24/03/2020
Stay safe
─▄▀▀█▀▀▄
▐▌NAMAZ ▐█▄▄█▄▄▄▄▄▄▄▄▄▄
▐█▄──?
24/03/2020
Stay safe
30/10/2017
تباہی کا راستہ
A latest Article by Abu Yahya (Writer of famous Novel "Jab Zindagi Shuru Ho Gi") about Engineer Muhammad Ali Mirza Bhai.
انجینئر محمد علی مرزا ایک نوجوان عالم ہیں ۔ پچھلے چند برسوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے جو غیر معمولی مقبولیت انھیں ملی ہے ، اس کی کوئی دوسری نظیر شاید ہمارے ملک میں موجود نہیں ہے۔ پرسوں ان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا جس میں معجزانہ طور پر وہ بچ گئے۔
حملہ آور نوجوان چھریوں سے مسلح ہوکر ان سے ملنے آیا تھا اور جیسے ہی ان کے پاس پہنچافوراً ان پر حملہ کردیا۔ اللہ نے ان پر کرم کیا کہ چھریوں کے پے در پے وار سہنے کے باوجود کوئی وارفیصلہ کن طور پر کاری ثابت نہیں ہوا۔اتفاق سے ان کا ایک ساتھی پا س موجود تھا جس کی مداخلت کی بنا پر انھیں موقع مل گیا کہ وہ جان بچاکر باہر نکلنے میں کامیاب ہوجائیں۔
آج جب اس طالب علم نے فون پران کی خیریت معلوم کی تو انھوں نے ایک بڑی دلچسپ بات بتائی۔ انٹرمیڈیٹ کے جس نوجوان کو ان پر قاتلانہ حملے کے لیے بھیجا گیا ، اسے یہ بتایا گیا تھا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کے قائل نہیں ہیں۔بعد میں انھوں نے اس نوجوان کو بتایا کہ اسے اُن کے بارے میں غلط بتایا گیا اور اس موضوع پر انھوں نے باقاعدہ تقریریں بھی کر رکھی ہیں۔ اس طالب علم نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ اس طرح کے لوگ کبھی آپ کی تقریروتحریر کی بنیاد پر آپ کے بارے میں رائے قائم نہیں کرتے۔ ایسے نوجوان اپنی رائے اپنے ان انتہاپسند خطیبوں اور لکھاریوں کے زیر اثر قائم کرتے ہیں جو یکطرفہ طور پر آپ کو گمراہ ثابت کرچکے ہوتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کے ایک خوفناک بحران میں گھرچکا ہے۔ یہ بحران ان انتہا پسند لکھاریوں اور خطیبوں نے پیدا کیا ہے جو اپنے سے مختلف رائے رکھنے والے کسی بھی شخص کو آخری درجے میں بدنام کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یہ لوگ اپنے سے مختلف رائے رکھنے والے اہل علم کو گستاخ رسول، علم غیب کا منکر، منکر حدیث، تجدد پسند، الحاد پسند، مغربی ایجنٹ قرار دے کر اس کے خلاف ایک مہم شروع کردیتے ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے یہ لوگ اس کی باتوں کو سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کرتے ہیں۔ جو بات وہ نہیں کہہ رہا ہوتا وہ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔اس کی نیت ، محرکات اور اور باطنی کیفیت کا ایسے فیصلہ کرتے ہیں جسے ان کو علم غیب حاصل ہے۔ پھر اپنی بات اتنے تواتر اور تسلسل سے دہراتے ہیں کہ ان کے سننے والوں اور پڑھنے والوں کو یقین ہوجاتا ہے کہ یہ شخص فتنہ ہے۔ اس کے بعد کچھ نہ کچھ لوگ ہاتھ میں بندوق یا چھری لے کر اپنا کام کردیتے ہیں۔
ایسے میں یہ فتنہ پرور لوگ بڑے معصوم بن جاتے ہیں۔ یہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام کے پرامن ہونے پر لیکچر دینا شروع کردیتے ہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ قتل ، خونریزی اور فسادکی بنیاد یہی لوگ رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ اپنا انٹرنیٹ اورفیس بک کھولیے اور جائزہ لینا شروع کردیجیے۔ آپ کو بہت سارے لوگ مل جائیں گے جو مذکورہ بالا ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے اختلاف کے نام پر عناد اور علم کے نام پر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔یہی لوگ ہیں جو ہمیں تباہی کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔
علمی اختلاف کرنا کوئی غلط بات نہیں۔ مگر اختلاف رائے کرنے والے ہر شخص کو جان لینا چاہیے کہ وہ پیغمبر نہیں ہے جس پر وحی اتررہی ہے۔ اس کا پورا امکان ہے کہ اسی کی رائے غلط ہو اورہوسکتاہے کہ دوسرے شخص کی بات ہی درست ہو۔
اب وقت آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر شخص یہ طے کرے کہ وہ کسی کو یہ حق نہیں دے گا کہ وہ کسی دوسرے صاحب علم کوبدنام کرنے کے لیے اسے برے ناموں سے منسوب کرے، اس کی بات سیاق وسباق سے کاٹ کر بیان کرے، جھوٹ، الزام و بہتان کی گرد اڑاکراور سچائی کو چھپاکر انتہاپسندی کو فروغ دے۔ ہم ایسے رویوں کو برداشت کرتے رہے تو پھر ہماری تباہی کا وہ عمل شروع ہوگا جو مکمل بربادی پر جاکر ختم ہوگا۔
نبوت پر ڈاکے کس کس نے ڈالے
Reference:
لا الہ الا اللہ شبلی رسول اللہ (فوائد الفواد، پانچویں جلد آٹھویں مجلس: ص 399) [منازل الابرارص106]۔
لا الہ الا اللہ چشتی رسول اللہ (فوائد فریدیہ: ص 83)
لا الہ الا اللہ چشتی رسول اللہ (فوائد السالکین: ص 27)
(برق آسمانی برفتنہ شیطانی: ص 138)
لا الہ الا اللہ چشتی رسول اللہ (سبع سنابل: ص 278-279)
(سبع سنابل: ص 279) [تحقیق الحق فی کلمة الحق ص127 ،گولڑہ راولپنڈی]۔
‘‘کہو لا الہ الا اللہ انگریز رسول اللہ، لا الہ الا اللہ لندن کعبۃ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’’
(انقلاب الحقیقت: ص 31، احوال مقدسہ: ص 50، منبع انوار: ص 81)
لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ
(بحوالہ :کتاب :الا مداد صفحہ 35مطبع امداد المطا بع تھا نہ بھون انڈیا ،مصنف :اشرف علی تھانوی )
لفظ رحمۃ للعالمین صفت خامہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہیں ہے اگر (کسی )دوسرے پر اس لفظ کو تباویل بول دیوے تو جائز ہے ۔ (بحوالہ :فتاوٰی رشید یہ جلد دوم ص 9،مولوی رشید گنگوہی دیوبندی )
لا الٰہ الَّا اللہ اشرف علی رسول اللہ
[رسالہ امداد ص 35]۔
14/10/2017
Kia Engineer Muhammad Ali Mirza nay New FIRQAH bana lia hai ??? A Dawat-e-HAQ to M***i TARIQ Sb. !!! A Critical Video CLIP from 184-Mas'alah [ A Special & Critical Q & A Session of Engineer Muhammad Ali Mirza Bhai with Rizwan Bhai Karachi (+92-333-8252412) &...
30/09/2017
Salam ya Maola Imam Hussain ALAEH SALAM WA RADHI ALLAH ANH 😢
30/09/2017