03/02/2025
✨ Surah Al-Muzzammil Free Course - A Golden Opportunity! ✨
Do you want to memorize Surah Al-Muzzammil easily? 🌙💖
This free course is your chance! Learn, understand, and memorize without any fee!
✅ Easy Memorization Techniques 📖
✅ Fill Your Life with Quranic Blessings ✨
✅ Complete Online Guidance 🌍
🔥 Join now and enlighten your heart with the Noor of the Quran! 🔥
01/02/2025
*کسی کے بھروسے پہ نہ رہیں*
♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️
ہمیں دفنا کر واپس آتے ہی ہمارے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔
ایک ہفتہ گزرے گا ہمارے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے۔
دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا۔
تین ہفتوں تک ہماری قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آجائے گی۔
ایک ماہ گزرے گا گھر میں واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا۔
تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد ہمارے بچے واپس نارمل روٹین کی جانب آجائیں گے۔
ہماری قبر کی زیارت جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی۔ دو ماہ تک ہماری بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے تھوڑا مسکرا لیا کریں گے۔
چار ماہ تک گھر میں سب کچھ ریگولر ہو چکا ہو گا۔ مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے۔
چھے ماہ گزرے ہماری قبر پر اب مہینے میں ایک بار چکر لگتا ہے۔
ایک سال گزرا اور گھر والے سوچیں گے آج پورا سال ہو گیا آخری بار قبر پر کب گئے تھے ؟
شاید ایک ماہ پہلے ؟
آخری بار دعا کب کی تھی ؟
شاید یاد بھی نہیں
یقین کریں آپ جتنے بھی توپ کیوں نا ہوں محض ایک سال میں آپ سورہ دہر کی پہلی آیات کا عملی نمونہ ہوں گے انسان پر ایک ایسا دور بھی تھا کہ وہ کچھ نہ تھا بے شک یہ پیدائش سے پہلے کی بات ھے آپ اسے وفات کے بعد بھی سوچ لیں۔
ہم آپ چاہے جتنے بھی لوگوں کے محبوب ھوں ہم کچھ نہیں ہماری اوقات کچھ نہیں
مختصر یہ کہ اپنے لیے نیک اعمال خود ھی تیار کریں مرنے کے بعد کسی کے بھروسے پہ نہ رہیں۔
whatsapp.com
01/02/2025
محبت اس وقت ہوتی ہے جب اللّٰه تعالی تم سے کہتا ہے کہ
🍃 *"میں نے تمہارے لیے سب کچھ پیدا کیا ہے"*
اور آپ کہتے ہیں،
🍂 *"میں نے آپ کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا ہے."*
پاک دلوں کو زیادہ نصیحت کی ضرورت نہیں پڑتی، صرف اللہ کے ذکر سے وہ ڈرتے ہیں اور نرم ہو جاتے ہیں...🤍🌷
*اللہ کریم آج کہ دن آپ کو وہ خوشی عطاء کریں جس کے لیے آپ دعا کرتے ہیں*
🤲🏻آمین ثم آمین۔۔۔🤲🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VatV2a9BKfhvoOUD2R0C
01/02/2025
*فضیلت دعا :
💎 حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:
*"اَلْحَمْدْ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ ۔"*
(صحیح بخاری ، حدیث 6312، کتاب الدعوات)
💎 حضرت براء بن عازب رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سونے اور جاگنے کی دعائیں سکھائیں، اور ان میں یہ دعا بھی شامل ہے:
*"اَلْحَمْدْ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَحْيَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ۔"*
صحیح مسلم (حدیث2711، کتاب الذکر والدعاء)
*تدبر و عمل💕*
یہ دعا ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری نیند ایک عارضی موت کی مانند ہے اور صبح کا جاگنا اللّٰہ کی قدرت کا مظہر ہے۔
اس دعا کے ذریعے ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں زندگی بخشی اور ایک نیا دن عطا کیا تاکہ ہم اس کی عبادت کریں اور اس کے احکامات پر عمل کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دعا کو یاد کرنے اور روزانہ اپنی زندگی میں شامل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
https://whatsapp.com/channel/0029VatV2a9BKfhvoOUD2R0C
09/12/2024
🌟 بناتِ خدیجہ آن لائن پلیٹ فارم 🌟
کیا آپ اسلامی تعلیمات، قرآن پاک کی تلاوت، یا دیگر آن لائن کورسز میں دلچسپی رکھتی ہیں؟
ہم آپ کو معیاری اور آسان طریقے سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
✅ اسلامی کورسز
✅ گرافک ڈیزائننگ
✅ قرآنِ پاک حفظ اور تجوید
✅ خواتین کے لیے خصوصی تربیت
ابھی ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں اور اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کریں!
📞 [رابطہ کے لیے بٹن دبائیں]