13/04/2026
ادارے کا تحفظ اور ہمدردوں کا تعاون
تعلیم اور ہنر کی ترویج میں مصروفِ عمل ادارے "ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب" کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت۔ ادارے کے سربراہ فہیم احمد نے پرنسز آف سندھ نوشابہ سے ملاقات کی، جنہوں نے ادارے میں ہونے والی حالیہ چوری کی شدید مذمت کی اور مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایک ایوارڈ یافتہ نوجوان رہنما اور وفاقی نمائندوں کی جانب سے ادارے کی سرگرمیوں کو سراہنا ہمارے اساتذہ اور طلبہ کے حوصلوں کو مزید بلند کرتا ہے۔ ہم ایک محفوظ اور ہنرمند معاشرے کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔
12/04/2026
She Rides by FMG”
یہ اقدام خواتین کو ہنر، اعتماد اور خودمختاری فراہم کرنے کی عملی کوشش ہے۔
ہماری ترجیح ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں خواتین مضبوط، خودکفیل اور بااختیار ہوں۔
05/04/2026
کیا ہماری بیٹیوں کے خواب یوں ہی چھین لیے جائیں گے؟
کراچی میں قائم FMG Empowerment Hub محض ایک ادارہ نہیں بلکہ اُن بیٹیوں کی امید ہے جو یہاں آ کر اپنے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتی ہیں، ہنر سیکھتی ہیں اور خود مختار زندگی کا خواب دیکھتی ہیں۔
مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ادارے کو مسلسل چوری کی وارداتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بروقت رپورٹ درج کروائی گئی، مختلف سرکاری پورٹلز پر شکایات بھی جمع کروائی گئیں، مگر آج تک نہ کوئی خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی اور نہ ہی چوری شدہ سامان برآمد ہو سکا۔
یہ صرف چند اشیاء کی چوری نہیں، بلکہ اُن خوابوں کی چوری ہے جو یہاں پروان چڑھ رہے تھے۔ یہ اُن بیٹیوں کے مستقبل پر ضرب ہے جو اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے اس ادارے کا سہارا لے رہی تھیں۔
آج صورتحال نہایت تشویشناک ہو چکی ہے۔ والدین خوف کا شکار ہیں، بیٹیاں آنا چھوڑ رہی ہیں، اور ادارہ بند ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اگر یہ ادارہ بند ہو گیا تو نہ صرف کئی بچیوں کے خواب ٹوٹ جائیں گے بلکہ معاشرے میں خواتین کی ہنرمندی اور خودمختاری کے فروغ کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ہر ممکن کوشش کی، مگر آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آواز بنیں، اس مسئلے کو اجاگر کریں اور ساتھ دیں تاکہ ان بیٹیوں کے خواب محفوظ رہ سکیں۔
متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ صرف ایک ادارے کا نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
Faheem Ahmed Mr. Green
Faheem Ahmed Green Karachi
She Rides by FMG
22/03/2026
روشن مستقبل کی جانب ایک مؤثر قدم بڑھائیں اور جدید و پیشہ ورانہ مہارتوں سے خود کو آراستہ کریں۔ ایف ایم جی ایمپاورمنٹ حب مختلف کیمپسز میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے معیاری اور مقصدی تربیتی پروگرامز فراہم کر رہا ہے۔
مین کیمپس (صرف خواتین کے لیے)
سلائی و سٹچنگ، مہندی آرٹ، فیشن ڈیزائننگ، انگلش لینگویج
کیمپس I (لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے)
انگلش لینگویج، کمپیوٹر کورسز، سی آئی ٹی، ایم ایس آفس، گرافک ڈیزائننگ، آن لائن ارننگ اسکلز
کیمپس II (لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے — جلد آغاز)
انگلش لینگویج، سی آئی ٹی، ڈی آئی ٹی، شارٹ کورسز، آن لائن ارننگ اسکلز
محدود نشستیں دستیاب ہیں، لہٰذا آج ہی اپنے داخلے کو یقینی بنائیں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فوری رابطہ کریں۔
ہمارا مقصد تعلیم اور ہنر کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
Faheem Ahmed Mr. GreenFaheem Ahmed Green KarachiShe Rides by FMGGreen Karachi Safe KarachiAagahi Baraye Maholiyat
20/03/2026
عیدالفطر مبارک
بانی و سی ای او، فہیم احمد (مسٹر گرین) کی جانب سے عیدالفطر کے اس پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔
ایف ایم جی ایمپاورمنٹ ہب
Faheem Ahmed Green KarachiFaheem Ahmed Mr. GreenGreen Karachi Safe KarachiSyed Zafar Abbas JafriShe Rides by FMG@