02/06/2026
الحمد للہ!
بڑی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ہمارے دادا جان، حضرت مولانا افتخار احمد اعظمی صاحب رحمہ اللہ کی حیاتِ مبارکہ، خصوصاً قرآنِ مجید کے ساتھ ان کی والہانہ محبت، تعلق اور خدمتِ قرآن پر مشتمل کتاب "تذکرۂ عاشقِ قرآن" شائع ہو چکی ہے۔
یہ کتاب میرے محترم چچا جان، حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی خلیل احمد اعظمی صاحب مدظلہ کی علمی و تحقیقی کاوش کا ثمر ہے، جس میں حضرت دادا جان رحمہ اللہ کی زندگی کے وہ روشن پہلو جمع کیے گئے ہیں جو قرآنِ کریم سے ان کی غیر معمولی وابستگی، تلاوت، تدریس اور عشقِ قرآن کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔
کتاب کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس پر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہٗ کی گراں قدر تقریظ بھی شامل ہے، جو اس کتاب کی علمی و روحانی اہمیت کو مزید نمایاں کرتی ہے۔
اگر آپ قرآنِ مجید سے محبت کرنے والوں اور اس کی ترویج و تشریح میں زندگیاں وقف کرنے والوں کی سوانح پڑھنا پسند کرتے ہیں، قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں، اور اکابرین کی عملی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب یقیناً آپ کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔
اخیر میں دعاگو ہوں کہ باری تعالیٰ حضرت دادا جان (مولانا افتخار احمد اعظمی) رحمہ اللہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی خدماتِ دینیہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور اس کتاب کو امت کے لیے نفع بخش بنائے۔
آمین۔
حمزہ رشید اعظمی
دارالعلوم محمدیہ کورنگی