Ilmi Nazariye

Ilmi Nazariye

Share

"Seekhna kabhi rukta nahi – har din, nayi baatein!"

08/11/2024

مطالعہ کرنے کے دوران حاصل نصیحت آموز حکایات و واقعات۔
حضرتِ سیِّدُنا شیخ شاہ کرمانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شہزادی جب شادی کے لائق ہوگئی اور پڑوسی ملک کے بادشاہ کے یہاں سے رشتہ آیا تب آپ نے (وہ رشتہ)ٹھکرا دیا اور مسجِد مسجِد گُھوم کرکسی پارسا نوجوان کو تلاش کرنے لگے۔ ایک نوجوان پر ان کی نگاہ پڑی جس نے اچّھی طرح نَماز ادا کی اورگِڑگِڑا کر دُعا مانگی ۔ شیخ نے اُس سے پوچھا ، تمہاری شادی ہو چکی ہے؟ اُس نے نَفی میں جواب دیا۔ پھر پوچھا، کیا نِکاح کرنا چاہتے ہو؟ لڑکی قراٰنِ مجید پڑھتی ہے، نَماز روزہ کی پابند ہے اور خوب سیرت ہے ۔ اُس نے کہا، بھلا میرے ساتھ کون رِشتہ کرے گا! شیخ نے فرمایا، میں کرتا ہوں! لو یہ کچھ دِرہم ، ایک دِرہم کی روٹی ، ایک دِرہم کا سالن اور ایک دِرہم کی خوشبوخرید لاؤ۔اِس طرح شاہ کرمانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی دُخترِ نیک اختر کا نِکاح اُس سے پڑھا دیا۔ دُلہن جب دُولہا کے گھر آئی تو اُس نے دیکھا پانی کی صُراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی ہے ۔ اُس نے پوچھا ، یہ روٹی کیسی ہے؟دُولہا نے کہا، یہ کل کی باسی روٹی ہے میں نے اِفطار کے لئے رکھی ہے ۔ یہ سُن کر وہ واپَس ہونے لگی۔یہ دیکھ کر دُولہا بولا، مجھے معلوم تھا کہ شیخ شاہ کرمانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شہزادی مجھ غریب انسان کے گھر نہیں رُک سکتی ۔ دُلہن بولی، میں آپکی مُفلِسی کے باعِث نہیں جا رہی بلکہ اس لئے لوٹ کر جارہی ہوں کہ ربُّ العٰلمین عَزَّوَجَلَّ پر آپ کا یقین بَہُت کمزور نظر آ رہا ہے جبھی تو کل کیلئے روٹی بچا کر رکھتے ہیں ، مجھے تو اپنے باپ پر حیرت ہے کہ اُنہوں نے آپ کو پاکیزہ خصلت اور صالِح کیسے کہدیا! دُولہا یہ سُن کر بَہُت شرمِندہ ہوا اور اُس نے کہا،اس کمزوری سے معذرت خواہ ہوں۔ دُلہن نے کہا، اپنا عُذر آپ جانیں البتّہ میں ایسے گھر میں نہیں رُک سکتی ، جہاں ایک وَقت کی خوراک جَمع رکھی ہو، اب یا تو میں رہوں گی یا روٹی ۔ دُولہا نے فوراً جا کر روٹی خیرات کر دی اور ایسی دَروَیش خَصلت انوکھی شہزادی کا شوہر بننے پر اللہ تَعَالٰی کا شکر ادا کیا۔ (روضُ الریاحین ص 192، ملخصاً)(فیضان سنت صفحہ 501)
مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے ہمیں فالو کریں۔
فیس بک:

29/10/2024

اللہ اکبر کبیرا ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی ابھی عربی کی ایک ویب سائٹ پر میں ایک آرٹیکل پڑھ رہا تھا جو 22 اکتوبر 2024 کا ہے اس میں لکھا تھا *وفي تفاصيل الواقعة النادرة، اكتشف زوجان بمحض الصدفة أن عقد زواجهما باطل بعد استمراره لمدة 3 سنوات كاملة وإنجاب 3 أطفال،حيث تبين أن الزوج تزوج ابنة أخيه في الرضاعة.۔۔۔۔* کہ میاں بیوی کو یہ علم تب ہوا جب ان کے نکاح کو تین سال مکمل ہو گئے اور تین بچوں کی پیدائش ہو گئی کہ ان کا نکاح باطل ہے،کیونکہ شوہر نے اپنی رضاعی بھتیجی سے شادی کی تھی۔
اس واقعے سے ہمیں کیا سبق ملا:
علم دین کا ہونا اورخاندانی تعلقات کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے،تاکہ ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔
کسی بھی معاملے میں عالم دین سے مشورہ کرنا اور فتویٰ حاصل کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ صحیح فیصلہ کیا جا سکے۔
شادی اور نکاح کے معاملات بہت حساس ہوتے ہیں اور ان میں شرعی قوانین کی پیروی ضروری ہوتی ہے۔
بچوں کی پرورش اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا
زندگی کے ہر پہلو میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چلنا کتنا ضروری ہے۔
طالب دعا سید کاشف شاہ حسینی نقشبن

سید کامران العطاری المدنی اس پیج پر آپ کو علمی و تحقیقی پوسٹس ملیں گی۔
ان شاء اللہ

27/10/2024

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور یہ حدیث شریف مل سکتی ہیں کہ گستاخ رسول کعبہ شریف کے غلاف سے چمٹ گیا پھر بھی قتل کر دیا گیا؟
الجواب بعون الملک الوھاب
یہ واقعہ فتح مکہ کے دن ہوا ،ابن خطل گستاخ رسول غلاف کعبہ کے پیچھے چھپا اور اس سے چمٹ گیا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا ۔اس کا حوالہ درج ذیل ہے (صحیح البخاری ،حدیث نمبر :4286،جلد5،صفحہ 148،مطبوعہ دار طوق النجاة)
عن أنس بن مالك رضي اللہ عنہ أنّ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم دخل عام الفتح وعلی رأسہ المغفر فلما نزعہ جاءہ رجل فقال: إنّ ابن خطل متعلق بأستار الكعبۃ فقال: اقتلوہ.
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

C11\49liaqat Abad No Karachi
Karachi
74200