09/04/2026
📚✨ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بہترین انتخاب!
مدرسہ باب العلوم میں درجہ اولیٰ مع میٹرک کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کے ساتھ بہترین تربیت کا موقع حاصل کریں۔
🌟 نمایاں خصوصیات:
✔️ تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ
✔️ اردو، عربی اور انگریزی میں مہارت
✔️ تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی
✔️ محفوظ اور بہترین ہاسٹل کی سہولت
📅 داخلے کی آخری تاریخ: 15 اپریل 2026
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0336-1344825 | 0327-3163305 | 0315-2145846
📍 جامع مسجد باب العلوم، سیکٹر 5 ایف ایس ٹی 2 گرین بس کا آخری اسٹاپ سرجانی ٹاؤن کراچی نزد کے ڈی اے فلیٹ پاور ہاؤس سرجانی ٹاؤن کراچی
👉 آج ہی رابطہ کریں اور اپنے بچوں کے لیے بہترین دینی و تعلیمی ماحول منتخب کریں!
#کراچی
08/04/2026
تبصرہ کتب:
مولانا اسماعیل ریحان دامت برکاتہم کا بندے کی کتاب "تلخیص ہدایہ" پر تبصرہ:
تبصرہ: تلخیصِ ہدایہ (اول و دوم)
مصنف: مفتی انس عبد الرحیم
فقہ حنفی کی شاہکار کتاب "ہدایہ" اپنی جامعیت اور استدلالی قوت کے باعث نہایت مقبول ہے اور اسی بناء پر درس نظامی کا لازمی حصہ ہے، تاہم اس دور میں طلبہ کی استعداد کم ہونے کے باعث اس کی تفہیم میں جا بجا مشکلات پیش آتی ہیں۔ بہت مسرت کی بات ہے کہ ہمارے دوست مفتی انس عبد الرحیم صاحب نے "تلخیصِ ہدایہ" کی صورت میں ان مشکلات کا انتہائی احسن حل پیش کیا ہے۔ اس تلخیص کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مصنف نے کتاب کے روایتی متن کو جدید تعلیمی اسلوب میں ڈھال دیا ہے۔ ہر باب کے آغاز میں "مبادیات" اور "تعریفات" کا اہتمام کرنے سے طالب علم کے ذہن میں متعلقہ موضوع کا بنیادی خاکہ واضح ہو جاتا ہے۔ کتاب میں "نقشوں اور چارٹس" کا استعمال ایک بہترین قدم ہے، جس کی مدد سے پیچیدہ فقہی مسائل اور فروعی اختلافات کو چشم زدن میں سمجھنا ممکن ہو گیا ہے۔
مصنف نے محض عبارت آرائی کے بجائے "قواعدِ فقہیہ" اور "مفتیٰ بہ اقوال" کی نشاندہی کر کے اسے فتویٰ نویسی کی تربیت کا ذریعہ بھی بنا دیا ہے۔ وفاق المدارس کے امتحانی سوالات کی شمولیت نے اسے طلبہ کے لیے ایک بہترین "ایگزام گائیڈ" کی حیثیت دے دی ہے، جس سے پرچہ حل کرنے کی مہارت پیدا ہوتی ہے۔ صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے اس کی اشاعت کر کے علمی حلقوں کی بڑی خدمت کی ہے۔ یہ کتاب ہدایہ کے مشکل مباحث کو سہل بنا کر پیش کرتی ہے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ فقہ سے طالب علم کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ یہ تلخیص، ہدایہ کی تدریس میں معاون ایک ایسی کلید ہے جو طالب علم کو مسائل کی گہرائی تک پہنچاتی ہے اور اسے رٹا لگانے کے بجائے فہمِ دین کی راہ دکھاتی ہے۔ میں مصنف کو اس مفید کاوش پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ کی توفیق خاص سے وہ مزید اخلاص کے ساتھ دین مبین کی خدمت میں لگے رہیں اور اس طرح کی مفید تصانیف پیش کرتے رہیں۔
#ہدایہ
#فقہ
03/04/2026
🌙 حج و عمرہ تربیتی سیشنز (آن لائن) 🌙
گھر بیٹھے حج و عمرہ کا مکمل طریقہ سیکھنے کا سنہری موقع
=======================================
🕒 وقت: دوپہر 3:00 بجے پاکستانی
💻 پلیٹ فارم: زوم + یوٹیوب + فیس بک
(ریکارڈنگ اور پی ڈی ایف دستیاب)
📅 ٹریننگ دو فیز میں ہوگی:
🟢 فیز 1:
اتوار، 29 مارچ — عمرہ کا مکمل طریقہ (یہ نشست ہوچکی ہے)
اتوار، 5 اپریل — حج کا طریقہ
اتوار، 12 اپریل — عورتوں کا حج
اتوار، 19 اپریل — زیارات
🔵 فیز 2:
اتوار، 26 اپریل — عمرہ کا مکمل طریقہ
اتوار، 3 مئی — حج کا طریقہ
اتوار، 10 مئی — عورتوں کا حج
اتوار، 17 مئی — زیارات
✨ کورس میں شامل موضوعات:
✔ عمرہ کا Step by Step طریقہ
✔ حج کا مکمل طریقہ
✔ خواتین کے مخصوص مسائل
✔ زیارات
✔ عام غلطیوں کی اصلاح
✔ سوال و جواب
📩 شرکت کے لیے جوائن کریں:
https://chat.whatsapp.com/FdvKzZKyCFY1zKyOqd4XD1
29/03/2026
انشا اللہ آج 3 بجےعمرہ کے حوالے سے لائیو سیشن ہوگا ۔
28/02/2026
صدقۂ فطر ہر صاحبِ نصاب مسلمان پر واجب ہے۔
عید سے پہلے اپنے فطرانے کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ مستحق طلبہ اور ضرورت مند افراد بھی خوشی میں شریک ہو سکیں۔
آج ہی اپنا حصہ ادا کریں۔
💳 اکاؤنٹ نمبر:
میزان بینک
ٹائٹل: محمد انس
01170100063162
📱 رابطہ نمبر: 03273163305
0315-2145846
اللہ تعالیٰ آپ کے صدقات کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲
#رمضان٢٠٢٦