کا امتیازی شان ہے کہ آپ نے قرآن مجید کے مکمل تین تفسیر تین زبانوں ( عربی، اردو اور سندھی) میں الگ الگ املاء کروائیں، اس کے علاؤہ بھی جزوی طور پر کئی تفسیری خدمات ہیں۔
آپ کے تفسیری اصول اور منہج و اسلوب کے موضوع پر محترم محمد وقار نے اپنا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ لکھا ہے۔ جس بنا پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈگری مل چکی ہے۔
اس آرٹیکل میں اصول تفسیر میں حضرت سندھی کے منہج اور اسلوب کو تحقیقی و علمی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ حضرت سندھی رح کے تفسیری نکات اور منہج و اسلوب کو سمجھنے پر یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔ امید ہے کہ آپ کا مقالہ جلد شائع ہوکر استفادہ عام کے لیے پیش ہوگا ۔ ان شاءاللہ
سجاد احمد پنھور/کراچی
ڈائون لوڈ لنک:
https://archive.org/download/20231224_20231224_1703/%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84%20%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7%20%D8%B9%D8%A8%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81%20%D8%B3%D9%86%D8%AF%DA%BE%DB%8C%20%DA%A9%D8%A7%20%D9%85%D9%86%DB%81%D8%AC%20%D9%88%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D9%88%D8%A8.pdf

Photos from Allama Ghulam Mustafa Qasmi's post 24/12/2023

علم الاعتبار کا مفہوم و اطلاق، آیات تدبیر منزل کی روشنی میں: تفسیر الہام الرحمان (مولانا سندھی) اور بیان القرآن (مولانا تھانوی) کا تقابلی مطالعہ۔
The Meaning and Application of ‘Ilm al-I‘tibār in the Light of Verses on Domestic Management: A Comparative Study of Ilhām al-Raḥmān and Bayān al-Qur’ān۔

Muhammad Waqas
International Islamic University Islamabad

ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مؤقر ریسرچ جرنل فکرو نظر میں شائع شدہ محترم محمد وقاص نے اس مختصر تحقیقی آرٹیکل میں مولانا عبیداللہ سندھی رح کے املاء کردہ تفسیر الہام الرحمن اور مولانا اشرف علی تھانوی رح کی تفسیر بیان القرآن کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔
اس آرٹیکل میں کئی مثالیں پیش کی گئی ہیں جہاں ایک آیت کے ضمن میں دونوں حضرات کی تفاسیر کو پیش کیا گیا ہے۔
مولانا تھانوی رح کے نزدیک زیادہ تر انفرادی یعنی فرد و شخص کی اصلاح ( علم تصوف ) کے ضمن میں علم الاعتبار و اشارات و تاویل سے کام لیا گیا ہے جبکہ مولانا عبیداللہ سندھی رح کے ہاں توسع ہے اور انفرادی سے زیادہ اجتماعی معاملات کو توجہ حاصل رہی ہے۔ اس لیے سماجی و سیاسی معاملات میں بھی علم الاعتبار و تاویل سے استدلال فرماتے ہیں اور وہ تفسیری اصولوں سے کسی طرح بھی منحرف نہیں ہیں۔
http://irigs.iiu.edu.pk:64447/ojs/index.php/irifikronazar/article/view/1274/594
سجاد احمد
ڈائون لوڈ کرنے کے لیے لنک
downloadhttps://archive.org/download/20231224_20231224_1508/%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1%20%D8%A7%D9%84%DB%81%D8%A7%D9%85%20%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D9%86%20%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86%20%DA%A9%D8%A7%20%D8%AA%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%B2%DB%81.pdf

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Karachi