Kasb e Halal

Kasb e Halal

Share

Empowering individuals to pursue halal and righteous ways of earning a living.

27/11/2025

🌙 KASB-E-HALAL SEASON 3 ANNOUNCEMENT

Halal rizq… sirf rozi nahi, barkat ka zariya hai.
Isi soch ke sath hum lekar aa rahe hain Kasb-e-Halal Season 3, jahan nayi nasal ko Islamic finance aur halal earning ka saaf raasta dikhaya jata hai.

📅 Schedule

Har Saturday — 8:00 PM to 10:00 PM
Dates: 6 December, 13 December, 20 December, 27 December

📍 Venue

Jama Masjid Ahmed Shaheed
Shah Faisal Chowk, Orangi Town, Karachi

📘 Course Highlights

✓ Halal earning ke practical tareeqay
✓ Islamic banking ka asal concept
✓ Sood ki haqeeqat aur us se bachne ke raaste
✓ Personal finance ko halal tor par manage karna
✓ Completion par certificate

🎯 Why Join?

Aaj ke daur ka sab se bara imtihaan haram aur halal ka farq samajhna hai.
Yeh course aap ko woh ilm deta hai jo zindagi ki direction badal deta hai —
Ilm bhi… Amal bhi… Aur Barkat bhi.

📲 Registration (Limited Seats)

WhatsApp: 0343 6530742

23/11/2025

چار ہفتوں کا اسلامی بینکنگ کورس ( حلال کمائی کی طرف پہلا قد*)

اسلامی بینکنگ کو آسان اور عملی انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں؟
ہمارا چار ہفتوں پر مشتمل یہ کورس آپ کو سکھائے گا:

📌 اسلامی بینکنگ کے بنیادی اصول
📌 سود (ربا) سے پاک مالی نظام
📌 شریعت کے مطابق بینکنگ پراڈکٹس
📌 روزمرہ زندگی میں حلال مالی فیصلے
📌 نوجوانوں کے لیے اسلامی فنانس میں کیریئر کے مواقع

اگر آپ دین کے مطابق مالی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور حلال طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تو یہ کورس آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔

✨ کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

📞 اپنی سیٹ ابھی بُک کریں!
📲 Contact / WhatsApp: 0343 6530742

حلال راستے کی پہلی اینٹ آج ہی رکھیں!

Photos from OH consulting firm's post 12/01/2025
28/12/2024

**کسبِ حلال سیزن 2 کا شاندار اور یادگار اختتام**

27 دسمبر 2024 کو جامع مسجد احمد شاہ فیصل چوک میں *کسبِ حلال سیزن 2* کی آخری کلاس نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جو کامیابی کے ایک نئے سنگ میل کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس باوقار تقریب میں حافظِ قرآن، عالمِ دین، مفتیانِ کرام اور کالج و یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور علم و ہنر کے انمول خزانے حاصل کیے۔

اس تقریب کو مزید رونق بخشنے کے لیے ملک کی معروف علمی اور مذہبی شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں مفتی فاروق مدنی، علامہ نظام الدین، علامہ زاہد اشرفی، علامہ محبوب، اور مہمانِ خصوصی عالمی مبلغ، اُستاذُ العلماء، فقیہ العصر ڈاکٹر مفتی ابوبکر صدیق شازلی حفظہ اللہ شامل تھے۔ تقریب کا اہم حصہ اسناد کی تقسیم تھی، جو ڈاکٹر مفتی ابوبکر صدیق شازلی کے مبارک ہاتھوں سے کی گئی، اور ہر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا طالبعلم اپنی کامیابی پر خوشی سے جھوم اٹھا۔

اس یادگار موقع پر *OH کنسلٹنگ فرم* کے سپورٹنگ پارٹنرز بھی موجود تھے، جن میں الحمد ریئل اسٹیٹ کے سی ای او ساجد ممتاز، جنرل منیجر واجد ممتاز، اور صغیر عالم؛ *سرونگ ہیومینٹی ویلفیئر* کے صدر عاصف الدین اور جنرل سیکریٹری محمد اویس؛ اور *قائداعظم ویلفیئر ٹرسٹ* کے صدر مسٹر فیض شہاب اور مسٹر شہاب شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔

پروگرام کے اختتامی لمحات نہایت دلکش تھے، جہاں مہمانِ خصوصی مفتی ابوبکر صدیق شازلی نے کسبِ حلال کے ماسٹر ٹرینر کو ایک خوبصورت سرٹیفکیٹ فریم پیش کیا۔ آخر میں، تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کی رونق کو دوچند کر دیا۔

*کسبِ حلال سیزن 2* کا یہ شاندار سفر، جو *"جدید اسلامی بینکنگ کے فروغ"* کے مشن کے تحت شروع کیا گیا تھا، اپنے اختتام پر پہنچ گیا۔ یہ تقریب علم، ترقی، اخلاقیات، اور حوصلے کی ایک زندہ مثال ثابت ہوئی۔ یہ کامیابی کا ایک ایسا چراغ ہے جو آنے والے سیزنز کے لیے روشنی کا ذریعہ بنے گا۔





















Call now to connect with business.

28/12/2024
Mobile uploads 28/12/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

North Karachi
Karachi